14/08/2026
🤝 شاندار مقابلہ، خوبصورت دوستی ⚽❤️
افریدی یونائیٹڈ ایف سی کو خراجِ تحسین! 👏⚽
افریدی یونائیٹڈ ایف سی کی ٹیم کا یاری ایف سی کے ہوم گراؤنڈ پر تشریف لانا ہمارے لیے باعثِ خوشی اور عزت کی بات ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک بہترین، سنسنی خیز اور دوستانہ ماحول میں میچ کھیلا گیا، جس میں کھیل کے ساتھ ساتھ بھائی چارے، احترام اور سپورٹس مین اسپرٹ کی خوبصورت مثال دیکھنے کو ملی۔ ❤️🤝
ہم یونائیٹڈ ایف سی کے تمام کھلاڑیوں، آفیشلز اور سپورٹرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کی آمد نے اس مقابلے کو مزید یادگار بنا دیا۔ 🌹
اللہ تعالیٰ دونوں ٹیموں کو ہمیشہ کامیابی، عزت اور ترقی عطا فرمائے، ہمارے درمیان یہ محبت اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم رکھے، اور آنے والے میچز میں مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین 🤲❤️
کھیل جیتنے سے بڑھ کر دل جیتنے کا نام ہے۔
یاری ایف سی 🤝 افریدی یونائیٹڈ ایف سی
Football • Friendship • Respect • Brotherhood ⚽❤️
11/01/2026
01/01/2026