23/06/2026
🚨 بابر اعظم کا ایک اور بڑا دھماکہ—ایشیا کے مہنگے ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل!🚨🔥
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے مشہور برانڈ CA پاکستان کے ساتھ اپنے کرکٹ گیئر اسپانسرشپ معاہدے کی تجدید کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ریکارڈ ساز ڈیل سالانہ 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کی ہے۔ اس معاہدے کے بعد بابر اعظم، بھارتی کھلاڑیوں کے علاوہ، ایشیا میں محض کرکٹ گیئر سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ سچی بات ہے، کپتانی رہے نہ رہے، بابر کی برانڈ ویلیو کا اب بھی کوئی مقابلہ نہیں! 👑
22/01/2026
آج کے بیان کے بعد آئی سی سی بڑی پریشان ہوگئے ان کو اب سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کیاجائے 👍🤗۔
ڈھاکہ سے آنے والی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش حکومت اور کرکٹ بورڈ نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ وہ 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت جا کر میچز نہیں کھیلیں گے، چاہے ورلڈ کپ ان کے بغیر ہی کیوں نہ ہو۔ بنگلہ دیش نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے میچز کسی دوسرے ملک میں رکھے جائیں مگر درخواست مسترد ہو گئی، جس کے بعد بی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی انتظامیہ کی غیر معقول شرائط قابلِ قبول نہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی اس بڑے تنازعے کو کیسے حل کرتی ہے۔
😍🥰
22/01/2026
Keep pushing, keep believing, keep fighting. 🟡🔵
22/01/2026
شکریہ بابر 👑
بابر اعظم کو آئندہ بین الاقوامی میچوں سے قبل پاکستان کے قومی کیمپ میں شامل ہونے کے لیے واپس بلا لیا گیا ہے۔
وہ BBL|15 فائنلز سیریز کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
22/01/2026
ہم نے بنگالی ماں کا دودھ پیا ہیں ہمارا کیا گیا فیصلہ پتھر کی طرح مضبوط ہیں
رات گئے بنگلہ دیش کے وزیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو کہا کہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کہ آئی سی سی بھارت کے کہنے پر فیصلے نہیں کرئے ہم بھارت کےکوئی غلام نہیں ہیں ہم ایک خود دار لوگ ہیں کرکٹ سے زیادہ ہمارے لیے عزت عزیز ہیں اپنی ٹیم کو بھارت کسی بھی حال میں نہیں بیجھیں گے چاہے ہمیں نقصان اٹھانا پڑے ، بھارت کہہ رہا ہیں کہ ہمارے ساتھ پاکستان کھڑا ہے ہم ڈنکے کے چوٹ پرکہتے ہیں پاکستان ہمارے ساتھ ہیں اور ہم پاکستان کیساتھ ہیں اگر بھارت کو اس بات سے تکلیف ہیں تو اس کا علاج ہمارے پاس نہیں ہیں پاکستان کیساتھ ہمارا رشتہ بھائی کا ہیں آئی سی سی اگرہمیں ورلڈ کپ سے باہر کرنا چاہتاہے توہم تیار ہیں لیکن بھارت جانے کیلئے تیار نہیں. ویلڈن
💪🤗💞💞💯
18/03/2025
آپ نے کبھی سنا وقار وسیم شعیب، وغیرہ نے میڈیا پہ بیٹھ کہ کہا ہو ہم پاکستان کے بہت بڑے پھنے خان ہیں
میں پاکستان کا پریمیم فاسٹ بولر ہوں مجھے مار مار کہ کاغ بنا دیا
10/03/2025
8 سال کی عمر سے کرکٹ دیکھ رہا ہوں، بچپن سے کرکٹ سے لگاؤ تھا، کرکٹ میں عظیم کھلاڑی دیکھے کئی آئے، کئی گئے اور کچھ موجود ہیں، ان میں سے ایک ہیں موجودہ دور میں دُنیائے کرکٹ کے عظیم کپتان اور دنیا کے خطرناک ترین بلے باز "روہت شرما۔"
ایک جارہانہ بلے باز جس کے بلے سے نہ سٹارک بچ سکا نہ جانسن، نہ بولٹ نہ ساؤتھی، نہ ووڈ نہ شاہین، نہ ڈیل سٹائن اور نہ رباڈا، اور بات کی جائے کپتانی کی تو میں نے بچپن سے لے کر اب تک روہت شرما جیسے کوئی کامیاب، دلیر اور
حاضر دماغ کپتان بہت کم ہی دیکھے ہیں۔۔
انڈیا کے حالیہ پچھلے 21 آئی سی سی ٹورنامنٹس میںچز میں سے 20 میچز میں کامیابیاں واقعی حیران کن ہے اور یہ سب "روہت شرما" کی کپتانی میں ہوا ہے۔ 💙