GHS Totano Bandai kabal Swat

GHS Totano Bandai  kabal Swat

Share

Dr, Gohar Ali saib.

24/08/2026

سوات بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1200 میں سے 1102 کا شاندار نمبرز حاصل کر کے ہمارے علاقے کا نام روشن کرنے والے پیارے بچے برکت اللہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد!
اس ہونہار طالب علم کی شاندار کامیابی پر جناب عدنان محبوب صاحب (عدنان بک بینک اینڈ سٹیشنری سنٹردیولئی)کی طرف سے محبت اور خلوص سے سجایا گیا ایک خوبصورت تحفہ پیش کیا گیا ہے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک برکت اللہ کو زندگی کے ہر امتحان میں یوں ہی سرفراز رکھے، اس کے علم و عمل میں برکت دے اور اس کے والدین کے لیے اسے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!

19/08/2026

برکت اللہ نے تاریخ رقم کر دی

ایک قابلِ فخر اور غیر معمولی پیش رفت میں گورنمنٹ ہائی سکول توتانو بانڈئی کے ہونہار طالب علم، برکت اللہ نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ نمبروں کی دوبارہ گنتی (Re-totalling) کے بعد ان کے حاصل کردہ نمبر 1098 سے بڑھ کر 1102 ہوگئے، جس کے نتیجے میں انہوں نے ضلع سوات کے سرکاری سکولوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اس سے بھی بڑھ کر، برکت اللہ کی یہ شاندار کامیابی گورنمنٹ ہائی سکول توتانو بانڈئی کے لیے ایک تاریخی تعلیمی سنگِ میل ہے، کیونکہ وہ سکول کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1100 نمبروں کی نفسیاتی اور تاریخی حد عبور کرنے والے طالب علم بن گئے ہیں۔ یہ کامیابی محض ایک طالب علم کی ذاتی فتح نہیں بلکہ ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ ساتھ اساتذہ، والدین اور پوری سکول کمیونٹی کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔

برکت اللہ نے نہ صرف اپنی کامیابی کا معیار بلند کیا بلکہ گورنمنٹ ہائی سکول توتانو بانڈئی کے تعلیمی معیار کو بھی ایک نئی بلندی عطا کی ہے۔ ان کی یہ تاریخی کامیابی یقیناً آنے والی نسلوں کے طلبہ کے لیے مشعلِ راہ بنے گی اور انہیں یہ پیغام دے گی کہ عزم، محنت اور مستقل مزاجی کے ذریعے اعلیٰ ترین اہداف کا حصول ممکن ہے۔

11/08/2026

جماعت دہم سے فارغ ہونے والے طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ DMC اور Character Certificate کے حصول کیلئے کل بروز بدھ بتاریخ 12 اگست 2026 اسکول اوقات کار کے دوران تشریف لائیں۔
​پوسٹ پڑھنے والے دوسرے ساتھیوں کو مطلع کریں۔ شکریہ۔

06/08/2026

🌹 الحمدللہ رب العالمین 🌹
آج گورنمنٹ ہائی سکول توتانوبانڈیی کے لیے فخر اور خوشی کا دن ہے۔ ہمارے ہونہار طلباء نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور سکول کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
یہ کامیابی محنت، لگن، دعا اور اساتذہ کی انتھک رہنمائی کا خوبصورت ثمر ہے۔
ہم اپنے تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ کو علم، عمل اور کردار میں مزید ترقی عطا فرمائے اور انہیں قوم و ملت کا بہترین سرمایہ بنائے۔
آپ سب ہماری شان ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ کامیاب رکھے۔ آمین۔

05/08/2026

HEARTFELT CONGRATULATIONS!

30/07/2026

ان شاء اللہ یکم اگست 2026بروزہفتہ سے تعلیمی سلسلوں کا دوبارہ باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔

25/04/2026

پیارے طالبِ العلمو
پھر نہ کہنا کہ خبر نہ تھی۔

27/03/2026

SSC EXAM 2026

01/03/2026

اسلام علیکم
موسم سرما کے طویل چھٹیوں کے بعد ان شاءاللہ 2مارچ 2026 سے تمام تعلیمی ادارےکھل رہے ہیں امید ہے طلباء پھر سے جوش و خروش سے تعلیمی عمل جاری رکھیں گے ۔100فیصد حاضری کو یقینی بنائنگے۔اج سے بھرپور تیاری کرینگے ۔یونیفارم،کتب،قلم،کاپی وغیرہ کو اج سے ترتیب دئنگے۔اپنے بال ایک بہترین طالب علم کی طرح بنائینگے ۔ویسے بھی موسم بہار کی آمد آمد ہے۔طلبااپنے خوبصورت چہروں کی بشاشت سے بہار کی طرح تعلیمی ماحول کو معطر کرینگے اور اساتذہ کرام شفقت ،محبت اور خوبصورت مسکراہٹ سے بچوں کا والہانہ استقبال کریںنگے ان شاءاللہ ۔

22/02/2026

داخلوں کے لیے تشریف لائے
Class 6th to class 9th, from 1st of march 2026

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Swat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Totano Bandai
Swat

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:35
Tuesday 07:30 - 13:35
Wednesday 07:30 - 13:35
Thursday 07:30 - 13:35
Friday 07:30 - 23:15
Saturday 07:30 - 13:35