Boxing time.🥊
POF karate & boxing club Wah cantt
Wah Karate & Boxing Club
ShinkyokushinKai Karate
Sports is very important for the physical and mental health of every human being.
So that children develop better and this increases their mental and physical capacity
10/08/2026
🥋🏆 5th National Dream Karate Championship – Lahore 2026 🏆🥋
الحمدللہ! واہ کینٹ سے POF Karate Club اور Wah Karate & Boxing Club کی ٹیم نے لاہور میں منعقد ہونے والے 5th National Dream Karate Championship میں بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے Weight Categories، Kata اور Fight ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ 🇵🇰🥋
🏅 🥇 GOLD MEDAL WINNERS
گرلز ۔
1. حمدہ ربانی 🥇 کمیتے
2. فاطمہ بنت زینب 🥇 کمیتے
3. کشف الایمان 🥇 کاتا
4. مناہل لیاقت 🥇 کمیتے
بوائز،
5. یاسر قریشی 🥇 کمیتے
6. ارسل عثمان🥇 کمیتے
7. محمد علی ہانی🥇کمیتے
8. ارسلان🥇کمیتے
9. سید محمد علی🥇کمیتے
10. محمد حذیفہ🥇 کاتا
🥈 SILVER MEDAL WINNERS
1. کشف ایمان🥈کمیتے
2. وجیع الحسن🥈کمیتے
3. محمد معاذ🥈 کمیتے
4. محمد طیب🥈 کمیتے
5. محمد کازمی 🥈کمیتے
6. ریحان حیدر🥈 کمیتے
7. گوہر 🥈 کمیتے
8. محمد علیان🥈کاتا
🥉 BRONZE MEDAL
1. فاطمہ — Kata 🥉
2. محمد کاظمی — Kata 🥉
3. سجاد حسین — Fight 🥉
4. حسینی — Fight 🥉
5. محمد عمر — Kata 🥉
6. یاسر محمود — 🥉کاتا
7.احمد عثمان 🥉
👏 تمام کھلاڑیوں، والدین اور کوچنگ ٹیم کو بہت بہت مبارکباد!
یہ کامیابی ہمارے کھلاڑیوں کی محنت، لگن، مسلسل ٹریننگ اور کوچز کی بہترین رہنمائی کا ثبوت ہے۔ الحمدللہ، واہ کینٹ کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 🇵🇰💪
ہم اپنے تمام کھلاڑیوں کو مستقبل کے مقابلوں کے لیے مزید محنت کرنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
🏆 Keep Training | Keep Fighting | Keep Winning 🥋
POF Karate Club Wah Cantt
Wah Karate & Boxing Club
🇵🇰🥋🏆
04/08/2026
ShinKyokushinka full contact karate championships 2026
🏆🇵🇰 جشنِ آزادی کراٹے کپ اینڈ بیلٹ پروموشن ایوارڈ تقریب 2026 🇵🇰🏆
الحمدللہ! جشنِ آزادی کراٹے کپ اینڈ بیلٹ پروموشن ایوارڈ سرمنی کی اختتامی تقریب نہایت شاندار اور یادگار انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔ 🥋🏅
تقریب کے دوران ہمارے معزز مہمانانِ گرامی لیاقت صاحب اور محمد ارشد صاحب نے کامیاب اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں میڈلز تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ 🏅👏
اسی موقع پر ہمارے مہمانِ خصوصی محمد عمر صاحب، اونر باڈی گریس جم، اور ان کی محترمہ اہلیہ نے بھی گرلز اینڈ بوائز کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ 🏆🥇🥈
ان معزز مہمانوں کی شرکت اور بچوں کی حوصلہ افزائی ہمارے لیے باعثِ عزت و خوشی ہے۔ ایسے حوصلہ افزا اقدامات ہی ہمارے بچوں میں اعتماد، نظم و ضبط، محنت اور کھیل کے جذبے کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ ❤️🥋
ہم اپنے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور ہمارے ننھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب میں شرکت فرمائی۔
🌟 آج کے یہ میڈلز صرف کامیابی کی علامت نہیں بلکہ بچوں کی محنت، لگن اور مستقبل کے بڑے خوابوں کی بنیاد ہیں۔
🥋 محنت جاری رکھیں — کامیابی آپ کا مقدر بنے گی!
🇵🇰 پاکستان زندہ باد — کھیلوں کا فروغ، نوجوانوں کا روشن مستقبل! 🇵🇰
02/08/2026
ShinKyokushinkai Karate championship 🏆
🇵🇰🥋 جشنِ آزادی کراٹے کپ 2026 🥋🇵🇰
الحمدللہ! جشنِ آزادی کراٹے کپ کے پُروقار موقع پر ہمارے معزز چیف گیسٹ جناب ملک فہد مسعود صاحب (MPA PP-13) اور جناب عثمان گل صاحب، ڈائریکٹر پنجاب ایکسیلنس گروپ آف کالجز نے خصوصی شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ 🌟
معزز مہمانانِ گرامی نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر نوجوان کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ❤️
اس موقع پر کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے بچوں کو ان کی نئی بیلٹس پہنائی گئیں۔ 🥋🏅
اسی طرح نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں Best Student Awards بھی تقسیم کیے گئے، تاکہ ان کی محنت، نظم و ضبط اور بہترین کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ 👏🏆
ہم اپنے تمام معزز مہمانوں، والدین، کوچز اور تمام کھلاڑیوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
🇵🇰 کھیلتا ہوا پاکستان — مضبوط پاکستان 🇵🇰
🥋 کراٹے — نظم و ضبط، خود اعتمادی اور کردار سازی 🥋
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
جشنِ آزادی مبارک! ❤️🇵🇰
ارگنائزر ٹیم ،واہ کراٹے اینڈ باکسنگ کلب
19/07/2026
🥋 الحمدللہ! سینیئر اینڈ جونیئر بیلٹ پروموشن ٹیسٹ 2026 کامیابی سے منعقد 🥋
الحمدللہ، 18 جولائی 2026 بروز ہفتہ واہ کراٹے اینڈ باکسنگ کلب (برانچ 5 ٹیکسلا) میں سینیئر اینڈ جونیئر بیلٹ پروموشن ٹیسٹ پنجاب ایکسیلنس سکول اینڈ کالج، فیصل شہید روڈ میں نہایت کامیابی اور شاندار انداز میں منعقد ہوا۔
تمام طلبہ نے بہترین نظم و ضبط، محنت، جذبے اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیے۔ بچوں کی کارکردگی، اعتماد اور کھیل سے وابستگی قابلِ ستائش رہی، جبکہ والدین کی بھرپور حوصلہ افزائی نے اس پروگرام کو مزید یادگار بنا دیا۔
یہ بیلٹ ٹیسٹ شیہان ارشد جان (صدر شِن کیوکوشن کراٹے فیڈریشن) کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جبکہ قاسم حسین صاحب (صدر راولپنڈی ڈویژن شِن کیوکوشن کراٹے ایسوسی ایشن) بوجہ ایمرجنسی تشریف نہ لا سکے جس پر انہوں نے اپنے ایگزیکٹو ممبر کو بھیج کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس ایونٹ کو کامیاب بنایا ہم راولپنڈی شن کیوکیشن کراٹے ایسوسی ایشن کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا ۔
اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 7 کلبز نے پارٹیسپیٹ کیا جس میں دو کلب راولپنڈی کے شریک ہوئے اور چار کلب نے واہ کینٹ سے شرکت کی 1کلب نے سنجوال کینٹ سے شرکت کی ۔
اس موقع پر ہم اپنے معزز مہمانوں کے بے حد شکر گزار ہیں:
🌹 جناب عثمان گل صاحب، اونر پنجاب ایکسیلنس سکول اینڈ کالج، جن کی واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں متعدد برانچز موجود ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کیا، ہمیں یہ بہترین مقام فراہم کیا اور نوجوان نسل کی مثبت سرگرمیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، صحت، برکت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
🌹 جناب سید قمر عباس کاظمی صاحب، ڈائریکٹر باب الصادق ویلفیئر فاؤنڈیشن، واہ کینٹ۔ آپ یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور انہیں کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ معاشرے کے لیے آپ کی خدمات یقیناً صدقۂ جاریہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس عظیم کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
🌹 جناب حافظ حارث قریشی ایڈووکیٹ، گولڈ میڈلسٹ، پاکستان لیگل ایڈوائزر واہ کراٹے اینڈ باکسنگ کلب۔ آپ نے کم عمر میں اپنی قابلیت، محنت اور دیانت سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ تقریب میں تشریف لا کر آپ نے اپنے بھرپور تعاون اور محبت کا اظہار کیا، جس پر ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
جناب رفیق قریشی بلیک بیلٹ 3 ڈان پی او ایف کراٹے کوچ جو اپنی مصروفیت میں سے ٹائم نکال کر ہماری رہنمائی کے لیے تشریف لائے اور اس ایونٹ کو کامیاب بنایا ہم ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اللہ پاک انہیں صحت تندرستی اور کامیابی عطا فرمائیں امین 🌹
خصوصی شکریہ تمام والدین کا، جو ہر قدم پر اپنے بچوں کا ساتھ دیتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور واہ کراٹے اینڈ باکسنگ کلب پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ آپ کا تعاون ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ کو کھیل اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے، انہیں بہترین اخلاق، نظم و ضبط اور صحت مند زندگی نصیب فرمائے۔ آمین۔
ارگنائزر ،ارشد زمان بلیک بیلٹ 2 ڈان
یاسر محمود بلیک بیلٹ 2 ڈان
واہ کراٹے اینڈ باکسنگ کلب
"Discipline • Respect • Confidence • Success"
Hania Naz Emerges Victorious in Rawalpindi Division Kick Boxing Championship on July 11, 2026
Knockout fight 💪
M.umar POF team
Rawalpindi division kick boxing championship 2026
Rawalpindi division kick boxing champions 2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Wah