30/08/2026
بنگالیوں کی کینگروز کے خلاف پہلی فتح
آج کے روز تیس اگست 2017 کو بنگلادیش نے پہلی بار آسٹریلیا کو کسی ٹیسٹ میچ میں ہرایا تھا۔
شکیب الحسن کے 84 اور تمیم الاقبال کے 71 رنز کی بدولت بنگلادیش 261 بناسکا تو شکیب الحسن کی پانچ وکٹس کی بدولت کوئی آسٹریلین کھلاڑی ففٹی تک اسکور نہ کرسکا اور پوری ٹیم 217 پہ آل آؤٹ ہوی۔
بنگلادیش دوسری باری میں 221 رنز بناسکا۔ تمیم نے ایک بار پھر قیمتی 78 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کو 265 کا ٹارگیٹ ملا مگر پہلی باری کی طرح اس بار بھی شکیب الحسن نے پانچ وکٹس لیتے ہوے کسی آسٹریلین کو بڑی باری کھیلنے نہ دی سوائے ڈیوڈ وارنر کے جس نے اس چوتھی اننگز میں 112 رنز بنائے تھے، مگر اس کے سوا کوئی کریز پہ ٹک نہ پایا اور پوری آسٹریلین ٹیم 244 پہ آل آؤٹ ہوکر 20 رنز سے میچ ہار گئی۔
یہ بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح تھی ۔ جس میں تمیم کی دو بہترین باریاں اور شکیب کی ففٹی اور میچ میں دس وکٹس یادگار رہیں۔ تب تک تو بنگلادیش پاکستان کے خلاف بھی کوئی ٹیسٹ میچ نہ جیت پایا تھا۔
یہ بنگلادیش کی تاریخ کا 101واں ٹیسٹ میچ تھا جن میں سے یہ فتح فقط دسویں تھی۔ 101 میں سے فقط دس میچ جیتے تھے۔
آج تک تو بنگلادیش نے 161 ٹیسٹس کھیل کر 28 جیتے ہوے ہیں۔
شکیب الحسن کی خدمات بنگلادیش کے لیے بھلانے لائق نہیں۔ وہ اس میچ میں رچرڈز ہیڈلی کے بعد دوسرا ایسا آل راؤنڈر بنا تھا جس نے دوسری بار کسی میچ میں ففٹی پلس اسکور بھی کیا ہو دس وکٹس بھی لی ہوں۔
آج تک تیس بار ایسا ہوچکا ہے کسی نے ٹیسٹ میچ میں پچاس سے زائد رنز اور دس وکٹس بھی لیے ہوں۔
یہ کارنامہ رچرڈز ہیڈلی نے تین بار کرکے دکھایا تھا۔
شکیب الحسن کا یہ دوسری بار تھا ۔
اس کے بعد ایسے کوئی دو میچز بھی نہیں کھیل پایا ۔
ایک جنوری سن 2000 کے بعد کسی ٹیسٹ میچ میں ففٹی پلس اسکور کرنے کے ساتھ دس وکٹس لینے والے کھلاڑی ؛
انگلینڈ کا معین علی 87 اور 7 رنز
112 رنز کے عوض دس وکٹس 2017 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2017 میں
انگلینڈ کا اسٹیورٹ براڈ 62 رنز کی ایک ہی باری اور 67 رنز کے عوض دس وکٹس ویسٹ انڈیز کے خلاف 2020 میں
نیوزیلینڈ کا مارک کریگ 65 رنز کی ایک ہی باری اور 202 رنز کے عوض دس وکٹس پاکستان کے خلاف 2014 میں
سری لنکا کا دلروان پریرا 16 اور 64 رنز کی باریاں
99 رنز کے عوض دس وکٹس آسٹریلیا کے خلاف 2016 میں
افغانستان کا راشد خان 51 اور 24 رنز کی باریاں
104 رنز کے عوض 11 وکٹس بنگلادیش کے خلاف 2019 میں
بنگلادیش کا شکیب الحسن 137 اور 6 رنز کی باریاں
124 رنز کے عوض دس وکٹس زمبابوے کے خلاف 2014 میں
بنگلادیش کا شکیب الحسن 84 اور 5 رنز کی باریاں
153 رنز کے عوض دس وکٹس آسٹریلیا کے خلاف 2017 میں
جنوبی افریقہ کا ڈیل اسٹین 76 رنز کی ایک ہی باری
154 رنز کے عوض دس وکٹس میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف 2008 میں
نیوزی لینڈ کا ڈینئیل وٹوری 0 اور 51 رنز کی باریاں
183 رنز کے عوض دس وکٹس، سری لنکا کے خلاف 2006 میں۔
Like and follow
For every sports news
Cricket world
30/08/2026
29/08/2026
27/08/2026
20/08/2026
17/08/2026