Pakistan Cricket Today

Pakistan Cricket Today

Share

DM for promotion and queries.

30/08/2026

بابر اعظم کو نہ جانے کس کی نظر کھا گئی آج جوفرا آرچر کے سامنے ایسا لگ رہا تھا جیسے بابر اعظم نہیں بلکہ گیارہویں نمبر کا کوئی باؤلر کھیل رہا ہو۔

ایک وقت تھا جب بابر اعظم جوفرا آرچر تو کیا ڈیل اسٹین جیسے باؤلرز کی اچھی خاصی پٹائی کر لیتا تھا لیکن اب بابر اعظم بالکل ایک معمولی کھلاڑی بن کر رہ گیا ہے۔

بابر اعظم کی مسلسل یہ ناکامی اب مجھے بطور پاکستان کرکٹ فین اور بطور بابر اعظم فین بہت مایوس کر رہی ہے لیکن امید ہے کہ انشاء اللّٰہ بابر اعظم کا یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔

ویسے دوستو آپ کی کیا رائے ہے کیا بابر اعظم اب انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اچھا کم بیک کر پائیں گے یا نہیں؟

26/08/2026

سلمان علی آغا مسلسل ناکامیوں کے باوجود ٹیم میں ہے اور کپتانی بھی کرتا ہے لیکن کامران غلام جیسا ٹیلنٹ باہر بیٹھا ہے۔ اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ سے زیادہ جان پہچان کی ضرورت ہے۔

ویسے دوستو کون کون کامران غلام کو پاکستان ٹیم میں دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں کمینٹ سیکشن میں اپنی رائے ضرور دیں۔۔۔

16/08/2026

شاہد آفریدی کا میکس نامی کتا گم ہوا تو پاکستانی میڈیا پر یہ خبر ایسی پھیلی جیسے پاکستان کا کوئی بہت بڑا نقصان ہو گیا ہو۔

شکر ہے آج شام کو شاہد آفریدی کا کتا مل گیا ورنہ پاکستان میں سوگ منانے کا اعلان ہونے والا تھا۔

ویسے دوستو کتے کی بھی اہمیت ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن میرے خیال میں اس ملک کے انسانوں کو بھی اتنی عزت اور قدر ہونی چاہیے جتنی آفریدی کے کتے کی ہے۔

ویسے آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے کمینٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔۔۔

14/08/2026

ماشاءاللہ فخر زمان کی چیمپئنز کپ میں زبردست پرفارمینس، مسلسل 2 سینچریاں بنا ڈالیں۔ فخر زمان کی یہ زبردست فارم پاکستان کو ورلڈ کپ میں بہت فایدہ دے سکتی ہے مگر شرط یہ ہے کہ ورلڈ کپ تک فخر زمان کو ٹھیک طریقے سے استعمال کیا جائے اور اسے اچھا موقع دیا جائے۔

ویسے آپ کے خیال میں کیا فخر زمان 2027 کے ورلڈ کپ میں اپنی اس عمدہ پرفارمینس کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں؟

05/08/2026

بابر اعظم نے اپنا شاطر کپتانی دماغ استعمال کرتے ہوئے جب فاسٹ باؤلرز کی بجائے اسپنرز کو ترجیح دی تو کچھ لنڈے کے صحافی اچھلنے لگے کہ اس نے غلط فیصلہ کیا ویسٹ انڈیز تو 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان کی زبردست باؤلنگ میں اسپنرز کا ہی کردار رہا اور ویسٹ انڈیز کے بھی اسپنر جمال وریکین ہی کامیاب رہا۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بابر اعظم دنیا کا بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین کپتان بھی ہے جسے کھیل ہی سمجھ ہے اور وہ گیم سے پہلے پلان بنانا جانتا ہے۔

آج کافی عرصہ بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی میچ جیت رہی ہے اور سیریز کی شکست کی ذلت سے بچ رہی ہے اس سب کا کریڈٹ صرف اور صرف کنگ بابر اعظم کی کپتانی کو جاتا ہے۔

ویسے دوستو آپ کنگ بابر اعظم کی اس زبردست حکمت عملی کے بارے میں کیا رائے دیں گے کمینٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔۔۔

28/07/2026

کنگ بابر اعظم ایک بار پھر کپتانی میں ساتھی کھلاڑیوں کی بے وفائی کا شکار ہو گئے۔

اتنا کم ٹارگٹ تھا بابر اعظم ایک اینڈ پر ڈٹا رہا لیکن کسی بلے باز نے ساتھ نہ دیا۔

اب ناقدین بول رہے ہیں کہ بابر اعظم نے آخر میں تیل اینڈر کو اسٹرائیک دی تو ان کو یہ سوچنا چاہیے ٹاپ آرڈر کے 6 بلے باز کیا کرنے گئے تھے؟

یعنی ناقدین نے صرف بابر اعظم کو ہی ٹارگٹ کرنا ہوتا ہے اسی لیے میں بابر اعظم کی کپتانی کے خلاف تھا کیونکہ بابر اعظم چاہے جتنا بھی اچھا کر لے آخر میں تنقید اسی کے اوپر ہو گی۔

ویسے دوستو آپ کی کیا رائے ہے کیا میچ جتوانا اکیلے بابر اعظم کی ذمہ داری ہے یا پوری ٹیم کردار ادا کرنا چاہیے تھا؟

23/07/2026

بابر اعظم نے سخت جم سیشن اور ٹریننگ کے بعد اپنی ٹانگوں کو ایک نایاب طریقے سے ڈھک لیا تاکہ اچھی طرح ریکوری ہو سکے۔

ماشاءاللہ بابر اعظم اپنی فٹنس کا کتنا خیال رکھتے ہیں اور خود پر کتنی توجہ دیتے ہیں یہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

ویسے دوستو آپ نے پہلے کبھی کسی بھی سپورٹس مین کو اس طرح کا ٹانگوں کا کور استعمال کرتے دیکھا ہے؟ میں نے تو نہیں دیکھا۔۔۔

22/07/2026

ماشاءاللہ سلام ہے اس 19 سال کے نوجوان کو۔۔۔

ورلڈ کپ کا فاتح کھلاڑی لامین جمال جنہوں نے ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی تمام رقم اسپین میں ایک بڑی مسجد بنانے کے لیے وقف کرنے کا اعلان کر دیا۔

لامین جمال ایک مسلمان کھلاڑی ہیں اور مسلم ممالک کے حمایتی بھی ہیں اور پورے ورلڈ کپ میں گول کرنے کے بعد سجدے کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

بہت خوشی ہوتی ہے جب صرف 19 سال کی عمر کے بچوں میں دین کا اتنا جذبہ ہو اور وہ اللّٰہ کے شکر گزار ہوں اور یہی وجہ ہے کہ لامین جمال انتہائی کم عمری میں بڑی شہرت پا گئے ہیں۔

ویسے دوستو آپ لامین جمال کے اس زبردست اعلان کے بارے میں کیا رائے دیں گے کمینٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔۔۔

19/07/2026

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 4 روزی پریکٹس میچ میں کنگ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سینچری بنا کر خود کو ڈیکلیئر آؤٹ کروا دیا۔

کنگ بابر اعظم کی دورہ شروع ہوتے ہی سینچری اس بات کا ثبوت ہے کہ انشاء اللّٰہ کنگ بابر اعظم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے ہیں۔

19/07/2026

اس تصویر میں لنکا پریمیمر لیگ نے شاہین آفریدی کی اصل پہچان بتا دی۔ تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ ایسا کیا ہے جو شاہین آفریدی پر مکمل فٹ ہو رہا ہے؟؟

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Jeddah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Jeddah