08/08/2026
مہوڈنڈ جھیل کالام میں تین روزہ آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے ٹریننگ کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر
ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں نے جدید تکنیک، مقابلہ جاتی قوانین اور عملی تربیت حاصل کی، انٹرنیشنل ریفری شیہان صاحبزادہ الہادی نے کیمپ کی قیادت کی۔
خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا، کراؤن مائیکرو گلوبل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے سوات کے خوبصورت سیاحتی مقام مہوڈنڈ جھیل، کالام میں منعقدہ تین روزہ آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے ٹریننگ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
کیمپ کی قیادت انٹرنیشنل کراٹے ریفری اور برانچ چیف شن کیوکشن کائی پاکستان، شیہان صاحبزادہ الہادی نے کی، جبکہ شیہان خلیل الرحمان (کراچی) نے بھی بطور انسٹرکٹر شرکت کی۔ معاونین میں سینسی خورشید شباب، سینسی فیضان منظور، سینسی شمس العارفین، سینسی اکرام اللہ، سینسی عنایت اللہ خان اور انس عالم شامل تھے۔
کیمپ کے پہلے مرحلے میں مرد و خواتین کھلاڑیوں سمیت ننھے ایتھلیٹس نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ شرکاء کو فل کنٹیکٹ کراٹے کے جدید قوانین، تکنیکی مہارتوں اور مقابلہ جاتی اصولوں پر عملی تربیت دی گئی۔ خوشگوار موسم، ٹھنڈی ہواؤں، ہلکی بارش اور مہوڈنڈ جھیل کے دلکش ماحول نے اس تربیتی کیمپ کو شرکاء کے لیے یادگار بنا دیا
22/04/2026