Pak Cricket 360

Pak Cricket 360

Share

Cricket is more than just a game; it’s an emotion. supporting the Men in Green!♥️🇵🇰

04/08/2026

ماشاءاللہ عبداللہ شفیق نے 153 مکمل کر لے اچھا ہوگا کہ اس کو 200 تک لے جائیں.

04/08/2026

33rd is just a myth 💔🙏🏻 inshaAllah next time
👑🇵🇰

04/08/2026

🏏🇵🇰 عبداللہ شفیق ایک چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے، مگر دوسری طرف وکٹیں گرتی رہیں
ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کو 100 سے زائد رنز کی آسان برتری دے دے گا۔ اوپنرز کے بعد بیٹنگ لائن ایک بار پھر دباؤ میں آ گئی، بابر اعظم 88 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، سلمان آغا بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے، اور یوں پاکستان کی اننگز بکھرتی ہوئی نظر آنے لگی۔

مگر ایسے مشکل وقت میں عبداللہ شفیق ایک چٹان بن کر کھڑے رہے۔ 💚👏

انہوں نے نہ صرف ایک شاندار سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کو بھی سنبھالا اور پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے۔

📊 موجودہ صورتحال: 🏏 پاکستان: 301/5 ⭐ عبداللہ شفیق: 120 رنز* ⭐ محمد رضوان: 14 رنز* 📉 پاکستان اب صرف 43 رنز پیچھے ہے۔

پاکستانی ٹیم کی یہی تو پہچان ہے، یہاں کچھ بھی یقینی نہیں ہوتا۔ ایک لمحے میں لگتا ہے میچ ہاتھ سے نکل گیا، اور اگلے ہی لمحے کوئی کھلاڑی پوری کہانی بدل دیتا ہے۔ آج یہ کردار عبداللہ شفیق ادا کر رہے ہیں۔ 🇵🇰🔥

🏏🇵🇰💚

04/08/2026

Babar Azam 👏🏼
Abdullah Shafique 👏🏼

03/08/2026

Azan Awais makes his maiden Test fifty to go with his century on debut 👏

|

03/08/2026

Perfect timing What a shot by the photographer.Hats off! 👏👑

19/07/2026

فخر زمان نے کھول دیے بڑے راز، بابر اعظم کے مشورے سے اے بی ڈی ویلیئرز تک سب کچھ بتا دیا!
پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں اپنی فٹنس، بیٹنگ اسٹائل اور کرکٹ کے تجربات کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ وہ اب مکمل طور پر فٹ محسوس کر رہے ہیں اور میدان میں اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈنگ کے دوران کبھی پیچھے نہیں ہٹتے، ٹیم انہیں جس پوزیشن پر بھی تعینات کرے وہ پوری محنت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
اپنے پسندیدہ کرکٹر کا ذکر کرتے ہوئے فخر نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ان کے دل کے قریب رہے ہیں۔ ان کی بیٹنگ کا انداز، شاٹس کھیلنے کی صلاحیت اور میدان میں اعتماد ہمیشہ متاثر کرتا رہا ہے۔ فخر کے مطابق وہ ہمیشہ اے بی ڈی ویلیئرز جیسے جارحانہ انداز میں کھیلنے کو پسند کرتے تھے۔
فخر زمان نے بابر اعظم کے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو بھی یاد کی۔ ان کے مطابق بابر اکثر انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ اگر ایک چھکا لگ چکا ہے تو اگلی گیند پر تھوڑا سکون سے کھیلیں، لیکن فخر کا کہنا ہے کہ اگر گیند ان کے لیے موزوں ہو تو وہ بڑا شاٹ کھیلنے سے نہیں گھبراتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے یہ منصوبہ نہیں بناتے کہ کتنے چھکے لگانے ہیں، بلکہ ہر گیند کو اس کی صورتحال اور میرٹ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
فخر زمان کا جارحانہ انداز اور بابر اعظم کی سمجھداری — دونوں کا امتزاج پاکستان کی بیٹنگ کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

05/07/2026

دعا کرو سلامت رہے ہمت اس کی
یہ چراغ کئی آندھیوں پہ بھاری ہے

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Swabi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Swabi