31/08/2026
🚨 گوروں کی وہ بات آج یاد آ گئی🇵🇰💔
جب گوروں نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کی 50 سالہ تاریخ کی کمزور ترین ٹیموں میں سے ایک ہے تو ہم نے خوب شور مچایا تھا ایک گورے نے تو یہاں تک پیشگوئی کر دی تھی کہ پاکستان 0-3 سے ہارے گا، اور اگر ایسا نہ ہوا تو یہ بڑی حیران کن بات ہوگی تب یہ باتیں ہمیں بری لگ رہی تھیں، لیکن آج میدان کی صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کہ تلخ بات تھی، مگر حقیقت کے کافی قریب تھی بات گوروں کی نہیں، ہماری کرکٹ کے نظام کی ہے اتنی شاندار تاریخ رکھنے والی ٹیم اگر مسلسل اپنی کمزوریوں کی وجہ سے مذاق بنے تو سوال صرف کھلاڑیوں سے نہیں، پورے کرکٹ سسٹم سے بنتا ہے۔ 🇵🇰
ہم ماضی، نام اور جذبات کے سہارے بیٹھے رہے، جبکہ میدان نے آ کر حقیقت کا آئینہ دکھا دیا۔ 💔
🔥 0-3 کی پیشگوئی اب طنز نہیں لگ رہی، حقیقت بنتی دکھائی دے رہی ہے
30/08/2026
🚨 پاکستان ایک اور شکست کی جانب گامزن 🚨
پاکستان نے 382 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 141 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دی ہیں اب صورتحال انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔ موجودہ حالات اور بیٹنگ لائن کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی فتح کی امیدیں تقریباً دم توڑتی نظر آ رہی ہیں.لیکن کرکٹ میں آخری گیند تک کچھ بھی ممکن ہے ان کھلاڑیوں سے تو امید نہیں، لیکن اگر کوئی معجزہ ہو جائے تو وہ الگ بات 👀🔥
30/08/2026
🚨 پاکستان کے سامنے 382 رنز کا بڑا ہدف🚨
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 382 رنز کا ہدف ملا ہے۔
اب اصل امتحان پاکستانی بیٹرز کا ہےکیا پاکستان کی ٹیم لارڈز میں 382 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخی فتح اپنے نام کر پائے گی؟😃 👀🏏
's
30/08/2026
🚨 شعیب اختر کی پاکستان ٹیم پر کڑی تنقید🚨
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی کارکردگی اور سلیکشن پر سخت سوالات اٹھا دیے ان کا کہنا ہے کہ من پسند کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دیے جا رہے ہیں جبکہ اصل ٹیلنٹ کو پیچھے رکھا جا رہا ہے، اور یہی صورتحال پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامی کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے ٹیلنٹ کو موقع نہ دینا اور پسندیدہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھلانا—کیا یہی پاکستان کی کرکٹ کی ناکامی کی اصل وجہ ہے؟
آپ شعیب اختر کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں! 👇🇵🇰🏏
#کرکٹ #پاکستان #
30/08/2026
🚨 سابق چیف سلیکٹر کا امام الحق پر بڑا الزام🚨
محمد وسیم نے امام الحق کی انجری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامے بازی پہلے بھی ہوچکی ہے۔ ان کے مطابق امام نے پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی، لیکن اسکین میں صرف معمولی کھنچاؤ سامنے آیا محمد وسیم کا کہنا ہے کہ امام الحق نے اسٹرائیک لینے کے بجائے نوجوان اذان اویس کو آگے کیا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے گزشتہ 8 ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امام الحق صرف 45 رنز بنا سکے، اوسط 5.5 رہی۔
کیا امام الحق واقعی انجری کا شکار تھے یا یہ صرف بہانہ تھا؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ 👇
29/08/2026
🚨 لارڈز سے بڑی اپڈیٹ 🌧️🏏
آج کے میچ پر بارش کے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور پورا دن بارش سے کھیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے مسلسل بارش کی پیشگوئی دونوں ٹیمیں تاحال ہوٹل سے روانہ نہیں ہوئیں
گراؤنڈ اسٹاف کو میدان تیار کرنے میں مشکلات موجودہ صورتحال میں کھیل کا آغاز مشکل دکھائی دے رہا ہے
28/08/2026
🚨 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن 🚨
انگلینڈ کی پوری ٹیم 290 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جواب میں پاکستان کی ٹیم کا آغاز کچھ بہتر نہ رہا، 43 رنز پر 3 اہم کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے اب پاکستانی بیٹنگ پر دباؤ بڑھ گیا ہے، ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنا ہوگی۔ 💪🇵🇰
28/08/2026
🚨 صائم ایوب کا زبردست فارم میں واپسی کا اشارہ 🇵🇰🔥
سی پی ایل میں 96 رنز پر چھکا لگا کر سنچری مکمل کرنا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ صائم ایوب فل کانفیڈنس میں ہیں شاندار بیٹنگ، بھرپور اعتماد اور محنت کے ساتھ صائم ایوب اپنی تیاری مکمل کر رہے ہیں۔ 🔥🇵🇰
27/08/2026
🚨 پاکستان کا زبردست کم بیک
پاکستان 🆚 انگلینڈ — دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن
انگلینڈ نے 169 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں پاکستانی بولرز نے شاندار واپسی کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ 🔥💚
پاکستان کی طرف سے شاندار بولنگ کا آغاز، انگلینڈ پر دباؤ بڑھ گیا! 🇵🇰💪
25/08/2026
🚨 پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑی خبر پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ODI ٹرائی سیریز اکتوبر 2026 میں کھیلی جائے گی۔ شیڈول: 18 اکتوبر — پاکستان 🆚 سری لنکا | راولپنڈی 20 اکتوبر — پاکستان 🆚 انگلینڈ | راولپنڈی 22 اکتوبر — سری لنکا 🆚 انگلینڈ | راولپنڈی 25 اکتوبر — انگلینڈ 🆚 پاکستان | لاہور 27 اکتوبر — سری لنکا 🆚 پاکستان | لاہور 29 اکتوبر — سری لنکا 🆚 انگلینڈ | لاہور
🏆 فائنل: 31 اکتوبر — قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلی جائے گی۔