Final Day✨⚡💥
Pallas Super League
Capturing moments 📷
Ready to conquer the world 🌍
(Cricket 📷) 𝙈𝙖𝙡𝙞𝙠 𝙚𝙝𝙩𝙞𝙨𝙝𝙖𝙢 𝙤𝙛𝙛𝙞𝙘𝙞𝙖𝙡 𝙋𝙖𝙜𝙚 𝙋𝙡𝙚𝙖𝙨𝙚 𝙛𝙤𝙡𝙡𝙤𝙬 𝙈𝙮 𝙋𝙖𝙜𝙚
17/08/2026
علماء کرام کوہستان ماشاءاللہ 🖤
11/08/2026
(اہم اعلان پالس سپر لیگ)
السلام علیکم!
کچھ ذاتی مصروفیات اور ہماری ٹیم کی مطلوبہ تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پالس سپر لیگ کا موجودہ سیزن اس سال جاری رکھنا ہمارے لیے مشکل ہو گیا ہے۔
ہمیں اس فیصلے پر دلی افسوس ہے۔ ہم تمام معزز کپتانوں ، کھلاڑیوں اور عوام سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں، جنہوں نے ہماری لیگ کے لیے اپنا وقت، تعاون اور اعتماد دیا۔
ان شاء اللہ، اگر زندگی نے موقع دیا تو اگلے سال پالس سپر لیگ پہلے سے بھی زیادہ بھرپور تیاری، بہتر انتظامات اور نئے جذبے کے ساتھ واپس آئے گی۔ ❤️🏏
آپ سب کی محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی کا دل سے شکریہ۔
ایک اہم اور مخلصانہ درخواست 🤲
پٹن کے تمام معزز بزرگوں، نوجوان بھائیوں اور والدین سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں۔
پالس ڈھنقا روڈ پر اس وقت بچوں کا ایک کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے۔ کھیل اور تفریح بچوں اور نوجوانوں کے لیے یقیناً ایک مثبت سرگرمی ہے، لیکن افسوس کے ساتھ یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ بعض اوقات معمولی باتوں پر بچوں کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑا ہو جاتا ہے، جس کے بعد وہ اپنے بڑوں کو بلا لیتے ہیں اور معاملہ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔
ہم سب سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، انہیں کھیل کو کھیل کی حد تک رکھنے اور لڑائی جھگڑے سے دور رہنے کی تلقین کریں۔ اگر بچوں کے درمیان کوئی معمولی مسئلہ پیدا ہو تو اسے بڑوں کی مداخلت سے مزید بڑھانے کے بجائے حکمت اور صبر سے حل کیا جائے۔
کسی بھی کھیل کا مقصد مقابلہ، صحت مند تفریح اور بھائی چارہ ہے، نہ کہ دشمنی یا اختلاف۔
آج کا ایک چھوٹا سا جھگڑا اگر بروقت نہ روکا جائے تو کل ایک بڑے مسئلے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اس لیے تمام والدین اور بڑے بھائیوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو سمجھائیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ کھیل میں جیت ہار کو برداشت کریں اور کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے سے خود بھی دور رہیں اور دوسروں کو بھی دور رکھیں۔
آئیں، اپنے بچوں کے لیے ایک پُرامن اور مثبت ماحول بنائیں۔
کھیل کو کھیل رہنے دیں، اسے کسی بڑے مسئلے کا سبب نہ بننے دیں۔ 🤝
یہ گزارش کسی فرد، ٹیم یا گروپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے نہیں، بلکہ علاقے کے امن، بھائی چارے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔
Bouncer🏏🔥
01/08/2026
بنکھڈ پریمیئر لیگ (BPL 2026) سے کوہستان کی اہم اور بڑی ٹیموں کا بائیکاٹ!
ٹیموں کا بنیادی موقف ہے کہ یا تو تورنامنٹ کو گزشتہ سال کی طرح صرف تحصیل بشام تک محدود رکھا جائے، یا پھر اگر شانگلہ کی ٹیموں کو شامل کرنا ہے تو اسے "آل پاکستان" سطح پر اوپن کیا جائے تاکہ سب کو برابر موقع ملے۔
منتظمین کو چاہیے کہ وہ بائیکاٹ کرنے والی تمام بڑی ٹیموں کے خدشات دور کریں اور انہیں اعتماد میں لیں۔
کیا آپ کے خیال میں ان ٹیموں کا یہ موقف درست ہے؟
اپنی قیمتی رائے کا اظہار کمنٹس میں ضرور کریں! 🏏
30/07/2026
Three Best Bowlers from Kohistan 🏞️
Mention Your Favorite Bowler! 🙌🌸🏏
Young talented Player Muhammad Ali 🏏🌸🏏
Muhammad Ali BK
29/07/2026
🔥 اگلا پوسٹ 3 ہارڈ ہٹر کھلاڑیوں کے نام بتائیں! 🏏💥
آپ کے بتائے گئے کھلاڑیوں میں سے اگلے 3 ہارڈ ہٹرز کی پوسٹس بھی لگائی جائیں گی۔
تو دیر کس بات کی؟
اپنے پسندیدہ 3 ہارڈ ہٹرز کے نام کمنٹ میں ضرور بتائیں!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar