Balochistan Cricket

Balochistan Cricket

Share

بلوچستان کرکٹ تمام بلوچستان کے کرکٹرز کی حوصلہ افزای کیلے ہے جس میں آپ کی سپورٹ شامل ہے لورالائی۔کوہٹہ۔قلعہ سیف اللہ۔ژوب۔دکی۔ شامل ہیں

بلوچستان کرکٹ معلومات کرکٹ, لائیو براڈکاسٹنگ, پلئیرز پرفامنس اور ہر کرکٹ سے ریلیٹڈ ہے.

23/08/2026

دیر آۓ درست آۓ بلاآخر لورالائی ٹیپ بال ایسوسیشن نے اپنا اختتام خود ہی کرلیا اچھا ہوا کہ ایسوسیشن نے خود ہی تسلیم کرلیا کہ ہم ناکامی کی طرف جارہے ہیں پچھلے پانچ سال سے لورالائی ٹیپ بال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ایونٹ کے لحاظ سے ہو یا پلیئرز پروموشن کے لحاظ سے ہو لورالائی ٹیپ بال بہت پیچھے رہ گیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ لورالائی میں کرکٹ کی خوشحالی واپس ہوگی شاہقین کرکٹ کا توجہ واپس گراؤنڈز کی طرف ہوگا اور ٹیموں کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہوگا ۔
کرکٹ کسی کی بھی جاگیر نہیں ہونی چاہیے ۔۔

30/03/2026

گرینڈ فائنل™™™
کلی زخپیل چینالی لورالائی ””"
شہید خالد خان کرکٹ ٹورنامنٹ کا شایان شان فائنل دھوم دھام سے شاندار انعامات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا فائنل میچ شہید خان کاکا کلب بمقابلہ پختون واریئرز کے درمیان ہوا جو کہ خان کاکا کلب نے جیت لیا فائنل ونر کو زیرو سی ڈی سیونٹی جبکہ فائنل رنر کو زیرو چائنا یونائیٹڈ موٹر سائیکل انعام دیا گیا فاہنل میچ کے چیف گیسٹ جناب معیع اللہ اخوانزادہ صاحب تھے جنہوں نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیا شاندار اور کامیاب لیگ کرانے پر سیف الدین اینڈ عنایت اللہ تمام کمیٹی ممبران داد کے مستحق ہیں ””"

10/03/2026

بلوچستان ٹیپ بال سٹار اے بی فارو کو اللہ نے دو جوڑواں بیٹیاں عطاء کی ہے اللہ پاک خاندان کو مزید خوشیاں عطاء فرمائے امین

16/02/2026

لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام میں لورالائی کے نوجوان اسپنر محمد انس خان کا پاکستان بھر سے فاسٹ اور اسپن باؤلنگ کے بہترین 8 کھلاڑیوں میں منتخب ہونا نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔
انس خان ایک باصلاحیت لیفٹ آرم سلو باؤلر ہیں، جن کی باؤلنگ میں قدرتی مہارت، کنٹرول اور وکٹ لینے کی صلاحیت صاف نظر آتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور بڑے اسٹیج تک پہنچانے کی ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔
یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر جذبہ، محنت اور لگن موجود ہو تو چھوٹے شہروں کے کھلاڑی بھی بڑے خواب حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ انس خان میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو انہیں مستقبل میں پاکستان لیول کے بڑے ایونٹس تک لے جا سکتی ہیں اب صرف مسلسل محنت اور درست رہنمائی کی ضرورت ہے۔
یہ سفر صرف انس خان کا نہیں، بلکہ ہر اس نوجوان کا حوصلہ ہے جو خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔ مستقبل انہی کا ہوتا ہے جو ہمت نہیں ہارتے۔

15/01/2026

لورالائی بی پی ایل کا فائنل پچھلے ایک سال سے نہیں ہوا ہے برانڈ لیگ کے دعوے دار آجکل بہت خاموش ہیں لورالائی کرکٹرز کی خاموشی ضلع کے کرکٹ کیلئے نقصان دہ ہے لورالائی کرکٹ تو ایسا نہیں تھا جب سے لورالائی ٹیپ بال ایسوسی ایشن بنا ہے لورالائی کرکٹ میں ٹیموں اور پلیئرز میں کافی کمی آئی ہے جو انتہائی افسوناک ہے ۔۔

17/12/2025

نغر لیگ بھی لورالائی ٹیپ بال ایسوسی ایشن کی وجہ سے متنازعہ بن گیا نالی زوانان کیپٹن پاہیند روشان کی زبانی سنیں..

09/12/2025

قلعہ سیف اللہ لیگ میں لورالائی کے پلئیرز مسلسل نظر انداز ہورہے ہیں اس کی سب سی بڑی وجہ یہ ہے کہ لورالائی کے پلئیرز لورالائی میں کھیلتے ہوئے باہر ضلعوں کو نظر نہیں آرہیے صرف گراؤنڈ تک محدود کرکٹ کھیل رہیے ہیں لورالائی ٹیپ بال ایسوسیشن صرف ڈراز بنا کر ٹیموں پہ احسان کررہیے ہیں کہ ہم ٹیموں کی خدمت میں مصروف ہیں خدا کو مانو یہ کوئی خدمت نہیں ہے کرکٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے ایل ٹی بی اے مکمل ناکام ہوئی ہے لورالائی کے تمام پلئیرز خاموش ہیں شاید انہیں پتہ نہیں کہ آپ لوگوں کو ایسوسیشن نے بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے سب کو مل کر ایل ٹی بی سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ جب تک ہمیں پراپر لائیو کوریج نہیں ملتی ہم کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گیں..

20/11/2025

لورالائی ٹیپ بال اب دکی ٹیپ بال کے برابر بھی نہیں رہا دکی میں جاری فور ڈسٹرک ٹورنامنٹ میں لورالائی کے سطح پر مظبوط حریف سمجھنے والے ٹیم کو دکی سٹارز نےیکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی لورالائی نے پہلے کھیلتے ہوئے مققرہ دس اوور میں صرف 110 رنز کا ٹارگٹ دیا جو دکی نے بآآسانی ساتھ اوور میں پورا کیا بہت سی وجوہات واضح بتا رہی ہے کہ لورالائی کی مجودہ ٹیپ بال کرکٹ سے لورالائی کرکٹ بہت پیچھے جاچکا ہے ایسوسیشن غفلت کی نیند سورہی ہے کرکٹرز مایوس ہوچکے ہیں اچھے اور بہترین ایونٹس نہ کرانے کے ایسی ناکامیاں مزید آگے بھی سامنے آئیں گیں

19/11/2025

مزاق نہیں تو اور کیا ''''
گزشتہ روز لورالائی ٹیپ بال ایسوسی ایشن کا فائنل ہوا جس میں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کو یہ ٹرافی انعام دے دی گئ ایسوسی ایشن ممبران اگر خود کرکٹرز ہوتے تو شاید ان کو پتہ ہوتا کہ ٹورنامنٹ کا ٹاف سکورر بننا کتنا مشکل ہے اس لئے ان کو یہ احساس ہی نہیں ہے آپ کو پتہ ہو کہ یہ ٹرافی آجکل نرسری میں پاس ہونے والے تمام سٹوڈنٹس کو دیا جاتا ہے اگر اسی طرح ایسوسی ایشن پلئیرز کا حوصلہ بڑھاتے رہیے تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کوئی بھی کھلاڑی پرفارمنس نہ دینے پہ افسردہ نہیں ہوگا اور انہیں کوئی پروا بھی نہیں ہوگا تصویر لورالائی کے تمام اچھے کھلاڑیوں کیلئے ایک المیہ فکریہ ہے :::

17/11/2025

لورالائی ٹیپ بال میں سٹہ جوا جاری ہے یہ لورالائی کے سب سے اچھے اور مشہور گراؤنڈ سرکاری جار کے فائنل میچ کا تصویر ہے اب فائنل میں آپ کو بیس یا تیس ہزار روپے دے کر رخصت کیا جاتا ہے اب یہ انعامی رقم تو ٹیم اونر کے پاس چلا گیا ہے سوال یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کمیٹی نے باقی ٹیموں اور پلئیرز کیلئے ٹورنامنٹ کو کس طرح آرگنائز کیا؟
1_کیا ٹورنامنٹ کمیٹی نے گراؤنڈ کی خوبصورتی کیلئے کوئی جھنڈا لگایا؟
2_کیا کمیٹی نے کسی اچھے ساؤنڈ سسٹم اور بہترین کمنٹری سے پلئیرز کی حوصلہ افزائی کی؟
3_کیا کمیٹی نے اچھے امپائرز کی مدد سے ٹیموں کیلئے آسانی پیدا کی؟
4_کیا کمیٹی نے ٹیموں کو پراپر لائیو کوریج دی؟
5_کیا کمیٹی نے پورے ٹورنامنٹ میں کسی ایک پلیر کو مین آف دی میچ دے کر ان کا حوصلہ بڑھایا؟
6_کیا کمیٹی نے فائنل میں تمام پلئیرز کی حوصلہ افزائی کی اور ان کا شکریہ ادا کیا؟
اسطرح اگر ٹیمیں آپس میں سیریز کھیلیں تو یہ ان کا اور بھی فائدہ ہوگا کم از کم از وہ پیسے جو کمیٹی حڑپ کرتی ہیں ان سے بھی بچ جاہیں گیں اور ان کا ٹیموں پہ احسان بھی نہیں ہوگا..

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Quetta