Sports & Youth Affairs Balochistan

Sports & Youth Affairs Balochistan

Share

This is an official page of Sports & Youth Affairs Balochistan

03/07/2026

اج شام کو ایوب اسٹیڈیم سے یہ بچی ملی ہے۔ بقول اس بچی کے یہ گھر والوں کے ساتھ یہاں ائی تھی اور اسے وہ بھول کر چھوڑ کر چلی گئے ہیں۔ جو اس بچی کو پہچانتا ہے یا اس کے والدین وہ دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں

03353750335

Photos from Sports & Youth Affairs Balochistan's post 03/07/2026

ملائیشیا میں بلوچستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں کی قومی نمائندگی، کھلاڑی قومی پرچم بلند کرنے کے لیے پُرعزم

سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کے تعاون سے نصراللہ اور عصمت اللہ 22ویں پینانگ جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں شریک

کوئٹہ 3 جولائی 2026 بلوچستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی نصراللہ اور عصمت اللہ ملائیشیا میں منعقدہ 22ویں پینانگ جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اپنے کوچ عبدالوقار کے ہمراہ ایونٹ میں شریک ہیں، بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرنے والے دونوں کھلاڑیوں نے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی، مالی معاونت اور تعاون سے انہیں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے، کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے نصراللہ، عصمت اللہ اور کوچ عبدالوقار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے لانا محکمہ کھیل کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے دونوں کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے قومی پرچم سربلند کریں گے، واضح رہے کہ 22واں پینانگ جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ 30 جون سے 5 جولائی 2026 تک ملائیشیا کے نکول ڈیوڈ انٹرنیشنل اسکواش سینٹر میں جاری ہے، جہاں مختلف ممالک کے جونیئر کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے مدمقابل ہیں۔As

Photos from Sports & Youth Affairs Balochistan's post 02/07/2026

چھٹے آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے حوالے سے اہم اجلاس، متعدد اہم فیصلے

تیسرا کوالیفائنگ راؤنڈ 7 جولائی سے ہوگا جس میں بلوچستان اور پاکستان کی ٹیمیں شامل، مین راؤنڈ کے میچز دن اور رات میں ہوں گے،

گولڈ کپ میں ڈسپلن پر سخت پالیسی، خلاف ورزی پر دو سال پابندی، ہر ٹیم منیجر نظم و ضبط سے متعلق خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرے گا

پی ایف ایف کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تمام میچز کی نگرانی کرے گی، مین راؤنڈ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں پریس کانفرنس میں کیا جائے گا

ملک بھر سے نامور ٹیمیں اور کھلاڑی گولڈ کپ میں ایکشن میں ہوں گے، فول پروف سیکیورٹی، ڈسپلن اور قومی معیار کے انتظامات یقینی بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ 2 جولائی 2026 چھٹے آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جمیل احمد سرپرہ، سینئر نائب صدر حاجی نصر اللہ زہری، جنرل سیکرٹری ماسٹر امین اللہ کاکڑ، حاجی شکیل احمد زہری اور پرسنل سیکرٹری کھیل صادق بڑیچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فٹبال گولڈ کپ کے انتظامی امور، قواعد و ضوابط، سیکیورٹی، ڈسپلن اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے متعدد اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا تیسرا کوالیفائنگ راؤنڈ 7 جولائی سے کوئٹہ میں شروع ہوگا، جس میں بلوچستان سمیت ملک بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ راؤنڈ مجموعی طور پر 28 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی ہے، تیسرے کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد مین راؤنڈ شروع ہوگا مین راؤنڈ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان آئندہ دنوں پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ اور متعلقہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران آئندہ چند روز میں مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے گولڈ کپ سے متعلق قواعد و ضوابط، شیڈول اور دیگر اہم امور سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کے مقابلے کوئٹہ کے چھ مختلف فٹبال گراؤنڈز میں منعقد ہوں گے، جبکہ میچز دن اور رات دونوں اوقات میں کھیلے جائیں گے، فٹبال گولڈ کپ میں ملک بھر سے نامور ٹیموں اور کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہیں جنہیں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ٹورنامنٹ کے دوران نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جو بھی ٹیم ڈسپلن کی خلاف ورزی کرئے گی اس پر دو سال کے لیے پابندی عائد کی جائے گی۔ مزید فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران کوئٹہ میں موجود رہے گی اور تمام میچز کی نگرانی کرے گی، ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے خلاف پی ایف ایف کے قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور انہیں ملک بھر کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکا جا سکتا ہے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ٹیم کے منیجر کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کرنا ہوگا، جس میں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو نظم و ضبط برقرار رکھنے، کھیل کے اصولوں کی پاسداری کرنے اور مثبت ماحول قائم رکھنے کی تلقین کی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فٹبال گولڈ کپ کے تمام میچز میں فیفا سے رجسٹرڈ اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے منظور شدہ ریفریز فرائض انجام دیں گے، تاکہ میچز بین الاقوامی معیار اور شفافیت کے مطابق منعقد ہوں۔ ٹورنامنٹ کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو محفوظ اور بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔

01/07/2026
Photos from Sports & Youth Affairs Balochistan's post 30/06/2026

کوئٹہ کے فٹبالرز اور شائقین کیلئے خوشخبری، سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کا سریاب مل فٹبال گراؤنڈ کو قومی معیار کے مطابق جدید بنانے کا فیصلہ

سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کا سریاب مل فٹبال گراؤنڈ کا دورہ، جدید گراس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

سریاب اور کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو قومی معیار کے فٹبال گراؤنڈ میں کھیلنے کا موقع ملے گا، دُرا بلوچ

کوئٹہ 30 جون 2026 سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ نے سریاب مل فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا، دورے کے دوران متعلقہ حکام نے سیکرٹری کھیل کو گراؤنڈ کی موجودہ صورتحال اور دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے گراؤنڈ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے گراؤنڈ کو قومی معیار کے مطابق گراؤنڈ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں اعلی معیار کی گراسی فیلڈ نصب کی جائے گی اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے گا، کھلاڑیوں کے لیے بنیادی سہولیات کو بھی بہتر بنایا جائے گا تاکہ انہیں معیاری کھیل کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ دُرا بلوچ نے کہا کہ محکمہ کھیل صوبے میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور نوجوانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہا ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سریاب مل فٹبال گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن سے سریاب اور کوئٹہ کے فٹبالرز کو قومی معیار کے گراؤنڈ میں کھیلنے اور تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا اور صوبے سے باصلاحیت فٹبالرز قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں گے

30/06/2026

Coming Soon

Photos from Sports & Youth Affairs Balochistan's post 30/06/2026

محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی ریس میں کامیاب ہونے والے ایتھلیٹس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی کیش پرائزز دے رہے ہیں

#

24/06/2026

‎کوئٹہ میں شہید بینظیر بھٹو انٹر کالجز گرلز سپورٹس گالا کی پروقار اختتامی تقریب منعقد، کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کا تمام گیمز کے فاتحین کیلئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان

کوئٹہ 24 جون 2026 محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ میں منعقدہ شہید بینظیر بھٹو انٹر کالجز گرلز سپورٹس گالا اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، آج بروز بدھ ایوب سپورٹس کمپليکس کے بیڈمنٹن مگسی ہال میں سپورٹس گالا کی پروقار اختتامی تقریب منعقد کی گٸی، تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ تھیں ان کے ہمراہ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر خان بازئی، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر گل محمد کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوئٹہ ارسلان خان نورزئی و دیگر سمیت کالجز کی اساتذہ، کوچز اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کامیاب ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طالبات نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں سے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہم نے سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں آل بلوچستان انٹر کالجز گرلز سپورٹس گالا شامل کیا ہے ہمارا مقصد لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کو بھی یکساں مواقع فراہم کرنا ہے، اس طرح کے ایونٹس کا مقصد لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ سپورٹس گالا میں شامل تمام گیمز کے فاتحین کو پچاس پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ صوبائی کوچ شائستہ لغاری کی نگرانی میں منعقدہ ایونٹ میں کرکٹ، باسکٹ بال، فٹسال، نیٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، تھروبال، رسہ کشی اور فلائنگ ٹینس کے مقابلے منعقد ہوئے مقابلوں میں 12 مختلف کالجز سے طالبات نے حصہ لیا جبکہ مقابلوں کے دوران پوسٹ گریجویٹ گرلز ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔‎ Part 3

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Quetta