Balochistan Student Olympics Association

Balochistan Student Olympics Association

Share

Promoting students Sports among Balochistan

03/09/2026

پانچویں آل بلوچستان اسٹوڈنٹس بیڈمنٹن اینڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2026 🏸

کھیل، تعلیم، اتحاد اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے ایک شاندار کھیلوں کا ایونٹ۔

Organized by:
Balochistan Students Olympic Association

🏆 کھیلوں سے تعلیم — تعلیم سے روشن مستقبل






01/09/2026

ANNOUNCEMENT 📢

Balochistan Students Olympic Association is bringing something exciting for you!

🏸 BADMINTON 🏸
A new thrill is about to hit the court!

Details coming soon. Stay connected!

Photos from Balochistan Student Olympics Association's post 30/08/2026

مناہل علی جنرل سیکرٹری بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن، بڑیچ واریئرز فٹبال کلب کی جانب سے منعقدہ کوئٹہ ویمن فٹسال لیگ سیزن 2 کے سلسلے میں کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کر رہے ہیں۔

یہ اقدام خواتین فٹسال کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خوبصورت کاوش ہے۔ ⚽🏆

Sponsors: BeeBerry, Shah Institute, Balochistan Students Olympic Association, AB News & Studio , Razite Pvt LTD and SBK University

Photos from Balochistan Student Olympics Association's post 29/08/2026

کوئٹہ: 5ویں آل بلوچستان اسٹوڈنٹس انٹر اسکول وشو چیمپئن شپ 2026 کا کامیاب انعقاد، طلبہ نے بھرپور جوش کا مظاہرہ کیا

کوئٹہ: بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "5ویں آل بلوچستان اسٹوڈنٹس انٹر اسکول وشو چیمپئن شپ 2026" کا شاندار انعقاد ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کیا گیا۔

چیمپئن شپ کی چیف گیسٹ محترمہ اختر بی بی ، صدر بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن تھیں۔ تقریب میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر نیشنل و انٹرنیشنل میڈلسٹ و سماجی رہنما جمشید خان آریان، قبائلی و سماجی و سیاسی رہنما میر فاروق مندانی، بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ خان کاکڑ، بلوچستان قذاق کریسی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی باز محمد نورزئی، بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن ووشو کنگفو کے ڈائریکٹر عبدالمنان لہڑی اور بلوچستان پولیس ووشو کنگفو ٹیم کے سابق نیشنل میڈلسٹ دین محمد عرف ڈی ایم نورزئی نے شرکت کی۔

محترمہ اختر بی بی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا مقصد ہی یہ ہے کہ صوبے کے طلبہ و طالبات کو کھیلوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔

انہوں نے کہا: "کھیل صرف مقابلہ نہیں بلکہ کردار سازی کا ذریعہ ہے۔ بلوچستان کے طلبہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ہماری ایسوسی ایشن کا فرض ہے کہ ہم انہیں وہ پلیٹ فارم دیں جہاں وہ اپنا نام روشن کر سکیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر بلوچستان کا پرچم بلند کر سکیں۔"

چیمپئن شپ میں پورے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں وشو کے دو اہم مقابلوں "تاؤلو" اور "سانڈا" کو شامل کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے سے مقابلہ کیا اور اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔

بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن گزشتہ کئی سالوں سے صوبے بھر میں طلبہ کے لیے کھیلوں کے پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔ فٹبال، کرکٹ، ایتھلیٹکس، مارشل آرٹس اور دیگر کھیلوں کے ذریعے ایسوسی ایشن نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہی ہے۔

صدر محترمہ اختر بی بی کا کہنا تھا کہ "ہمارا مقصد صرف چیمپئن شپ کروانا نہیں، بلکہ ہر اسکول تک کھیل کو پہنچانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچہ کھیلے اور اپنا مستقبل بنائے۔"

تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مہمانانِ خصوصی نے ٹرافیاں، میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

شرکاء نے بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور بالخصوص صدر محترمہ اختر بی بی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا تسلسل جاری رہے گا۔

Photos from Balochistan Student Olympics Association's post 27/07/2026

Pictorial Highlights | Welcoming | Malaika Khan Khilji | Mountaineer | Balochistan

27/07/2026

History Made! 🇵🇰⛰️

Today, Ms. Malaika Khan Khalji - the First Female Mountaineer from Balochistan was honored with an "Award of Honor" by Miss Akhter, President, Balochistan Students Olympic Association, in recognition of her historic achievement.

27/07/2026

History Made! 🇵🇰⛰️

Today, Ms. Malaika Khan Khalji - the First Female Mountaineer from Balochistan to successfully summit 6040 Meter Khusar Gang Peak, Skardu - was warmly received at the airport.

She was honored with an "Award of Honor" by Miss Akhter, President, Balochistan Students Olympic Association along with other dignitaries, in recognition of her historic achievement.

Her courage, resilience and dedication to promoting adventure tourism and women's participation in sports is an inspiration for the entire province.

Balochistan Students Olympic Association salutes this milestone and proudly celebrates our champion.

27th July 2026 | Quetta, Balochistan 💚

25/07/2026

In Collaboration with Barech Warriors FC

Jashan-e-Azadi Futsal tournament 2026

23/07/2026

Miss Akhter's Speech 🔥 | 5th Inter Club Students Karate Championship 2026

22/07/2026

کوئٹہ: پانچویں انٹر کلب سٹوڈنٹس کراٹے چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، فاتحین میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم

کوئٹہ ۔ بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی اور گولڈن برادرز مارشل آرٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام "پانچویں انٹر کلب سٹوڈنٹس کراٹے چیمپئن شپ 2026" کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

چیمپئن شپ کے اختتامی روز شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔ میڈلز صدر بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن مس اختر خان نے کھلاڑیوں کے گلے میں پہنائے۔

اس موقع پر ونر ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں بھی دی گئیں۔

تقریب میں شاہ محمد سنزر خیل، چیئرمین گولڈن برادرز مارشل آرٹس اکیڈمی اور سینسی آغا محمد مینگل بورڈ بھی موجود تھے۔

مس اختر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ اس طرح کی چیمپئن شپس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بلوچستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کی مکمل حمایت کرے گی۔

چیمپئن شپ میں صوبے بھر کے مختلف کلبز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta Cantonment?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Quetta Cantonment