24/08/2026
fifa take an action on final match
فیفا کا بڑا فیصلہ: ارجنٹائن اور اسپین کے کھلاڑی معطل
فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد ارجنٹائن اور اسپین کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ پر سخت تادیبی کارروائی کی ہے۔
لیاندرو پاریڈیز (ارجنٹائن): 10 بین الاقوامی میچز معطل، 90 ہزار ڈالر جرمانہ
ناہوئل مولینا (ارجنٹائن): 7 میچز معطل، 90 ہزار ڈالر جرمانہ
تیاگو المادا (ارجنٹائن): 1 میچ معطل، 30 ہزار ڈالر جرمانہ
گاوی (اسپین): 1 بین الاقوامی میچ معطل، 30 ہزار ڈالر جرمانہ
ارجنٹائن کے ٹیم آفیشل روبرٹو آیالا کو بھی 3 میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
یہ سزائیں ورلڈ کپ فائنل کے بعد پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر دی گئی ہیں، جب اسپین نے ارجنٹائن کو شکست دے کر عالمی کپ اپنے نام کیا تھا۔ فیفا کے مطابق یہ پابندیاں متعلقہ قومی ٹیموں کے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں لاگو ہوں گی۔
18/08/2026
13/08/2026
13/08/2026