سکائی رائیڈر کرکٹ کلب 🏏
سیزن 2026–27 کی میٹنگ کی ویڈیو تصویری جھلکیاں 🎥📸
SKY Rider Cricket Club WAH CANTT Hussain abad
Passionate cricket team and a platform for new talent.
سکائی رائیڈر کرکٹ کلب 🏏
سیزن 2026–27 کی میٹنگ کی ویڈیو اور تصویری جھلکیاں 🎥📸
میٹنگ میں سیزن 2026–27 کی تیاریوں اور آئندہ کرکٹ سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ 💪🔥
Sky Rider Cricket Club — کھیل، جذبہ اور بھائی چارہ! 🏏❤️
میٹنگ اعلامیہ
الحمدللہ، میٹنگ میں تمام امور کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
1۔ سالانہ فنڈ:
تمام لڑکوں نے 20 اگست تک 2,000 روپے فی کس لازمی جمع کروانے ہیں۔ تمام ممبران بروقت فنڈ جمع کروائیں تاکہ وکٹ اور گراؤنڈ کے کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
2۔ وکٹ اور گراؤنڈ کا کام:
ان شاء اللہ 25 اگست سے 30 اگست کے درمیان وکٹ کو مکمل طور پر تیار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ گراؤنڈ کی صفائی کا کام بھی بروقت مکمل کیا جائے گا۔
3۔ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ:
جو لڑکے نائٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے، وہ 1,000 روپے فی کس جمع کروائیں گے۔ یہ رقم 10 ستمبر تک لازمی جمع کروانی ہوگی۔
نائٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے نیٹ پریکٹس کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔ گراؤنڈ میں نیٹ لگایا جائے گا۔ جس دن نیٹ لگایا جائے گا، تمام لڑکوں کو اطلاع دی جائے گی۔ تمام کھلاڑی اس دن گراؤنڈ میں پہنچیں اور نیٹ لگانے کے کام میں بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ کام جلد از جلد مکمل ہو سکے۔
تمام کھلاڑی مقررہ تاریخ تک اپنی رقم جمع کروائیں تاکہ وکٹ، گراؤنڈ اور ٹورنامنٹ کی تیاری کا کام بروقت اور بہترین انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
شکریہ — اسکائی رائیڈر کرکٹ کلب
05/08/2026
السلام علیکم
ہارڈ بال سیزن 2026-27 کی میٹنگ اب 16 اگست 2026 شام 7 بجے ہوگی۔
04/08/2026
*انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید بابر کاظمی (بوبی) کے والد محترم کا رضا الہی سے انتقال ہو گیا ہے۔*
*اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ*
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
31/07/2026
🏏 الحمدللہ 🏏
اسکائی رائیڈر کرکٹ کلب نے کامیابی کے ساتھ پی او ایف ہارڈ بال نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کا اندراج کروا دیا ہے۔
تمام کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد۔ اب وقت ہے کہ ہم سب بھرپور محنت، لگن اور ٹیم ورک کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
ہمیں یقین ہے کہ ان شاء اللہ تمام کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے اسکائی رائیڈر کرکٹ کلب کو مزید کامیابیاں دلائیں گے اور کلب کا نام روشن کریں گے۔
تمام ساتھیوں، سپورٹرز اور سپانسرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اب پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں، اپنی کرکٹ سے لطف اٹھائیں، کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں اور کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔ 🏏💚
شکریہ
انتظامیہ
اسکائی رائیڈر کرکٹ کلب، واہ کینٹ
31/07/2026
اسکائی رائیڈر کرکٹ کلب
(ہارڈ بال سیزن 2026–27)
📢 اہم اعلان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
📢 اسکائی رائیڈر کرکٹ کلب – نئے کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع! 🏏
اگر آپ اسکائی رائیڈر کرکٹ کلب جوائن کرنا چاہتے ہیں تو مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کریں، اور 9 اگست کو ہونے والی میٹنگ میں لازمی شرکت کریں تاکہ آپ کی رجسٹریشن اور آئندہ سیزن سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جا سکیں۔
📞 رابطہ:
بابر کاظمی
📱 0312-5142758
الطاف حسین
📱 0343-5447618
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ خوشی ہوگی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Address
02
Wah
47040