Noor Fitness

Noor Fitness

Share

Bodybuilding Health & Fitness 💪

15/08/2026

وزن کم کرے سمارٹ دیکھیں اور بیماریوں سے بچیں ،
Noor Saeed Mahsood


11/08/2026

اسپغول کو اکثر صرف قبض کا علاج سمجھا جاتا ہے، جبکہ اس کے فائدے اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

یہ آنتوں کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ زیادہ دیر بھرا محسوس کرواتا ہے، جس سے بلاوجہ کھانے کی خواہش کم ہو سکتی ہے۔

بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کو بہتر انداز میں manage کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

عام طور پر ایک سے دو چمچ روزانہ، پانی یا لسی میں ملا کر لینا کافی ہے، لیکن مقدار ہر شخص کی ضرورت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اسپغول کے ساتھ کافی پانی ضرور پیا جائے، ورنہ فائدے کی بجائے تکلیف ہو سکتی ہے۔

یہ کوئی فوری حل نہیں، ایک مستقل عادت کے طور پر بہتر نتیجہ دیتا ہے

02/08/2026

حلوہ سموسے کون کون کھا سکتا ہے
اس ویڈیو میں دیکھیں ،
بارش کی وجہ سے ویڈیو صحیح نہیں بنی ،

Noor Saeed Mahsood

31/07/2026

جم میں گندے شرٹ ٹراؤزر میں آنے والوں کیلئے کُھلی چیتاؤنی

Noor Saeed Mahsood

29/07/2026

13 سال کی عمر میں 74 کلو وزن ، کیا آپ کے بچے موٹاپے اور سُستی کا شکار ہے ،،،،؟
ویڈیو تمام والدین تک پہنچائے ••

Noor Saeed Mahsood



#

28/07/2026

جم جانے سے پہلے نہائے نہیں تو غیرقانونی کاروائی کی جائےگی

Noor Saeed Mahsood

16/07/2026

60 Saal Ki Age Main Aisi Body, Aur Kia Motivation Chahiye Apko

Noor Saeed Mahsood

05/07/2026

صرف 80 دن میں ۔ 20 کلو وزن ختم!
🛑
بڑھتا ہوا وزن کوئی مجبوری نہیں، بلکہ ایک چیلنج ہے۔
اس ویڈیو ⁠میں دیکھیں کہ کس طرح 97 کلو سے 77 کلو تک کا سفر صرف 80 دنوں میں ممکن ہوا۔
ایک فٹ، پرکشش صحت مند جسم اب آپ کا خواب نہیں، بلکہ حقیقت بن سکتی ہے۔
وقت ضائع مت کریں، اگلی ٹرانسفارمیشن آپ کی ہو سکتی ہے!

نور فٹنس جم بالمقابل سپین مسجد ٹانک سٹی
واٹسپ 03419392750
Noor Saeed Mahsood

03/07/2026

کیا آپ اپنے بچوں کو بھی اپنی بیماریاں دینا چاہتے ہیں؟ 🤔

موٹاپا، شوگر بلڈ پریشر اور دل کا دورہ صرف آپ کی بیماریاں نہیں ہیں، یہ وہ نقصان دہ وراثت ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتی ہے۔

جم صرف باڈی بنانے کی جگہ نہیں، یہ بیماریوں سے آپکی زندگی بچانے کا ہسپتال ہے۔

📍 نور فٹنس جم بالمقابل سپین مسجد ٹانک
🎁 3 دن فری ڈیمو کلاسز
🎁 15 جولائی تک ایڈمیشن بالکل فری

ابھی جائن کرے شاید یہی فیصلہ آپ کی زندگی بدل دے،

Noor Saeed Mahsood

20/06/2026

🚨 ڈیجیٹل فراڈیا... الرٹ! 🚨

السلام علیکم خواتین و حضرات!
آج کل فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اشتہار دھڑا دھڑ پھیلایا جا رہا ہے۔ ذرا منظر ملاحظہ فرمائیے: سفید ریش بزرگ، انتہائی نورانی چہرہ، ہاتھ میں تسبیح اور دعویٰ کیا ہے؟ کہ جناب "صرف ایک ہزار روپے میں، محض تین دنوں کے اندر شوگر کا جڑ سے خاتمہ!"
مگر خدارا، ایک لمحے کے لیے رک جائیے۔ اسکرین پر نظر آنے والا یہ معصوم سا 'بابا جی' کوئی حقیقی انسان، ڈاکٹر یا حکیم نہیں ہے، بلکہ یہ AI (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا تیار کردہ ایک فرضی ڈیجیٹل چہرہ ہے! کچھ شاطر دماغوں نے بیچارے معصوم لوگوں کی جیبیں کاٹنے کے لیے یہ اسلامی لبادہ اوڑھ رکھا ہے، ورنہ حقیقت میں اس 'سوشل میڈیا والے حکیم صاحب' کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ہے! یہ صرف ایک سافٹ ویئر کا کمال ہے۔
اب ذرا سائنسی حقیقت پر بات کرتے ہیں:
دنیا بھر کے صفِ اول کے طبی ادارے، ہارورڈ اور آکسفورڈ کے مایہ ناز سائنسدان اربوں ڈالرز کی ریسرچ کے بعد آج تک شوگر کا کوئی ایسا مستقل علاج دریافت نہیں کر سکے جو اسے ہمیشہ کے لیے ختم کر دے۔ طبی سائنس کہتی ہے کہ شوگر کو صرف مینیج اور کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جڑ سے مٹایا نہیں جا سکتا۔ اب آپ خود سوچیے، جب گورے سائنسدان سر پکڑ کر بیٹھے ہیں، تو فیس بک کا یہ 'اے آئی حکیم' ایک ہزار روپے میں کون سی الہ دین کے چراغ والی جادوئی پڑیا بیچ رہا ہے؟
جس دوا کا کوئی فارمولا ہی نہیں، اس پلاسٹک کے ڈبے میں آپ کو کیا دیا جا رہا ہوگا؟ غیر معیاری جڑی بوٹیاں یا پھر کوئی خطرناک کیمیکلز؟ یاد رکھیے، یہ نام نہاد دوا آپ کی شوگر تو ٹھیک کرنے سے رہی، لیکن آپ کے گردے اور جگر ضرور فارغ کر دے گی، جو خدانخواستہ سیدھا اوپر پہنچانے (موت) کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
بدقسمتی دیکھیے کہ پچھلے کئی مہینوں سے یہ اشتہارات چل رہے ہیں، جس کا صاف مطلب ہے کہ ہمارے بھولے بھالے لوگ دھڑا دھڑ آرڈرز دے رہے ہیں اور یہ نادیدہ لٹیرا گھر بیٹھے لاکھوں روپے کما رہا ہے۔
میری آپ سے مخلصانہ گزارش ہے:
سوشل میڈیا کے ان چمکتے ہوئے اشتہارات کے پیچھے چھپے فراڈیوں کو پہچانیے۔ شارٹ کٹس کے چکر میں اپنی قیمتی زندگی داؤ پر مت لگائیں۔ شوگر کا اصلی اور واحد علاج باقاعدہ ورزش، پرہیز، اور مستند ایکسپرٹ ڈاکٹرز کی ہدایات میں ہے。
اس تحریر اور ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیجیے تاکہ آپ کے دوست اور پیارے اس آن لائن دھوکے اور جانی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔
اپنا بہت خیال رکھیے، اللہ حافظ۔
Noor Saeed Mahsood
👇 باقی ویڈیوز کمنٹ میں دیکھیں! 👇


Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Tank?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Noor Fitness Gym Tank
Tank
29430