26/06/2026
ذرائع کے مطابق رواں ہفتے سلیکٹرز حتمی مشاورت کے لیے بیٹھے مگر اسکواڈ کا اعلان نہیں ہوا کیونکہ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سامنے آنے کے بعد اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے باعث ریڈ بال کیمپ میں مزید کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ شفیق، کامران غلام اور حمزہ نذر سمیت روحیل نذیر اور عرفات منہاس کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی ریکوری پر کام کیا جا رہا ہے.
ذرائع کا بتانا ہے کہ سعود شکیل اور محمد رضوان کے بیک اپ کے لیے کھلاڑی بلائے گئے ہیں وہ ٹیم سے باہر نہیں ہوئے ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ ریڈ بال کیمپ کو بھی ختم کر دیا جائے گا.
ذرائع کے مطابق ریڈ بال کیمپ میں شامل فٹنس مسائل سے دوچار کھلاڑیوں کی آئندہ ہفتے اسسمنٹ کی جائے گی اور اسسمنٹ کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپنرز میں علی عثمان بھی اسکواڈ میں شمولیت کے امیدوار ہیں جبکہ ابرار احمد اسکواڈ میں شامل نہ ہوئے تو وہ ہنڈرڈ میں اپنا معاہدہ پورا کریں گے۔دی ہنڈرڈ 21 جولائی سے شروع ہو رہی ہے.
علم میں رہے کہ ویسٹ انڈیز میں پریکٹس میچ 18 جولائی جبکہ پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے شروع ہونا ہے.
25/06/2026
پاکستان اور انڈیا کسی بھی کھیل کے میدان میں جب بھی سامنے آتے ہیں، تو سوشل میڈیا پر جہاں ایک دوسرے کی ٹیم سے موازنہ اور میچ کے نتائج پر بحث شروع ہو جاتی ہے تو وہیں میچ کے دوران ہونے والے کچھ واقعات بھی خبروں کی زینت بنتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ گذشتہ روز لندن میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایف آئی ایچ پرو لیگ کے ہاکی میچ میں ہوا جس میں انڈیا نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
پاکستانی شائقین اس شکست پر تو اداس تھے ہی لیکن اس میچ کے شروع ہونے سے قبل بھی کچھ ایسا ہوا جس پر پاکستانی فینز شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آئے۔
غلط پرچم کی نمائش کا یہ معاملہ اس قدر سنگین ہو گیا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو پاکستان سے معافی مانگنا پڑی۔
پرو لیگ میچ میں کیا ہوا؟
یہ واقعہ 23 جون کو لندن میں ہاکی پرو لیگ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ سے قبل قومی ترانوں کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ تقریب کے دوران جب پاکستان کا قومی پرچم سامنے لایا گیا تو اس میں دو رنگوں یعنی سفید اور سبز کی بجائے صرف ایک سبز رنگ تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا قومی پرچم سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہے جس میں تین حصے سبز اور ایک حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ سبز رنگ مذہب اسلام اور سفید پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سبز حصے کے بالکل درمیان میں چاند (ہلال) اور پانچ کونوں والا ستارہ ہوتا ہے۔
لیکن پرو لیگ کے میچ میں دکھائے جانے والے جھنڈے سے سفید حصہ بالکل غائب تھا۔
ایک بین الاقوامی ایونٹ میں غلط قومی پرچم پر پاکستان کے سوشل میڈیا اور ہاکی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد پرو لیگ انتظامیہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے باضابطہ تحریری معذرت کی ہے۔
24/06/2026
ایرانی فٹبال ٹیم کو اب اپنے میچ سے دو دن قبل امریکا میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ اس سے پہلے ٹیم کو میچ سے ایک روز قبل امریکا آنے کی اجازت دی جاتی تھی۔
یہ فیصلہ ایرانی ٹیم کی جانب سے سفری انتظامات اور سخت سیکیورٹی اقدامات پر تحفظات اور اعتراضات سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ایران کے تمام میچ امریکا میں کھیلے جا رہے ہیں تاہم ایرانی ٹیم کا قیام ہمسایہ ملک میکسیکو میں ہے جس کے باعث ہر میچ کے لیے ٹیم کو بار بار سفر کرنا پڑتا ہے۔
ایرانی حکام کا مؤقف تھا کہ محدود وقت کے باعث کھلاڑیوں کی آرام اور بحالی کی تیاری متاثر ہو رہی ہے جس پر منتظمین نے پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا۔
ایران اپنا آخری گروپ میچ 27 جون کو مصر کے خلاف کھیلے گا جس میں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا.
22/07/2025
مصر کے شہرنیوقاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں واحد پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے روہن پلوال کو ایک آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے زیرکر لیا۔
عبداللہ نواز نے پہلا گیم 6-11، دوسرا گیم میں3-11 اور پھر تیسرا گیم میں بھی اسی اسکور سے جیت کر فتح کو گلے لگا لیا۔
اگلے راؤنڈ میں عبداللہ نواز کا مقابلہ امریکا کے آسکر اوکونکو سے ہوگا۔
دوسری جانب بائی حاصل کرنے والے دفاعی چیمپئن وٹاپ سیڈعالمی نمبر14 مصر کے محمد ذکریا نے دوسرے راؤنڈ میں پولینڈ کے سیمیول ونکلر کو کسی دقت کے بغیر0-3 سے ہرادیا
ٹیم ایونٹ27 جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اورعبیداللہ شامل ہیں، راوعاطف کامران منیجراور فراز محمد کوچ کی زمہ داری ادا کررہے ہیں
09/03/2025
After 40 over 172 run and 5 down
09/03/2025
Final | ICC champion trophy 🏆