13/06/2026
میرو پٹھان
میرو پھٹان نے سب سے زیادہ فٹبال اتش فٹبال کلب ٹانک کے ساتھ کھیلی ہے میرپٹان تقریبا 10 سال سے زیادہ عرصہ سے لگاتار ہر چھوٹے اور بڑے ٹورنمنٹوں میں اتش فٹبال کلب ٹانک کی نمائندگی کر چکے ہیں میرو پٹھان نے اتش کلب ٹانک کو بہت بڑے بڑے ال پاکستان ٹورنامنٹ اور بڑے بڑے لیگ بھی جتوائے ہیں میرو پٹھان اتش کے ایک سپر سٹار پلیر تھے ہم سب اتش کے فین میرو پٹھان کو بہت مس کر رہے ہیں اللہ سے دعا ہے کہ میرو پٹھان کو ہمیشہ کامیاب رکھے
fans
12/06/2026
آج میرو پٹھان کے ساتھ جیل میں آخری ملاقات ہوا اس نے کہا جانا تو ویسے بھی تھا لیکن جس طریقے سے اب جانا اچھا نہیں لگا یقیناً پیدائش سے لیکر اب تک جتنے دوست تھے ان سے بغیر ملنے اپنے وطن جانا پڑا ان شاءاللہ پیر کے دن اپنے وطن ڈی پورٹ کر رہا ھے اور آخر میں میرو پٹھان نے کہا کہ میرے تمام فٹبال دوستوں اور فین کو میرا الوداعی سلام دینا 😢💔
fans
12/06/2026
ٹانک کے ہیرو کا شاندار استقبال! 🏆
فخرِ ٹانک، نوجوان فٹ بالر کاشف محسود آذربائیجان انڈر-20 (Azerbaijan Under-20) کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں! ⚽🇵🇰
اس خوشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کی جانب سے ہمارے اس ابھرتے ہوئے ستارے کو ٹانک آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
اپنے ہیرو کے اعزاز میں ایک شاندار اور بھرپور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں آپ سب کی شرکت ہمارے نوجوان کھلاڑی کا حوصلہ بڑھائے گی۔
📅 تقریب کے شیڈول کی تفصیلات:
📍 مقام: ڈگری کالج گراؤنڈ، ٹانک
🗓️ دن: بروز ہفتہ (کل، ان شاء اللہ)
🕓 وقت: شام 6:00 بجے (عصر)
📢 عوامِ ٹانک کے لیے عام دعوت:
تمام اہلچیانِ ٹانک اور فٹ بال کے شائقین کو اس استقبالیہ تقریب میں شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔ آئیں اور مل کر اپنے اس قومی اور مقامی ہیرو کا تاریخی خیر مقدم کریں! 🤝🔥
fans
12/06/2026
"آج اوکاڑہ میں آل پاکستان نواب علی خان کلس فٹبال ٹورنامنٹ کا ایک شاندار کوارٹر فائنل میچ پاک افغان کلب چمن بمقابلہ کے آر ایل کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقینِ فٹبال ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے منتظر ہیں۔ ۔" ⚽🏆🌟
fans
12/06/2026
د ميرو پټان په لاسونو کې هتکړۍ سم خفه کړم اغه لاسونه چې ټول عمر يې فټبال امن مينه کلک نيولې وه اوس اغه لاسونو په هتکړۍ کې کلک را ګير دي مونګه د حقومت نه اپيل که وه چې ميرو دې په عزت منه تاريکه راخلاس شي ۔۔
11/06/2026
"میں نے تو خواب سجائے تھے میدانِ کھیل کے،
مجھے آزاد کرو، میری منزل ابھی باقی ہے۔" 💔⚽
🤲🤲😭😭😭
fans
11/06/2026
ہم جہاں بھی فٹبال کے فائنل میچ میں جاتے ہیں اور کسی سرکاری نمائندہ کو مہمان خصوصی کے طور پر دیکھتے ہیں تو ان سے ہمیشہ ایک جملہ سنا ہے کہ کھلاڑی دراصل کھیل کے سفیر ہوتے ہیں۔ مگر آج میرو پھٹان جیسے شخصیت کو، جو پورے پاکستان میں ایک پہچان رکھتے ہیں، ہتھکڑیوں میں دیکھ کر افسوس ہوا اور سرکاری رویے پر مایوسی ہوئی۔ بہتر ہوتا کہ ان کی عزت کی جاتی یا کم از کم انہیں مناسب طریقے سے نمٹایا جاتا، مگر سرکار نے اپنی منفی تصویر پیش کی ہے۔ ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرو پھٹان کو باعزت طریقے سے رہا کیا جائے۔😢
fans
11/06/2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 آج رات سے شروع ہونے والی ہے اس ورلڈ کپ میں آپ کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے
میں ارجینٹانہ 🇦🇷 کو سپورٹ کرونگا ۔
11/06/2026
ٹانک فٹبال کی فتح
الحمدللہ، ٹانک فٹبال کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آتش ٹانک کے coach حزب اللہ بیٹنی اور نیو شاہین صابر ایف سی ٹانک کے coach سعید مراد کے درمیان موجود ناراضگیاں اور اختلافات، دونوں کلبوں کے بزرگوں اور خیرخواہوں کی مخلصانہ کوششوں سے دوستی اور باہمی احترام میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
آتش ٹانک کی جانب سے شوکت محسود، رفیق محسود، قمر پیر، اکرام شالام اور سیف اللہ برکی، جبکہ نیو شاہین صابر ایف سی ٹانک کی جانب سے حاجی جمیل، عالمگیر گیرا، وسیم شیخ، فیض اللہ، احتشام بیٹنی اور عرفان میٹھو نے اس مصالحت میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم ان تمام شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فٹبال اور علاقے کے بہتر مستقبل کے لیے اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔
ان شاء اللہ، اسی اتحاد، محبت اور باہمی تعاون کے ساتھ ٹانک فٹبال ترقی اور کامیابی کی نئی منازل طے کرے گی۔
fans