Kick The Sports

Kick The Sports

Share

"Level up your feed with this epic sports cover pic—game on! ��� #SportsVibes #BioReady

Photos from  Kick The Sports 's post 17/05/2026

جہانزیب خان کی انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں کامیابی پر اعزازی تقریب

پاکستان کے نوجوان باکسر جہانزیب خان نے انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار فتح حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔

اس کامیابی کے موقع پر نیشنل کوچ آصف مراد شاہ اور ہدہ باکسنگ اکیڈمی کی جانب سے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کھیل سے وابستہ شخصیات، کوچز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مقررین نے جہانزیب خان کی محنت، لگن اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوان باکسرز کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے گی۔

تقریب کے اختتام پر نیشنل کوچ آصف مراد شاہ نے جہانزیب خان کو ان کی بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ پیش کیا اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ہدہ باکسنگ اکیڈمی کے عہدیداروں نے یقین دلایا کہ اکیڈمی نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر تیار کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

Photos from  Kick The Sports 's post 11/05/2026

کوئٹہ – پُرامن بلوچستان انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ فائٹ 2026 کی اختامی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ ایونٹ کے آخری روز تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور باکسرز کی شاندار فائٹس کو خوب سراہا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان دورا بلوچ تھے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے باکسرز میں بیلٹس، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

دورا بلوچ نے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے منتظمین گرینڈ ہڈہ اسپورٹس کمیٹی اور پرو گرین باکسنگ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ محکمہ کھیل آئندہ بھی ایسے مقابلوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔

تقریب کے دوران لی گئی چند یادگار تصاویر آپ کی نظر ہیں۔ ان میں باکسرز کا جذبہ، تماشائیوں کا جوش اور تقریب کی رونقیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

منتظمین نے تمام کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بلوچستان میں امن، کھیل اور اتحاد کا پیغام مزید مضبوط ہو۔

11/05/2026

انٹرنیشنل فائٹ نائٹ بلوچستان کوئٹہ 2026
9 تا 10 مئی 2026

پاکستان نیوی کے باصلاحیت باکسر محمد جہانزیب نے انٹرنیشنل فائٹ نائٹ بلوچستان کوئٹہ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار راؤنڈز پر مشتمل ٹائٹل فائٹ میں اپنے حریف کو شکست دے کر نیشنل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

محمد جہانزیب، جن کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے، اپنی بہترین مہارت، محنت، لگن اور پروفیشنل باکسنگ صلاحیتوں کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا اور پاکستان نیوی کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان نیوی اور بلوچستان کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔

اس موقع پر محمد جہانزیب نے پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران بالخصوص ڈائریکٹر اسپورٹس پاکستان نیوی کامران صاحب اور او آئی سی آصف نوشاد صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
"میں اپنے اعلیٰ افسران کا تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے انٹرنیشنل فائٹ نائٹ جیسے بڑے ایونٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا اور ہر قدم پر بھرپور سپورٹ کی۔ انہی کی حوصلہ افزائی اور اعتماد کی بدولت میں یہ نیشنل ٹائٹل پاکستان نیوی کے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروفیشنل فائٹ نائٹ کا ان کا پہلا نیشنل ٹائٹل ہے جو ان کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی ہے، اور وہ مستقبل میں بھی پاکستان نیوی اور ملک کا نام مزید روشن کرنے کے لیے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔

عوامی و اسپورٹس حلقوں کی جانب سے محمد جانزیب کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔


Photos from  Kick The Sports 's post 10/05/2026

پرامن بلوچستان انٹرنیشنل فائٹ نائٹ کا شاندار آغاز
گرینڈ ہڈہ اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے پرو گرین باکسنگ ایسوسی ایشن کا انعقاد
_کراچی، بلوچستان اور افغانستان کے باکسرز رنگ میں اترے_

کوئٹہ، (اسپورٹس رپورٹر: ارباز خان)پُرامن بلوچستان انٹرنیشنل فائٹ نائٹ کا شاندار آغاز کوئٹہ میں ہو گیا۔ یہ ایونٹ گرینڈ ہڈہ اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے پرو گرین باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں کراچی، بلوچستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے باکسرز نے رنگ میں اتر کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی لیاقت لہڑی تھے۔ ان کے ہمراہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر عمران یوسف، کھیلوں کی شخصیات، کوچز اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی نے باکسرز کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایسے ایونٹس بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور امن و محبت کا پیغام عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لیاقت لہڑی نے خطاب میں کہا کہ پرامن بلوچستان فائٹ نائٹ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر باکسنگ کے فروغ کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے پرو گرین باکسنگ ایسوسی ایشن اور گرینڈ ہڈہ اسپورٹس کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر عمران یوسف نے کہا کہ کوئٹہ میں اس سطح کا انٹرنیشنل ایونٹ منعقد ہونا بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

افتتاحی رات کراچی، بلوچستان اور افغانستان کے باکسرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے، جنہیں تماشائیوں نے خوب سراہا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کئی روز تک جاری رہے گا اور اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے باکسرز کو بلیٹ ، میڈل اور انعامات دیے جائیں گے۔

08/05/2026

محکمہ کھیل بلوچستان یوم معرکہ حق شایانِ شان طریقے سے منانے گا

مسلم فٹبال کلب چمن اور ہزارہ کمبائنڈ کوئٹہ کے مابین نمائشی فٹبال میچ کل رات ساڑھے سات بجے قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

کوئٹہ 8 مئی 2026 (رپورٹ مہک شاہد) معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے کل بروز ہفتہ نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے میچ قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ میں رات ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں بلوچستان کی دو معروف ٹیمیں مسلم فٹبال کلب چمن اور ہزارہ کمبائنڈ کوئٹہ مدمقابل ہوں گی جس میں بلوچستان کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، یوم معرکہ حق منانے کا مقصد اس تاریخی کامیابی کو یاد رکھنا، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے، میچ میں صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرنی ہیں ان کے ہمراہ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان دُرا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر خان بازئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز محمد آصف لانگو سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرنی ہے۔ محکمہ کھیل نے عوام، شائقین فٹبال اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ کل بڑی تعداد میں شرکت کرکے نمائشی فٹبال میچ کو کامیاب بنائیں۔

27/04/2026


27/04/2026

پہلا آل بلوچستان شہید ایڈووکیٹ قاہر شاہ میموریل ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر

کوئٹہ:پہلا آل بلوچستان شہید ایڈووکیٹ قاہر شاہ میموریل ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 شاندار مقابلوں کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ تقریب کے مہمانِ خاص ڈائریکٹر اسپورٹس بلوچستان عمران یوسف تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسپورٹس عمران یوسف نے منتظم باز محمد نورزئی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا: _"باز محمد نورزئی نے شہید ایڈووکیٹ قاہر شاہ کے نام سے منسوب اس یادگاری چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کر کے بلوچستان میں ریسلنگ کے کھیل کو نئی زندگی دی ہے۔ ایسے ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لاتے ہیں۔ محکم پاکستان سپورٹس بورڈ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔"_

انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاہر شاہ نہ صرف قانون کے شعبے کا فخر تھے بلکہ کھیلوں کے فروغ کے بھی حامی تھے۔ ان کے نام سے یہ چیمپئن شپ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

چیمپئن شپ میں بلوچستان بھر سے پہلوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ منتظم باز محمد نورزئی نے مہمانِ خاص اور تمام شریک ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

#کوئٹہ

Photos from  Kick The Sports 's post 23/04/2026

بڑیچ واریئرز اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے آرزو ہزارہ کو قومی ٹیم کی نمائندگی پر شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

کوئٹہ، 23 اپریل 2026: بڑیچ واریئرز اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے ہزارہ فٹبال اکیڈمی کی ہونہار گول کیپر آرزو ہزارہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آرزو ہزارہ نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی فیفا ویمن سیریز 2026 کے لیے پاکستان نیشنل ویمن فٹبال ٹیم کے فائنل اسکواڈ میں منتخب ہو کر بلوچستان اور ہزارہ کمیونٹی کا نام روشن کیا ہے۔

اس موقع پر بڑیچ واریئرز اسپورٹس اکیڈمی کے وائس پریذیڈنٹ لبرین بلوچ اور امین بڑیچ نے آرزو ہزارہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی، جبکہ ہیڈ کوچ سمیع خان نے ان کی شاندار کامیابی پر تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا اس دوران ہزاروں کوئٹہ فٹبال اکیڈمی کے کوچ آصف علی ہزارہ اور علی رضاء بھی ہمراہ موجود تھے ۔

وائس پریذیڈنٹ لبرین بلوچ نے کہا کہ آرزو ہزارہ ہماری بیٹیوں کے لیے رول ماڈل ہے۔ بڑیچ واریئرز اسپورٹس اکیڈمی ہمیشہ ایسے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

ہیڈ کوچ سمیع خان نے تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرزو کی محنت، ڈسپلن اور لگن نے اسے قومی ٹیم تک پہنچایا۔ ہمیں یقین ہے وہ فیفا سیریز کے علاوہ انٹرنیشنل لیول میں پاکستان بھی کا نام مزید روشن کرتی رہے گی۔

امین بڑیچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ _"یہ صرف آرزو کی نہیں، پورے بلوچستان کی جیت ہے۔ بڑیچ واریئرز اسپورٹس اکیڈمی نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔"_

آرزو ہزارہ نے کہا کہ _"بڑیچ واریئرز، لبرین بلوچ صاحبہ، امین بڑیچ صاحب اور کوچ سمیع خان کا شکریہ۔ یہ عزت میرے لیے بہت بڑی ہے۔ انشاءاللہ میں پاکستان کے لیے بہترین پرفارم کروں گی۔"_

Photos from  Kick The Sports 's post 21/04/2026

Guest of Honour Miss Akhter President Balochistan Students Olympic Association

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Spini Road Frontier Colony Quetta
Quetta