Malik Akbar Cricket Tournament

Malik Akbar Cricket Tournament

Share

This is a sports page where we provide u information about ALL SPORTS in the world..

06/08/2026

Alhamdulillah! 🇵🇰

Every victory is earned through sacrifice, discipline, and belief. Grateful to have contributed with a strong performance, but the biggest honor will always be wearing Pakistan’s colors.

I will continue to give everything I have for this team. And if my country ever asks for more, it will always have it.

For Pakistan. Always. ❤️🇵🇰

03/08/2026

🏏 کرکٹ کی 100 سال سے بھی زیادہ کی تاریخ میں صرف ایک بار ایسا ہوا کہ ایک کھلاڑی نے نہ بیٹنگ کی، نہ ہی ایک بھی گیند کروائی... پھر بھی اسے "مین آف دی میچ" کا اوارڈ دیا گیا! 😳

کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے والوں کو سننے میں یہ کسی مزاق سے کم نہیں لگے گا، کیونکہ عام طور پر یہ اعزاز یا تو بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر کو ملتا ہے یا پھر کئی وکٹیں لینے والے بولر کو لیکن اس سے بھی بڑی اور حیران کن بات یہ تھی کہ ایک طرف بیٹسمینوں نے نصف سنچریاں بنائیں، دوسری طرف ایک بولر نے 4 وکٹیں بھی حاصل کیں... پھر بھی ایوارڈ ان میں سے کسی کو نہیں ملا۔

اصل کہانی ہمیں 1986 میں لے جاتی ہے، جب ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ایک اہم میچ کھیلا جا رہا تھا ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک ایسا کھلاڑی موجود تھا جس کا قد صرف 5 فٹ 4 انچ تھا، لیکن اُس دن اس نے ایسا تہلکہ مچایا کہ پورا میچ ہی بدل کر رکھ دیا اس کھلاڑی کا نام تھا گس لوگی۔

پاکستان کے خلاف اس نے 3 ناقابلِ یقین کیچز پکڑے اور 2 شاندار رن آؤٹ کیے۔ یوں پاکستان کی آدھی ٹیم کو صرف اس کی فیلڈنگ نے پویلین واپس بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا، اور پوری ٹیم صرف 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی اس کے بعد ویسٹ انڈیز نے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس مقابلے میں کورٹنی والش نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گورڈن گرینیج نے 74 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، مگر حیرت انگیز طور پر مین آف دی میچ کا اعزاز گس لوگی کو ملا، حالانکہ انہوں نے نہ بیٹنگ کی اور نہ ہی ایک گیند کروائی۔

یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب کسی کھلاڑی کو صرف اس کی غیرمعمولی فیلڈنگ کی بنیاد پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گس لوگی کی کامیابیاں صرف بطور کھلاڑی ختم نہیں ہوئیں ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کینیڈا کو پہلی بار 2003 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کروایا، پھر ویسٹ انڈیز کی کوچنگ کرتے ہوئے انہیں 2004 چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ بعد میں برمودا کو بھی اس کی تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ (2007) تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

قد شاید چھوٹا تھا، مگر کرکٹ پر ان کے اثرات آج بھی بہت بڑے مانے جاتے ہیں۔

❓آپ کے خیال میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین فیلڈر کون ہے؟

02/08/2026

*_🚨 اپڈیٹ: کامران غلام کو ویسٹ انڈیز کے لیے ویزا مل گیا ہے، وہ پاکستان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں زخمی شان مسعود کی جگہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز کے لیے شامل ہوں گے۔ 🇵🇰🏏_*

*_پی سی بی نے کامران کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے…!!! 🔥_*

02/08/2026

Mohammad Amir bowled 10 balls in a row with Sunrisers Leeds needing 35 off 20, Harry Brook and Mitch Marsh both approaching fifties.

He conceded just 10 runs and claimed both key wickets as Trent Rockets held on to win by 5 runs 💪

02/08/2026

pak vs wi

West IndiesWI
87/2
(23)
Yet to bat
Drinks

PakistanPAK
WI chose to bat
Test 2 of 2 (West Indies leads 1 to 0), Day 1 · Session 2Test 2 of 2 (WI leads 1-0) · Day 1 · Session 2
WI batting
K. Hodge: 8* (39)
A. Jangoo: 11* (17)
PAK bowling
A. Usman: 1/19 (8.0)
S. Khan: 0/6 (

02/08/2026

ڈومیسٹک پرفارمر اویس ظفر کو بھی آج ڈیبیو کا موقع مل گیا ہے۔
26 سالہ اویس ظفر کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پچھلے دو سیزن سے مڈل آرڈر میں مستقل مزاجی سے رنز بنا رہے ہیں۔ انہیں قومی ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔اویس ظفر تیز گیند بازوں اور اسپنرز دونوں کے خلاف بہترین کھیلتے ہیں۔ ان کا ڈیفنس بھی اچھا ہے اور وقت پڑنے پر باؤنڈریز لگانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔اویس نے 2023-24 میں اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا اور مسلسل دو پریذیڈنٹ ٹرافی ٹورنامنٹس میں 500 سے زائد رنز بنائے۔ 2024-25 کے سیزن میں انہوں نے 74.2 کی اوسط سے 520 رنز اسکور کیے۔2025-26 کے سیزن سے قبل وہ ایس این جی پی ایل (SNGPL) میں شامل ہو گئے، جہاں انہوں نے واپڈا کے خلاف 57 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 108 رنز بنا کر اپنی پہلی لسٹ اے سنچری اسکور کی۔ انہوں نے اسی سیزن میں فیصل آباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کھیل پیش کیا جہاں انہوں نے اس دوران 47.84 کی اوسط سے 622 رنز بنائے، جس میں دو سنچریاں بھی شامل تھیں۔یہ پی ایس ایل 2026 میں ملتان سلطانز کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

اویس ظفر کے لیے نیک خواہشات!

02/08/2026

دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم سلیکشن: اندر کی خبریں 🇵🇰🏏
🔹 پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میں دو اسپنرز کے ساتھ کھیلنے کا امکان، علی عثمان اور ساجد خان مضبوط امیدوار۔
🔥 عبید شاہ کے ٹیسٹ ڈیبیو کے روشن امکانات، جبکہ فاسٹ بولنگ اٹیک میں محمد عباس اور محمد علی شامل ہونے کا امکان۔
👀 مصباح الحق کی پہلی پسند اویس ظفر، جبکہ بابر اعظم سعود شکیل کے حق میں ہیں۔
🙌 اوپننگ سلاٹ پر اختلافِ رائے: بابر اعظم، سرفراز احمد اور مصباح الحق کی حمایت امام الحق کو حاصل، جبکہ عاقب جاوید اور اسد شفیق عبداللہ شفیق کے حامی ہیں۔
⏳ پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان جلد متوقع ہے۔

02/08/2026

شانگلہ: کوئٹہ کی ایک کوئلہ کان میں پیش آنے والے المناک حادثے میں ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والا دسویں جماعت کا طالب علم ابو سفیان جاں بحق ہوگیا۔
ابو سفیان تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ والد کی طویل علالت اور معذوری کے باعث وہ اپنی والدہ اور چھوٹے بھائیوں کا واحد سہارا بن چکا تھا اور کم عمری میں ہی گھر کی ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے تھا۔
گھر کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے ابو سفیان نے تعلیم کے ساتھ ساتھ گاؤں کے ایک درزی سے کپڑے سینے کا ہنر سیکھا اور اپنی والدہ کا ہاتھ بٹانا شروع کر دیا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق، دسویں جماعت کے امتحانات سے فراغت کے بعد بہتر روزگار اور زیادہ آمدنی کی امید میں وہ کوئٹہ کی کوئلہ کان میں مزدوری کے لیے گیا، جہاں پیش آنے والے حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھا۔😥😥😥😥😥

01/08/2026
01/08/2026

Zaheer Abbas backing VIRAT KOHLI and Rohit Sharma for world cup 2027 .

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Peshawar