آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک سوال ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ جب ایک طرف مسلح افواج کا جوان بھی شہید ہو رہا ہے اور دوسری طرف جموں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شامل افراد بھی جان سے جا رہے ہیں، تو آخر اس صورتِ حال کو کس زاویے سے دیکھا جائے؟
سوال یہ ہے کہ جب دونوں طرف مسلمان ہیں اور ایک کے ہاتھوں دوسرے کی جان جا رہی ہے، جبکہ دونوں اپنے اپنے موقف کے مطابق شہادت یا غازی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، تو کیا ہمیں اس بات پر سنجیدگی سے غور نہیں کرنا چاہیے کہ کہیں ہم بحیثیتِ مسلمان گمراہی کا شکار تو نہیں ہو رہے؟
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم شہادت کے حقیقی مفہوم اور اسلامی تعلیمات کو کہیں نہ کہیں فراموش کرتے جا رہے ہیں۔ ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ کہیں ہم طاقتور عالمی قوتوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی تو نہیں بن رہے، جو ہمیں آپس میں لڑا کر ہمارے ہی قیمتی جانوں کا نقصان کروا رہی ہیں، جبکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کوئی عظیم کارنامہ انجام دے رہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اپنے اپنے گریبان میں جھانکیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے اور مزید بے گناہ اسلامی جانیں ضائع ہوں۔ تمام ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ ان معاملات پر سنجیدگی سے غور و فکر کریں اور اختلافات کو مذاکرات اور آئینی و قانونی طریقۂ کار کے ذریعے حل کریں۔
جس کا جو بنیادی اور آئینی حق ہے، وہ اسے ضرور ملنا چاہیے، خواہ وہ پنجابی ہو، سندھی، بلوچ ہو یا کشمیری۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، خدارا اسے کمزور ہونے سے بچایا جائے۔ ہمیں کشمیری ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ہونے پر بھی فخر ہے۔
پاکستان زندہ باد!
اسلام کا پرچم ہمیشہ سربلند اور تابندہ رہے۔
والسلام
تحریر:
کامران مرتضیٰ
::
KAMI champ
Presenting u the latest updates,news,info,videos,pictures regarding my snooker game & world snooker as well as other sports,like Cricket,Football,Tennis etc.
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Service Road 1, Bahria Business District, Phase 8
Rawalpindi
46000