30/08/2026
:
🏏 لیڈز کالج پشاور کے اسپورٹس اسکالرشپ ٹرائلز کے لیے صرف 2 دن باقی! ⏳🔥
اپنے کرکٹ کیریئر کو ایک نئی پہچان دینے اور اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا سنہری موقع! 🌟🏆
📍 مقام: ICA اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی، پشاور
📅 یکم ستمبر 2026، بروز منگل
⏰ صبح 9:00 بجے
💪 آج ہی رجسٹریشن کروائیں اور اپنے خوابوں کی جانب پہلا قدم بڑھائیں! 🏏✨
📞 مزید معلومات و رجسٹریشن: 03219193805
ذاکر خان
11/08/2026
🏏 ویرندر سہواگ کا محمد آصف کے لیے بڑا اعتراف! 🇵🇰🔥
بھارت کے سابق جارح مزاج اوپنر ویرندر سہواگ سے دہلی میں ایک کرکٹ شو کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے انہیں کون سا پاکستانی فاسٹ باؤلر سب سے زیادہ مشکل لگا؟
سہواگ نے کہا کہ انہوں نے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے عظیم پاکستانی باؤلرز کا سامنا کیا۔ شعیب اختر کے خلاف کبھی وہ کامیاب رہے تو کبھی شعیب اختر اپنی رفتار سے ان پر حاوی رہے، لیکن جب سب سے مشکل باؤلر کا نام لینے کی بات آئی تو سہواگ نے محمد آصف کا نام لیا۔ 👏
سہواگ کے مطابق محمد آصف کی سب سے بڑی خوبی ان کی شاندار سوئنگ اور گیند کو آخری لمحے تک حرکت دینے کی صلاحیت تھی۔ نئی گیند آصف کے ہاتھ میں ہو تو بلے باز کے لیے اسے سمجھنا انتہائی مشکل ہوتا تھا کہ گیند اندر آئے گی یا باہر جائے گی۔
سہواگ نے محمد آصف کو دنیا کے مشکل ترین باؤلرز میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک بہت بڑا گیند باز کھو دیا۔ 🇵🇰💚
محمد آصف واقعی اپنی سوئنگ، لائن اور لینتھ کی وجہ سے ایک منفرد پاکستانی فاسٹ باؤلر تھے۔ 🏏🔥
آپ کے خیال میں محمد آصف پاکستان کے سب سے بہترین سوئنگ باؤلرز میں سے ایک تھے؟ 👇
#محمدآصف