21/08/2026
ضرورت برائے عملہ (وہاڑی جم خانہ)
وہاڑی جم خانہ کو درج ذیل اسامیوں کے لیے محنتی، دیانت دار اور تجربہ کار افراد کی فوری ضرورت ہے:
ویٹر (Waiter)
ڈش واشر (Dishwasher)
شرائط و معیار:
تعلیمی قابلیت: کم از کم میٹرک
تجربہ: متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی
خواہش مند امیدوار اپنے اصل اسناد اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ درج ذیل نمبر پر فوری رابطہ کریں۔
برائے رابطہ:
ایڈمنسٹریٹر، وہاڑی جم خانہ
فون نمبر: 03055946056
31/07/2026
Vehari Gymkhana Restaurant Home Delivery Now Available Only For Gymkhana Members
27/07/2026
Accountant Required at Vehari Gymkhana
24/07/2026
تمام معزز ممبران کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ وہاڑی جمخانہ De Café کی ہوم ڈلیوری سروس باقاعدہ طور پر شروع کی جا رہی ہے۔
اب آپ وہاڑی جمخانہ De Café کے مزیدار، معیاری اور تازہ تیار کردہ کھانے اور مشروبات گھر بیٹھے آسانی سے آرڈر کر سکیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ آپ کو بہترین ذائقہ، معیاری کھانا اور بروقت ڈلیوری فراہم کی جائے تاکہ آپ بہترین سروس سے لطف اندوز ہو سکیں۔
🕛 ڈلیوری کا وقت:
دوپہر 12:30 بجے سے رات 1:00 بجے تک
🚚 ڈلیوری چارجز:
صرف 120 روپے فی آرڈر
📞 آرڈر کرنے کے لیے رابطہ کریں:
0309-3364222
067-3364222
ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ نئی سہولت آپ کے لیے مزید آسانی اور خوشی کا باعث بنے گی۔
نوٹ:
یہ ڈلیوری سروس صرف De Café کے کھانے اور مشروبات کی فراہمی کے لیے دستیاب ہوگی۔
شکریہ
مینجمنٹ، وہاڑی جمخانہ
30/06/2026
معزز ممبران جم خانہ
مینجمنٹ جم خانہ کی کاوش سے
ہمارے ممبران کو طبی سہولیات کی فراہمی رعایتی نرخ پر میسر ہونگی
اس سلسلے میں کئیر میڈیکل اینڈ ڈائگنوسٹک سنٹر اور جم خانہ وہاڑی کے مابین ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے
ممبران جم خانہ ، انکی فیملی اور جملہ عملہ جم خانہ،
جم خانہ کارڈ یا دیگر شناخت بتا کر اس سہولت سے فائدہ مند ہوسکیں گے
شکریہ
مینجمنٹ جم خانہ وہاڑی
24/05/2026
نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے گورنمٹ بوائز پرائمری سکول 39WB میں ادا کیا جائے گا
خبرِ غم
معزز ممبران جم خانہ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جم خانہ کے اکاؤنٹنٹ محمد نواز کاہلوں بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ان کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول، 39WB میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
22/05/2026
معزز ممبران جم خانہ
وہاڑی جم خانہ آپ معزز ممبران کی خدمت میں روز بروز بہتری کی کوشش کر رہا ہے۔ جمخانہ پریزیڈنٹ کی ہدایات اور جمخانہ آئین کے مطابق درجہ زیل فیصلے گئے ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا.
1- معزز ممبران کو (10) مہمانوں تک ایڈوانس بکنگ کے بغیر کھانے کی فسیلیٹی استعمال کی اجازت ہوگی۔ 2-(11 تا 25) مہمانوں کے لیے ایڈوانس بکنگ اور گیسٹ چارجز لازم قرار دے دیے گئے ہیں۔ 3- 25 سے زیادہ تعداد مہمانوں کے لیے سیکٹری جمخانہ سے تحریری اجازت لازم ہو گی۔4- معزز ممبران کے مہمان یا معزز ممبر کے فیملی کے مہمان کسی بھی گیمنگ فسیلیٹی، کانفرنس ہال اور کامن روم کا استعمال سیکٹری جمخانہ سے تحریری اجازت نامہ اور گیسٹ چارجز کی ادائیگی کے بغیر استعمال نہیں کر سکتے۔ 5- معزز ممبران کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کو جمخانہ ٹور کے لیے سیکٹری جمخانہ سے تحریری اجازت لیں اور سٹاف ممبر کی رہنمائی میں ٹور کروایا جائے گا۔ 6- معزز ممبر کی عدم موجودگی میں معزز ممبر کے مہمانوں کو ریسیپشن ویٹنگ ایریا سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 7- جمخانہ پارکنگ ایریا میں معزز ممبر کی سٹیکر والی گاڑی یا جس گاڑی میں معزز ممبر تشریف فرما ہونگے یا جو معزز مہمان ریزیڈنشیا میں رہائش پزیر ہو نگے ان کو اندر پارکنگ کی اجازت ہوگی۔ 8- ہیوی وہیکل بس وغیرہ کو اندرونی پارکنگ میں آنا منع ہوگا۔ 9-
کچھ عرصہ سے مشاہدہ کیا گیا ہے کہ معزز ممبران کے کم عمر بچے اپنے دوستوں کے گروپ کے ساتھ جم خانہ میں گھنٹوں بیٹھ کر سگریٹ نوشی / ویپ جیسی موزی عادات میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ جو کہ نہ صرف اخلاقی طور پر درست نہیں، مضر صحت ہے اور مستقبل میں ڈرگ ایڈکشن کی بنیاد بھی بن سکتا ہے . معزز ممبران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جمخانہ منجمنٹ نے ان بے قاعدگیوں پر سخت ردعمل کا اصولی فیصلہ کیا ہے لہذا تمام معزز ممبران والدین سے گذارش کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو سختی سے تمبیہ کریں.
جمخانہ مینجمنٹ نہ صرف اپنے ممبران کو اعلی معیار کی سروسز مہیا کرنے میں کوشاں ہیں بلکہ بچوں کی اخلاقی تربیت بھی اپنی زمہ داری سمجھتی ہے۔ آپ کے تعاون کے طلبگار
وہاڑی جم خانہ انتظامیہ
06/05/2026
We warmly welcome Chaudhary Muhammad Faisal Kamboh and the Executive Members on assuming the charge as the new Secretary and leadership team of Vehari Gymkhana.
We extend our best wishes to them for a successful tenure and look forward to their leadership and valuable contributions.
Regards,
Gymkhana Management
06/05/2026
Chaudhary Muhammad Faisal Kamboh, along with the Executive Members, has formally taken the oath and assumed charge as Secretary and the leadership team of Vehari Gymkhana.