ہورنہ میرہ سپورٹس کلب پونچھ

ہورنہ میرہ سپورٹس کلب پونچھ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ہورنہ میرہ سپورٹس کلب پونچھ, Amateur Sports Team, Rawala Kot.

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ( انتقال پر ملال 😢😢)انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ فہیم شہید کل...
06/08/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ( انتقال پر ملال 😢😢)

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ فہیم شہید کلب پاچھیوٹ کے کپتان، ہمارے بھائی اسد بشیر المعروف (کھسہ) کے والدِ محترم بشیر صاحب انتقال فرما گئے ہیں۔
مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔🤲🤲🤲🤲🤲

ابرار ریشم ہورنہ میرہ سپورٹس کے ٹیم کوچ اور بیک بون آج اللہ کے حضور پیش ہو گئے۔اللہ پاک شہادت قبول فرمائے اور اپنی بے شم...
28/07/2026

ابرار ریشم ہورنہ میرہ سپورٹس کے ٹیم کوچ اور بیک بون آج اللہ کے حضور پیش ہو گئے۔اللہ پاک شہادت قبول فرمائے اور اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ہورنہ میرہ سپورٹس کا ہر رکن آپکی کمی ہمیشہ محسوس کرے گا آپکی شہادت سے نہ پورا ہونے والا خلاء پیدا ہوا ہے لیکن آپ تو وہ خوش قسمت ہیں جو دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہو گئے ہیں۔ اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور آپکو اپنی جنتوں کا مہمان بنائے۔آمین

انتقال پر ملال إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.ہر دلعزیز، ملنسار، خوش اخلاق اور خدمتِ خلق اور والی بال کی د...
26/06/2026

انتقال پر ملال
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.
ہر دلعزیز، ملنسار، خوش اخلاق اور خدمتِ خلق اور والی بال کی دنیا میں پیش پیش رہنے والی شخصیات قمر صاحب، نایاب نابی اور سہران کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر نے دل و دماغ کو گہرے رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے، یہ ایسا صدمہ ہے جس کے اثرات الفاظ میں سمیٹنا آسان نہیں، ماں وہ ہستی ہے جس کی دعا سایۂ رحمت بن کر اولاد کے سر پر تاحیات قائم رہتی ہے، جس کی گود پہلی درسگاہ، جس کی آغوش سب سے محفوظ پناہ گاہ اور جس کے وجود سے گھر میں برکت، سکون اور زندگی کی رونق قائم رہتی ہے، ان برادران جیسے بااخلاق، مہذب اور باوقار انسان کی شخصیات میں جو شائستگی، تحمل، حوصلہ، دوسروں کے لیے درد اور احترامِ انسانیت نظر آتا ہے وہ یقیناً ایک نیک سیرت، صابرہ اور باکردار ماں کی تربیت کا عکس ہے، والدہ محترمہ کا انتقال محض ایک فرد یا ایک خاندان کا دکھ نہیں بلکہ پورے حلقۂ احباب، دوستوں، عزیزوں اور ان تمام لوگوں کے لیے باعثِ رنج ہے جو ان برادران کو جانتے ہیں، کیونکہ ماں کی وفات وہ خلا چھوڑ جاتی ہے جو کبھی پُر نہیں ہوتا، وقت گزرنے کے ساتھ زخموں پر مرہم تو آ جاتا ہے مگر دل کے کسی نہ کسی گوشے میں وہ کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہتی ہے، ماں کی شفقت بھری نگاہ، دعا میں اٹھے ہوئے ہاتھ، پریشانی میں تسلی دینے والے الفاظ اور خاموشی میں بھی حوصلہ دینے والا وجود اچانک آنکھوں سے اوجھل ہو جائے تو انسان خود کو بے سہارا محسوس کرتا ہے، ایسے میں صبر ہی وہ واحد سہارا ہوتا ہے جس کا ذکر ربِ کریم نے خود فرمایا ہے اور جس پر اجرِ عظیم کی بشارت دی گئی ہے، والدہ محترمہ کی وفات پر ان برادران اور ان کے تمام اہلِ خانہ کا غم بجا ہے، یہ وہ لمحہ ہے جب لفظ تعزیت بھی کم محسوس ہوتے ہیں مگر پھر بھی دل کی گہرائیوں سے یہی دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، انہیں سوالِ قبر میں آسانی عطا کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے، والدہ محترمہ کا دنیا سے رخصت ہونا اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ زندگی عارضی ہے، ہر ذی روح نے اس سفر کو طے کرنا ہے اور اصل کامیابی نیک اعمال، حسنِ اخلاق اور لوگوں کے دلوں میں اچھا اثر چھوڑ جانے میں ہے، ایک ماں کا سب سے بڑا صدقۂ جاریہ اس کی وہ اولاد ہوتی ہے جو اس کے بعد بھی اچھے کاموں، خدمت اور بھلائی کے ذریعے اس کے لیے دعاؤں کا سامان بنتی ہے، ان برادران کی شخصیات، ان کا نرم لہجہ، ان کا خلوص اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا جذبہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ والدہ محترمہ نے اپنی زندگی میں بہترین تربیت کی، آج اگر وہ ہم میں موجود نہیں رہیں تو ان کی تربیت، ان کی اقدار اور ان کی دعاؤں کا اثر زندہ ہے، اس کڑے وقت میں ہم سب یعنی میری پوری فیملی قمر صاحب، نایاب صاحب، سہران اور ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دل کی گہرائیوں سے ان کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، ان کے دلوں کو سکون دے، انہیں یہ حوصلہ دے کہ وہ اس عظیم صدمے کو برداشت کر سکیں، یقیناً ماں کا بچھڑ جانا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے مگر مومن کے لیے یہی تسلی کافی ہے کہ یہ جدائی عارضی ہے اور ایک دن دوبارہ ملاقات ہوگی، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، اور لواحقین کے لیے آسانی، سکون اور صبر عطا فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین🤲

🏐 آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ سمیسر قلندر آباد جیتنے پر نایاب سلطان کو دلی مبارکباد! 🏆نایاب سلطان نے اپنی بہترین کارکرد...
04/06/2026

🏐 آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ سمیسر قلندر آباد جیتنے پر نایاب سلطان کو دلی مبارکباد! 🏆
نایاب سلطان نے اپنی بہترین کارکردگی، محنت اور کھیل کے شاندار مظاہرے سے نہ صرف کامیابی اپنے نام کی بلکہ کشمیر کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے پورے خطے کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور کھیل کے میدان میں نئی بلندیاں عطا فرمائے. آمین🤲🤲

03/06/2026

سردار کامران ( سیٹر خان کبیر خان کلب ٹاہلیان) کو شادی کی بہت بہت مبارک ہو-اللہ تعالی نئ زندگی کو محبت ،خوشیوں،برکتوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔آمین❤️❤️❤️
منجانب:- ھورنہ میرہ سپورٹس کلب پونچھ

01/06/2026

وہ تیرے بعد پھر کبھی ہرے نہ ہوسکے,جِنہیں
ترا فراق کھا گیا تری کمی نِگل گئی
وہ روشنی سا شخص جو بُجھا تو اُس کے بعد پِھر
ہمیں جہان کے دُکھوں کی تِیرگی نِگل گئی
always stand with you captain K*k ❤️

28/05/2026

❤️❤️jimmi❤️❤️

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙ھورنہ میرہ سپورٹس کلب پونچھ کی طرف سےتمام اہلِ اسلام کومحبت، اخوت اور خوشیوں بھریعید الاضحیٰ کی د...
27/05/2026

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙
ھورنہ میرہ سپورٹس کلب پونچھ کی طرف سے
تمام اہلِ اسلام کو
محبت، اخوت اور خوشیوں بھری
عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔ 💐
اللہ تعالیٰ آپ کی ہر دعا قبول فرمائے،
ہر قربانی کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے
اور آپ کے گھروں کو ہمیشہ خوشیوں سے آباد رکھے۔ 🤲🕋
❤️ دعا ہے کہ یہ عید
ہم سب کے لیے امن، کامیابی اور اتحاد کا پیغام بنے۔ ❤️
🦅 ھورنہ میرہ سپورٹس کلب پونچھ
🏐 کھیل، اتحاد اور بھائی چارے کی پہچان-

والی بال کا ایک ہی سلطان — نایاب نابی 🏐🔥لاسٹ پوائنٹ سے گیم جتوانا ہی اصل کھلاڑی کی پہچان ہے۔بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی — نایا...
24/05/2026

والی بال کا ایک ہی سلطان — نایاب نابی 🏐🔥
لاسٹ پوائنٹ سے گیم جتوانا ہی اصل کھلاڑی کی پہچان ہے۔
بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی — نایاب سلطان! 👑�

Address

Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ہورنہ میرہ سپورٹس کلب پونچھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share