11/06/2026
*پشین میں انٹرنیشنل باکسنگ کا دھماکہ – 12 سے 14 اگست 2026 🔥🥊*
پشین اور پورے بلوچستان کے کھیل کے شوقین تیار ہو جائیں!
شہر میں تین روزہ تاریخی باکسنگ فیسٹیول ہونے جا رہا ہے۔
*پروگرام:*
- پہلے 2 دن: امیچور باکسنگ – نئے ٹیلنٹ کا شوکیس
- تیسرا دن: پروفیشنل فائٹ نائٹ – بڑے نام، بڑے مقابلے
*خاص بات:*
ملک بھر سے باکسرز رنگ میں اتریں گے اور _علی باکسنگ اکیڈمی پشین_ کے فائٹرز بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔
*اہتمام:*
انٹرنیشنل باکسنگ کوچ _صنوبر خان_
ہیڈ کوچ _حاجی سمندر آغا_
صدر، پشین باکسنگ ایسوسی ایشن: _جناب عبدالواحد غلجی_
جنرل سیکرٹری: _حاجی بخت محمد کاکڑ صاحب_
آئیں، لائیو ایکشن دیکھیں، اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں اور پشین کی مٹی میں انٹرنیشنل باکسنگ کی تاریخ رقم ہوتے دیکھیں!
---
05/06/2026
** اعزاز ، شعبہ اسپورٹس بلوچستان:
انتہائی مسرت کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس،
ڈاکٹر محب الرحمان کاکڑ ، شعبہ اسپورٹس میں بلوچستان کے پہلے
پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے ہیں۔
یہ تاریخی سنگِ میل ہمارے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان میں ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔
ڈاکٹر محب الرحمان کاکڑ کی اس شاندار کامیابی پر انہیں بلوچستان کک باکسنگ کی جانب سے دلی مبارکباد۔❤️❤️
29/05/2026
اچکزئی ہاوٴس کوہٹہ میں صدر بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن صادق خان اچکزئی ر/ج کمیشن چیرمین بشیر احمد ر/ج بصیر بابڑ مالک خان و دیگر عیدلفطر کے موقع پر
18/05/2026
ایوارڈ سرمنی ڈسٹرکٹ پشین اختتام پذیر ہوئی
آج علی باکسنگ اکیڈمی پشین میں پشین کے انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑیوں اور بلوچستان کے تمام نیشنل و انٹرنیشنل باکسرز کے اعزاز میں ایک شاندار ایوارڈ سرمنی منعقد ہوئی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ پروگرام میں پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹرز، فٹبالرز اور باکسرز نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی مئیر سردار اکبر خان ترین اور خان اسماعیل خان کاکڑ تھے، جبکہ مختلف کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات، عہدیداران، کوچز اور سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین، بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صادق خان، بلوچستان ووشو ایسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ صاحب، پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ، پشین باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر واحد خلجی، پشین ووشو ایسوسی ایشن کے صدر حاجی وسع آغا، پشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رمیز خان، پشین آرچری ایسوسی ایشن کے صدر سید رفیع آغا، انٹرنیشنل فٹبالر سعد اللہ خان، ینگ انٹرنیشنل فٹبالر کلیم اللہ، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عارف ترین، پرنسپل کلیم اللہ، پشین باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی بخت محمد کاکڑ، ایکا جنرل سیکرٹری حاجی صدیق ترین، انٹرنیشنل کرکٹر حسیب اللہ کے والد عزیز اللہ قاضی، کوئٹہ ڈسٹرکٹ ووشو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منان لہڑی، انسپیکٹر دین محمد نورزئی، بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری فیض اللہ جان استاد، آر جے کمیشن بلوچستان کے چیئرمین بشیر احمد، آر جے کمیشن بلوچستان کے سیکرٹری محمد آصف کاکڑ، ڈاکٹر یار محمد، محمد رضا جمال، گل حسن، فیض الدین کاکڑ، انٹرنیشنل کوچ پیکار خان اور کوچ بصیر بابر سمیت مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور معززین نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مقررین نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
آخر میں انٹرنیشنل باکسنگ کوچ صنوبر خان نے تمام مہمانوں، کھلاڑیوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی مثبت اور باوقار تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی مزید حوصلہ افزائی ہو سکے۔