09/08/2026
اے کے اسٹرائیکرز نے ایم سی سی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا! 🏏🔥
جبکہ عدنان کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 🏆👏(JST CRICKET TOURNMENT)
Entertainment of Hassan khel sub division Peshawar
09/08/2026
اے کے اسٹرائیکرز نے ایم سی سی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا! 🏏🔥
جبکہ عدنان کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 🏆👏(JST CRICKET TOURNMENT)
06/08/2026
Congratulations to Sami Ullah , Muhammad munir and Mustafa Kamal
آج کا دن آپ تینوں کی محنت، لگن اور ثابت قدمی کا خوبصورت ثمر ہے۔ سرحد یونیورسٹی، پشاور سے بی ایس انگلش کی ڈگری حاصل کرنا آپ کی زندگی کا ایک عظیم سنگِ میل ہے۔ HSD پشاور کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ نے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے والدین، اساتذہ اور دوستوں کا بھی سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آپ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلسل محنت اور عزم انسان کو منزل تک ضرور پہنچاتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ تینوں کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی، عزت، خوشیاں اور بے شمار آسانیاں عطا فرمائے۔ اللہ آپ کے علم میں برکت دے، آپ کے خوابوں کو حقیقت بنائے اور آپ کو ہمیشہ کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچائے۔ دل کی گہرائیوں سے آپ تینوں کو اس شاندار کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔ آپ کا بہترین سفر آج سے شروع ہوتا ہے۔ 🎓🌹
05/08/2026
آج کا سنسنی خیز مقابلہ آزاد الیون اور شاہین الیون کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ٹورنمنٹ کی مضبوط ترین ٹیم آزاد الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین الیون کو شکست دے دی۔
شاہین الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن SB Shoaib نے برق رفتار باؤلنگ سے آغاز کرتے ہوئے دوسری ہی گیند پر فرید کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ دوسری جانب زیبو نے اپنی تیز رفتار اور شارٹ پچ گیندوں سے بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا، جبکہ کپتان صفیر آفریدی نے بہترین باؤلنگ تبدیلیوں سے ٹیم کو بھرپور فائدہ پہنچایا۔ شاہین الیون مقررہ 10 اوورز میں 107 رنز بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں قیوم اور فرمان لیفٹی نے اننگز کا آغاز کیا۔ قیوم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں کی برسات کر دی، حتیٰ کہ ایک ہی اوور میں تین شاندار چھکے لگا کر میچ کا رخ بدل دیا۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد شاہین الیون نے زبردست کم بیک کیا اور مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔
آخری اوور میں آزاد الیون کو 18 رنز درکار تھے۔ ایسے نازک موقع پر SB Shoaib نے ذمہ داری سنبھالی اور پہلی ہی گیند پر آج کے میچ کا سب سے طویل چھکا جڑ دیا۔ اس کے بعد مسٹر امین 360 نے دلکش چوکا لگا کر میچ آسان کر دیا۔ آخری گیند پر ایک رن درکار تھا، مگر SB Shoaib نے ہیلی کاپٹر اسٹائل میں شاندار چھکا لگا کر میچ کا یادگار اختتام کیا۔
یہ شاٹ بلاشبہ ٹورنمنٹ کے بہترین شاٹس میں شمار ہوگا۔
آج ایک بار پھر کپتان صفیر آفریدی نے ثابت کر دیا کہ بہترین منصوبہ بندی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ پہلے باؤلرز کا بہترین استعمال، پھر بیٹنگ آرڈر میں SB Shoaib کو آخری لمحات کے لیے محفوظ رکھنا، ان کی شاندار کپتانی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
آزاد الیون کے اونر، کوچ، اسپانسر اور پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
شاہین الیون کو بھی بہترین مقابلے پر خراجِ تحسین، اگلی بار مزید مضبوط واپسی کے لیے نیک تمنائیں۔
:::
موبائل پیکجز 33٪ مہنگے، پٹرول مسلسل مہنگا، اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
حیرت ہے کہ نہ کوئی آواز اٹھا رہا ہے، نہ کوئی سڑکوں پر نکل رہا ہے
Da Germany pa level ye GuliGulzar kre da 🤣
19/07/2026
Spain goalkeeper through out the whole match 🤣🤣🤣
19/07/2026
Yara Zama Hu pay da Zara Der yah Sho staso SA esob da 🤣🤣
19/07/2026
19/07/2026
𝐒𝐏𝐀𝐈𝐍 𝐀𝐑𝐄 𝐖𝐎𝐑𝐋𝐃 𝐂𝐇𝐀𝐌𝐏𝐈𝐎𝐍𝐒! 🏆🔥
18/07/2026
📢 اہم اعلان – جناکوڑ چیمپئنز ٹرافی سیزن 2026
ان شاء اللہ جناکوڑ چیمپئنز ٹرافی کی ڈرافٹنگ اتوار، 26 جولائی کو منعقد کی جائے گی۔ 🏏
تمام کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی نے ابھی تک رجسٹریشن فارم جمع نہیں کروایا تو جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کر لے، کیونکہ ڈرافٹنگ کے بعد مزید رجسٹریشن قبول نہیں کی جائے گی۔
اسی طرح تمام فرنچائز اونرز سے بھی درخواست ہے کہ ڈرافٹنگ کے لیے اپنی مکمل تیاری رکھیں اور مقررہ وقت پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ ڈرافٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔
جناکوڑ چیمپئنز ٹرافی انتظامیہ