Sports World News

Sports World News

Share

The Page about for those people who interseted in sports,I am promoting sports in KPK

03/08/2026

Pakistan Squash Team Departs for Egypt for Egyptian Junior Open
PESHAWAR (Sports Reporter): Pakistan's squash contingent has departed for Egypt to participate in the Egyptian Junior Open Squash Championship 2026 and attend a three-week elite training camp. The squad includes senior squash coach Tahir Iqbal Khan and young players Danish Sikander and Ubaid Ullah from the Directorate General of Sports, Khyber Pakhtunkhwa, along with Sohail Adnan and Muhammad Mustafa from Punjab.
The elite training camp will be conducted under the supervision of renowned Egyptian coach Omar Abdel Aziz, providing players and coaches with an opportunity to benefit from Egypt's world-class squash coaching system.
Before departure, Tahir Iqbal Khan said the visit would be a valuable learning experience and that the knowledge gained from Egypt's advanced coaching methods would contribute significantly to the development of squash in Pakistan, particularly in Khyber Pakhtunkhwa.
He expressed gratitude to the Directorate General of Sports, Khyber Pakhtunkhwa, the Khyber Pakhtunkhwa Squash Association, the Markhor Squash Foundation, and the BARD Foundation for making the tour possible. He noted that the organizations ensured the timely completion of visa processing and other travel arrangements.
Tahir Iqbal Khan also expressed confidence that participation in the championship and the elite training camp would further enhance the technical and competitive skills of both the players and coaching staff.
پاکستانی اسکواش دستہ مصری جونیئر اوپن میں شرکت کے لیے مصر روانہ
پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس، خیبر پختونخوا کے سینئر اسکواش کوچ طاہر اقبال خان، نوجوان کھلاڑی دانش سکندر اور عبید اللہ، جبکہ پنجاب سے سہیل عدنان اور محمد مصطفیٰ پر مشتمل پاکستانی دستہ ایجپشن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں شرکت اور تین ہفتوں پر مشتمل ایلیٹ ٹریننگ کیمپ کے لیے مصر روانہ ہوگیا۔ تربیتی کیمپ معروف مصری کوچ عمر عبدالعزیز کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔
روانگی سے قبل طاہر اقبال خان نے کہا کہ مصر کے عالمی معیار کے کوچنگ نظام سے سیکھنے کا یہ بہترین موقع ہے، جس سے حاصل ہونے والا تجربہ پاکستان، خصوصاً خیبر پختونخوا میں اسکواش کے فروغ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس، خیبر پختونخوا، خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن، مارخور اسکواش فاو ¿نڈیشن اور بارڈ فاو ¿نڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے تعاون سے نہ صرف یہ تربیتی پروگرام ممکن ہوا بلکہ ٹیم کے ویزوں سمیت دیگر انتظامات بھی قلیل مدت میں مکمل کیے گئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمپئن شپ اور تربیتی کیمپ سے کھلاڑیوں اور کوچز کی فنی و تکنیکی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔

02/08/2026

پاکستان ٹیگ بال چیلنجر کپ کی تیاری، سوات میں ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ شروع
پشاور (سپورٹس رپورٹر): خیبر پختونخوا ٹیگ بال ایسوسی ایشن نے ریجنل سپورٹس آفس سوات کے تعاون سے پاکستان ٹیگ بال چیلنجر کپ 2026 کی تیاری کے لیے سوات میں ایلیٹ ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا ہے۔کیمپ میں مختلف کیٹیگریز کے ٹاپ رینکڈ کھلاڑیوں کے ساتھ سوات کے باصلاحیت مقامی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ٹیگ بال کی جدید تکنیکی و حکمتِ عملی کی تربیت، فٹنس، ایجیلیٹی، ری ایکشن ڈرلز اور پریکٹس میچز کرائے جا رہے ہیں تاکہ انہیں قومی مقابلوں کے لیے بھرپور انداز میں تیار کیا جا سکے۔
کیمپ کے انعقاد کا تصور اور قیادت خیبر پختونخوا ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اختر رسول نے کی، جنہوں نے مختصر وقت میں تمام انتظامات مکمل کیے۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی کیمپ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پاکستان میں ٹیگ بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔منتظمین نے کیمپ کے کامیاب انعقاد میں تعاون پر ریجنل سپورٹس آفیسر سوات ڈاکٹر حضرت اللہ، ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان، صدر سوات ٹیگ بال ایسوسی ایشن جمال عزیز اور ایگزیکٹو ممبر یاسر عزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

01/08/2026

آر سی اے پشاور کے انتخابات مکمل، وصال محمد درانی صدر اور حنیف شاہ سیکرٹری منتخب
پشاور (سپورٹس رپورٹر): پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے زیرِ انتظام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن (RCA) پشاور کے انتخابات یکم اگست 2026 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے، جن کے غیر سرکاری نتائج کے بعد الیکشن کمشنر پی سی بی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق وصال محمد درانی نے 8 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ بابر حیات خان کو 4 اور روزامین خان کو 3 ووٹ ملے۔
سیکرٹری کے عہدے پر حنیف شاہ نے تمام 15 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل محفوظ اللہ خان غیر حاضر رہے اور انہیں کوئی ووٹ نہ ملا۔
بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں وصال محمد درانی کو صدر اور حنیف شاہ کو سیکرٹری، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن پشاور، باضابطہ طور پر تین سالہ مدت کے لیے منتخب قرار دے دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نومنتخب عہدیداران فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور تین دنوں کے اندر مطلوبہ تحریری یقین دہانی (Undertaking) جمع کرائیں گے۔

Photos from Sports World News's post 01/08/2026

خیبر پختونخوا کے تیراک قومی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے، خالد محمود

صدر کے پی سوئمنگ ایسوسی ایشن کا عادل خان سوئمنگ پول کا دورہ، تربیتی کیمپ کا معائنہ، قومی ایونٹس کے لیے تیراکوں میں کٹ بیگز تقسیم

پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن (ر) خالد محمود نے قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں واقع عادل خان سوئمنگ پول کا دورہ کیا اور جاری سوئمنگ تربیتی کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جاوید مروت، چیف کوچ شفقت اللہ، کوچز مبین احمد خلیل، ارشد خان اور شاہ سوار اورکزئی نے ان کا استقبال کیا۔

کیپٹن (ر) خالد محمود نے کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ منظم تربیت اور کوچز کی شبانہ روز کاوشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے تیراک مستقبل قریب میں قومی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے آئندہ قومی مقابلوں میں صوبے کی نمائندگی کرنے والے تیراکوں میں مکمل کٹ بیگز بھی تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ تربیتی کیمپ کوچ مبین احمد خلیل کی نگرانی میں جاری ہے جبکہ شاہ سوار اورکزئی معاون کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دورے کے اختتام پر صدر خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن نے نوجوان کوچز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کے کوچنگ کورسز میں بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں شاہ سوار اورکزئی کو ایڈوانسڈ کوچنگ کورس کرایا جائے گا تاکہ صوبے میں سوئمنگ کوچنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Photos from Sports World News's post 30/07/2026

کوہاٹ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپئن شپ اختتام پذیر
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
پشاور( سپورٹس رپورٹر)کوہاٹ: ریجنل سپورٹس آفس کوہاٹ کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ کوہاٹ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں تحصیل کوہاٹ، تحصیل لاچی، تحصیل درہ آدم خیل اور تحصیل گمبٹ کی فٹبال، والی بال اور کرکٹ کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز تھے، جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اورکیش انعامات تقسیم کیے۔ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ محمد اسد ، فقیر محمد اعوان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں
والی بال کے فائنل میں جرما فٹبال کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ شکیل درہ کی ٹیم رنر اپ رہی۔ کرکٹ کے فائنل میں ملک ٹائیگر کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی، جبکہ کوہاٹ لائن کرکٹ کلب رنر اپ رہا۔ فٹبال کے سنسنی خیز فائنل میںگمبٹ فٹبال کلب نے چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ سن آف کوہاٹ کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، صحت مند معاشرے کے قیام اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور ایسے مقابلوں کے انعقاد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آسکیں۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ محمد اسد نے کہا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کا مقصد تحصیل سطح پر موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانا، نوجوانوں میں صحت مند مقابلے کی فضا پیدا کرنا اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے تمام شریک ٹیموں، آفیشلز اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے۔

Photos from Sports World News's post 27/07/2026

آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ سوات میں اختتام پزیر
ہیڈ کوارٹرز پشاور نے پہلی،لنڈیکوتل اور اسلام آباد نے دوسری اور پنجاب نے تیسرے پوزیشن حاصل کی۔
پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواہ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام،ریجنل سپورٹس آفس ملاکنڈ سوات اور کراو¿ن مائیکرو گلوبل اور الخدمت فاو¿نڈیشن کے تعاو¿ن سے سوات میں آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پزیر ہوئے جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔
ریفری پینل کے فرائض سینسی خورشید شباب،سینسی حیات نذیر،شمس العارفین،بصیر شباب،اور آنس عالم نے انجام دیئے جبکہ شیہان صاحبزادہ الہادی پشاور،شیہان خلیل الر حمٰن کراچی،شیہان محمّد اعظم واہ کینٹ،شیہان انتخاب عالم نے سپریم جیوری کے فرائض انجام دیں۔
نتائج کے مطابق(1) 35?لو گرام میں ہیڈ کوارٹرز پشاور کے محمّد سنان نے گولڈ اور ابو طلحہ نے سلور،جبکہ کراچی سندھ کے اھزم نے براو¿نز (2) 45کلو گرام میں ہیڈ کوارٹرز پشاور کے عبد الرحمن نے گولڈ اور فواد علی نے سلور (3) 55کلو گرام ہیڈ کوارٹرز پشاور کے محمّد زید نے گولڈ،لنڈیکوتل کے سدیس نے سلور اور لاھور پنجاب کے مطہر نے براو¿نز (4) 65کلو گرام میں مینگل اکیڈمی خیبر کے عابد رضا نے گولڈ،لنڈیکوتل کے نگار نے سلور جبکہ اسلام آباد کے سعید خان نے براو¿نز (5) اوپن ویٹ میں لنڈیکوتل کے تحسین اللہ نے گولڈ،اسلام آباد کے عبد المالک نے سلور اور لنڈیکوتل کے علی نے براو¿نز میڈلز جیتیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر ڈاکٹر حضرت اللہ خٹک جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محب اللہ یوسفزئی تھے انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیمِ کیے اور چمپئین شپ آرگنائزر شیہان صاحبزادہ الہادی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں ملوث رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے جوکہ ہادی صاحبِ انجام دے رہے ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
مجموعی طور پر ہیڈ 55 پوائنٹس کے ساتھ ہیڈ کوارٹرز پشاور پہلے،42پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد اور لنڈیکوتل دوسرے جبکہ 39پوائنٹس کے ساتھ لاھور پنجاب تیسرے نمبر پر رہے۔

22/07/2026

پشاور اوپن جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پشاور ریجن چیمپئن
پشاور (سپورٹس رپورٹر): اسپورٹس ولیج، ڈی ایچ اے روڈ پشاور میں چھٹی پشاور اوپن جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، جس میں پشاور، بنوں اور کوہاٹ ریجن سمیت مختلف اضلاع و کلبوں کے سینکڑوں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلوں میں کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
چیمپئن شپ کے مجموعی نتائج کے مطابق پشاور ریجن نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، بنوں ریجن دوسرے جبکہ آئی ٹی ایف حیات آباد کلب پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی الیاس آفریدی تھے، جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو ٹرافیاں بھی پیش کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے اور خیبرپختونخوا میں تائیکوانڈو کے فروغ میں اہم کردار ادا ہوتا ہے۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر آگے آنے کے مواقع میسر آسکیں۔

Photos from Sports World News's post 18/07/2026

خیبر پختونخوا کی کرکٹ تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہوگیا

پشاور میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار لانچنگ کردی گئی

خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ 16 سے25 اکتوبر تک منعقد ہوگی

چھ فرنچائز کے لوگو، جرسی اور ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے میلے کی باقاعدہ بنیاد رکھ دی گئی۔۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار لانچنگ منعقد ہوئی۔۔۔کھیلوں سے وابستہ ممتاز شخصیات، حکومتی نمائندوں اور ہزاروں شائقین نے بھرپور شرکت کی۔۔۔

تقریب میں مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا و پیٹرن اِن چیف فیصل کریم کنڈی، برانڈ ایمبیسیڈر شاہد خان آفریدی، وزیرِ کھیل، چیف ایگزیکٹو آفیسر سہیل خان کنڈی، مینیجنگ ڈائریکٹر راجا متین، صدر و فاؤنڈنگ ممبر عارف ملک اور دیگر نے شرکت کی۔۔

تقریب کے دوران لیگ کی تمام چھ ٹیموں کے نام، لوگوز اور آفیشل جرسیز کے ساتھ پہلے ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔۔۔لیگ میں پشاور پینتھرز، مردان چیلنجرز، سوات ٹائٹنز ، ڈی آئی خان اسٹالینز، خیبر وارئیرز اور ایبٹ آباد ایگلز شامل ہیں..

لیگ کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا۔۔۔ پہلا ایڈیشن 16سے 25 اکتوبر تک عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور میں ہوگا۔۔

لانچنگ تقریب سے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ صوبے اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی۔... خیبرپختونخوا ہمیشہ پاکستان کو بہترین کرکٹرز فراہم کرتا آیا ہے اور انہیں یقین ہے اس لیگ کے ذریعے مزید نوجوان باصلاحیت کرکٹرز سامنے آئیں گے جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔..

گورنر نے چیف منسٹر سہیل خان آفریدی، وزیرِ کھیل، منتظمین، اسپانسرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سب کی مشترکہ کوششوں سے خیبرپختونخوا میں کرکٹ کو نئی بلندی ملے گی اور یہ لیگ نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سہیل خان کنڈی، مینیجنگ ڈائریکٹر راجا متین، لیگ کے صدر و فاؤنڈنگ ممبر عارف ملک اور برانڈ ایمبیسیڈر شاہد خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ نوجوانوں کی لیگ ہوگی، جس کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک معیاری پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

لیگ میں پاکستان کے سپر اسٹارز فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، محمد رضوان، شاداب خان سمیت دیگر معروف قومی کرکٹرز، پاکستان کے ایمرجنگ اسٹارز اور بین الاقوامی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، جس سے لیگ کا معیار مزید بلند ہوگا۔۔لیگ میں چھبیس کیمروں کی مددسے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔۔ لیگ کے میچز دنیا بھر میں براڈ کاسٹ کیے جائیں گے۔۔ انگلش اردو اور پشتو زبان میں براڈکاسٹنگ ہوگی۔۔۔

تقریب میں شریک شائقین نے خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی لانچنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس لیگ سے نہ صرف نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے بلکہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں بھی ایک بار پھر بحال ہوں گی۔

تقریب کے اختتام پر شاندار لیزر شو اور میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، جس سے ہزاروں حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

Photos from Sports World News's post 15/07/2026

گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے جدید انفراسٹرکچر اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کا اعلان
پشاور (سپورٹس رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، تاہم معیاری کھیلوں کی سہولیات اور جدید تربیتی نظام کی کمی ان کی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور جدید سپورٹس انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وہ گورنر ہاو ¿س پشاور میں خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرایکٹو سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں انٹرنیشنل سپورٹس پریس ایسوسی ایشن (AIPS) ایشیا کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک، خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز، سیکرٹری شاہد آفریدی اور بڑی تعداد میں سپورٹس صحافیوں نے شرکت کی۔

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے معیار کا ایک بھی مکمل کرکٹ اسٹیڈیم موجود نہیں، جبکہ کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدانوں اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقابلوں میں شرکت کرنے والے متعدد کھلاڑی ابتدائی مراحل میں ہی باہر ہو جاتے ہیں، جس کی بنیادی وجہ معیاری سہولیات اور جدید کوچنگ کا فقدان ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں گے، جس سے امن، ہم آہنگی اور صحت مند معاشرتی رجحانات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نصف سے زائد کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، جو صوبے میں موجود غیر معمولی ٹیلنٹ کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مسلسل 16 برس تک عالمی اسکواش پر حکمرانی کی، مگر جان شیر خان کے بعد اس معیار کا کوئی عالمی چیمپئن سامنے نہیں آ سکا، جبکہ قومی کھیل ہاکی بھی زوال کا شکار ہے، جس کی بحالی کے لیے مو ¿ثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

گورنر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں اور 18 جولائی کو لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں ایک قومی کرکٹر کی شمولیت لازمی ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا این او سی جاری کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صوبے میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ متعدد باصلاحیت کھلاڑیوں کی اسپانسرشپ کی جا چکی ہے اور مزید نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی بھی کی جائے گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود خیبرپختونخوا کے کھلاڑی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں، جبکہ پاکستان کی واحد ماو ¿نٹین بائیکر ثمر خان بھی اسی صوبے سے تعلق رکھتی ہیں، جو نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپورٹس صحافیوں میں ایوارڈز اور اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کے شہید صحافیوں کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں جلد خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے گورنر ہاو ¿س کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


PESHAWAR SPORTS COMPLEX
Peshawar
25000