28/08/2026
دوسرا ساجد شہید فٹبال ٹورنامنٹ
درشخیلہ گراؤنڈ
الحمدللہ! افغان فٹبال کلب سمبٹ نے ایک شاندار مقابلے میں ارشد الیون کبل کو 2-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ ⚽🏆
افغان فٹبال کلب سمبٹ — 2 گول
ارشد الیون کبل — 1 گول
تمام کھلاڑیوں اور سپورٹرز کو بہت بہت مبارک ہو۔ ❤️⚽
26/08/2026
❤️ افغان فٹبال کلب سمبٹ کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ
افغان فٹبال کلب سمبٹ کی جانب سے ہم پورے گاؤں سمبٹ، پوری تحصیل مٹہ اور اُن تمام معزز لوگوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جو دور دراز علاقوں سے ہماری حوصلہ افزائی اور سپورٹ کے لیے میدان میں تشریف لائے۔
ہم آپ سب کے بے حد ممنون و مشکور ہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکالا، ہماری ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اور مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
آپ کی محبت، سپورٹ اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے بہت بڑا سرمایہ ہے۔
میچ کا نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، لیکن آپ کی محبت ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔ ❤️⚽
افغان فٹبال کلب سمبٹ — ایک ٹیم، ایک جذبہ، ایک خاندان! ❤️🤝
26/08/2026
🟥 افغان فٹبال کلب سمبٹ — ہمارا حوصلہ بلند ہے ⚽
دوسرا ڈاکٹر خان شہید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ
بدقسمتی سے آج افغان فٹبال کلب سمبٹ کو عوامی فٹبال کلب ڈھیرئی کے ہاتھوں ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہار کھیل کا حصہ ہے، لیکن یہ شکست ہمارے حوصلے، جذبے اور عزم کو کم نہیں کر سکتی بلکہ اس نے ہمیں مزید مضبوط اور بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم کیا ہے۔
ان شاء اللہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے پوری امید، محنت اور جذبے کے ساتھ دوبارہ میدان میں اتریں گے اور ان شاء اللہ اپنا مقام حاصل کریں گے۔ ❤️⚽
افغان فٹبال کلب سمبٹ — ہار نہیں، ایک نیا عزم! 💪🔥
25/08/2026
کل انشاء اللہ
بروز بدھ
26/08/2026
5:00PM
ڈھیرئی گراؤنڈ
افغان فٹبال کلب سمبٹ بمقابلہ عوامی فٹبال کلب ڈھیرئی
18/08/2026
انتقالِ پُرملال
افغان فٹبال کلب سمبٹ کے کھلاڑی حسین علی کے چچی(شاروان ماما کی بیوی) وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج صبح 11:00 بجے ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔