12/08/2026
کبل گراؤنڈ کے حوالے سے اہم وضاحت
گزشتہ کچھ عرصے سے کبل گراؤنڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ کو تقسیم کیا جا رہا ہے اور یہ صرف چند مخصوص لوگوں کے استعمال کے لیے ہوگا۔ یہ بات بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔
واضح بات یہ ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ کرکٹ کے لیے ہے اور فٹبال گراؤنڈ فٹبال کے لیے۔ حکومت کی طرف سے جس کھیل کے لیے جو جگہ مقرر کی گئی ہے، وہ اسی کھیل کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔
اس وقت کبل گراؤنڈ کا تقریباً 70 فیصد حصہ فٹبال کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جبکہ صرف 30 فیصد حصہ کرکٹ کے لیے ہے۔ اس کے باوجود کچھ عناصر یہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ کے لیے مختص یہ 30 فیصد جگہ بھی ختم کر دی جائے اور پورا گراؤنڈ فٹبال کے لیے استعمال ہو۔
ہم نہ انتشار چاہتے ہیں اور نہ ہی اختلاف کے قائل ہیں۔ ہم اپنے مقررہ کرکٹ گراؤنڈ میں اتفاق، نظم و ضبط اور ڈسپلن کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ ہمیں فٹبال کے کھلاڑیوں یا فٹبال سے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھا ہے کہ فٹبال کی جگہ اور گراؤنڈ خراب نہ ہو۔
لہٰذا فٹبال کے تمام کھلاڑیوں اور شائقین سے بھی گزارش ہے کہ اپنی مقررہ جگہ پر فٹبال کھیلیں اور ہماری مقررہ کرکٹ کی جگہ پر مداخلت نہ کریں۔
کبل گراؤنڈ سب کا ہے۔ حکومت کی طرف سے جو جگہ کرکٹ کے لیے مقرر کی گئی ہے، وہاں کرکٹ کھیلی جائے گی، اور جو جگہ فٹبال کے لیے مقرر کی گئی ہے، وہاں فٹبال کھیلی جائے گی۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط پوسٹوں اور پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور ایسی باتوں سے گریز کریں جن سے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو۔
آئیں، کبل گراؤنڈ کو اختلاف اور انتشار کا نہیں بلکہ کھیل، اتحاد اور نوجوانوں کی ترقی کا مرکز بنائیں۔
منجانب: Swat Cricket Association 🏏