25/08/2026
پِنڈی چیمپئن لیگ کے موقع پر کیے گئے اعلانات صرف اعلانات تک محدود نہیں، بلکہ انہیں عملی شکل دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ارمان بھٹی نے ان اعلانات کو عملی شکل دینے کا عزم کیا، اور الحمدللہ ارمان بھٹی 12 مستحق خاندانوں کی ہر ماہ کی ذمہ داری لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 بیوہ خواتین کو سلائی مشینیں بھی فراہم کی جا چکی ہیں تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں۔
یہ سب بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ارمان بھائی چاہتے ہیں کہ صاحبِ حیثیت شخصیات بھی اس نیکی کی زنجیر کا حصہ بنیں۔
ارمان بھائی کا خواب ہے کہ یہ سلسلہ صرف چند خاندانوں تک محدود نہ رہے، بلکہ ہر اس مستحق گھر تک پہنچے جہاں کسی مددگار ہاتھ کی ضرورت ہے۔
Note:
جن خاندانوں کے گھروں میں یہ راشن پہنچایا جائے گا، اگر کوئی بھائی خود جا کر ان خاندانوں کو راشن دینا چاہے تو وہ ضرور اس کارِ خیر میں شامل ہو سکتا ہے اور مستحق خاندانوں کی دعائیں اور خوشیاں سمیٹ سکتا ہے۔