Balochistan Wushu Association

Balochistan Wushu Association

Share

بدلتاھے رنگ اسماں کیسےکیسے

Photos from Balochistan Wushu Association's post 14/07/2026

بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے کابینہ اور تمام رجسٹرڑ ڈسٹرکٹس کو مبارکباد
بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن نے محمد افضل سلہری صاحب کو بحیثیت صدر بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن تسلیم کر لیا
بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محترم عدنان اشتیاق صاحب نے بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل سلہری صاحب کو نوٹیفکیشن جاری کردیا

شکریہ پاکستان ووشو فیڈریشن
شکریہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن
شکریہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن

26/05/2026

*پاکستان کے لیے اعزاز — عمبرین افتخار ساؤتھ ایشین ووشو فیڈریشن کی نائب صدر منتخب*

*ڈسٹرکٹ پشین ووشو ایسوسی ایشن کے صدر ملک محب اللہ خان ترین اور کابینہ کی مبارکباد، کامیابی کو قومی اسپورٹس کے لیے مثبت پیش رفت قرار*

کوئٹہ / پشین (پریس ریلیز)
ڈسٹرکٹ پشین ووشو ایسوسی ایشن کے صدر ملک محب اللہ خان ترین نے پاکستان ووشو فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل اور ساؤتھ ایشین ووشو فیڈریشن کی نومنتخب نائب صدر میڈم عمبرین افتخار کو اہم بین الاقوامی عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر کامیابی قرار دیا ہے۔اپنے جاری کردہ تہنیتی بیان میں ملک محب اللہ خان ترین نے کہا کہ میڈم عمبرین افتخار نے پاکستان میں ووشو کھیل کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، خواتین کی اسپورٹس میں مؤثر نمائندگی اور کھیلوں کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مسلسل کاوشوں کے باعث پاکستان ووشو فیڈریشن نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت شناخت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین ووشو فیڈریشن کے نائب صدر کے عہدے پر ان کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی اسپورٹس قیادت کو خطے میں اعتماد اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان ووشو فیڈریشن بلکہ ملک بھر کے کھلاڑیوں، کوچز اور اس کھیل سے وابستہ حلقوں کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔ملک محب اللہ خان ترین نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے دور دراز علاقوں میں ووشو ٹیلنٹ کو آگے لانے، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے اور بین الاقوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں میڈم عمبرین افتخار کا کردار قابلِ تحسین رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں جنوبی ایشیا میں ووشو کھیل مزید ترقی کرے گا اور پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر نئی راہیں میسر آئیں گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پشین ووشو ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نقیب اللہ آغا، فنانس سیکرٹری جہانزیب خان، سیکرٹری جنرل سید کریم، سینئر نائب صدور امان اللہ خان ترین اور قاری نعمت اللہ، اسوسی ایٹ سیکرٹریز نقیب اللہ کاکڑ، عباس خان، قاری روح اللہ، داداللہ کاکڑ جبکہ ایگزیکٹو ممبران حاجی محمد رحیم، محب اللہ عابد اور مولوی نقیب اللہ نے بھی میڈم عمبرین افتخار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو پاکستان ووشو کے لیے خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے میڈم عمبرین افتخار اور ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ملک میں خواتین کی قیادت، اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال ثابت ہوگی

26/04/2026

With Mehak shahid – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

11/04/2026

The National WuShu Technical Officials Course (Pre-qualification) commenced online for South Asian WuShu technical officials. Volunteer helpers and lecturers were instrumental in facilitating the course, under the supervision of the Founder and Chairman of the Pakistan WuShu Kung Fu Federation. A contingent of 65 senior technical officials and coaches from Pakistan participated in the online technical course.

27/03/2026
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Quetta