ICC Azakhel Bala.

ICC Azakhel Bala.

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ICC Azakhel Bala., Sports Club, Nowshera.

10/08/2026

📢📢 Great Announcement 📢📢
💥 🇵🇰🇵🇰 AZADI CUP 2026 🇵🇰🇵🇰 💥
بیلہ کرکٹ گراونڈ لا رہا ہے شائقین کرکٹ کی پُرزور فرمائش پر آزادی کپ 2026.... جس میں چار ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیئے ٹکرائیں گی۔
Live On. ICC Azakhel Bala.

10/08/2026

Congratulations Amin Ullah
First Hatrick In the Tournament
النبا کرکٹ ٹورنامنٹ میں اضاخیل کنگز کی ٹیم نے اپنی دوسری کامیابی حاصل کی جس میں بلے بازوں کے ساتھ ساتھ گیندبازوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا اور مخالف ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا۔ گیندبازوں میں سینئر اور تجربے کار گیندباز آمین اللّٰہ سب سے نمایاں رہے جنہوں نے صرف 15 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک اوور میں تین گیندوں پر مسلسل تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اس طرح ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک اپنے نام کی.

10/08/2026

Congratulations Haris
101 (29) Not Out
A Master Class Century..
النبا کرکٹ گراونڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں اضاخیل کنگز کی فتوحات کا سلسلہ جاری... کل کھیلے گئے میچ میں اضاخیل کنگز کے جارح مزاج بلےباز خارث نے مخالف ٹیم کے گیندبازوں کے پرخچے اڑا دیئے اور صرف 29 گیندوں پر101 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی پہلی اور تیز ترین سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو یک تنہا میچ میں کامیابی دلائی...
Well Played 👏🏻👏🏻👏🏻

13/07/2026

پوری ٹیم کو کامیابی بہت بہت مبارک ہو 🥰

Photos from ICC Azakhel Bala.'s post 09/07/2026

پہلے سیزن کی زبردست کامیابی کے بعد بیلہ پریمئیر لیگ لا رہا ہے ایک اور بڑا ایوینٹ ... Bela Premier League Season 2
تمام شائقین کرکٹ جلد سے جلد رابطہ کر کے اپنی انٹری یقینی بنائیں کیوں کے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر محصوص ٹیموں کو انٹری دی جائے گی ۔

01/07/2026

آپ کی ٹیم کا اٹیک بالر جو ھرمیچ میں 25 سے 30 رنز دیتا ھے اور پھر بھی اٹیک بالنگ کرتا ھے....
🤔🤔🤔

28/06/2026

🌳 درخت صرف سایہ نہیں، بلکہ زندگی ہیں۔ 🌿

اس تصویر کو غور سے دیکھیں۔ جہاں درخت اور ہریالی ہے وہاں درجہ حرارت کم ہے، جبکہ جہاں سبزہ نہیں وہاں زمین تپ رہی ہے۔

🌱 درخت:
✅ گرمی کم کرتے ہیں۔
✅ ماحول کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔
✅ آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔
✅ فضائی آلودگی کم کرتے ہیں۔
✅ انسانوں، پرندوں اور جانوروں کے لیے محفوظ ماحول بناتے ہیں۔

آج ایک درخت لگائیں، تاکہ آنے والی نسلیں صاف ہوا، خوشگوار موسم اور بہتر زندگی حاصل کر سکیں۔

"ایک درخت لگانا صرف پودا لگانا نہیں، بلکہ آنے والے کل کو محفوظ بنانا ہے۔" 🌍💚

Photos from ICC Azakhel Bala.'s post 28/06/2026

اضاخیل کنگز کی ٹیم نے MCG کرکٹ گراونڈ مخب بانڈہ میں جاری ناک آؤٹ ٹورنامنٹ میں نیاز گلوزئی کی ٹیم کے خلاف آپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ نیاز گلوزئی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7.4 اوورز میں 10 وکٹس کے نقصان پر 51 رنز بنائے۔ عامر سکندر، توصیف ملنگ، آمین اور تیمور نے کمال گیندبازی کرکے ایک بہترین ٹیم کو اتنے کم ٹوٹل تک محدود کیا۔ جواب میں اضاخیل کنگز کی ٹیم نے پانچویں اوور میں مقررہ ٹارگٹ پورا کیا۔
ولید AB کو بہترین بلےبازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

26/06/2026

Best Bowler Of The Tournament
اضاخیل کرکٹ لیگ سیزن 6 میں اضاخیل کنگز کے سینئر گیند باز صداقت کو بیسٹ بالر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔

26/06/2026

حاجی آباد، شیدو کے لیے ایک انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ!
شیدو سے تعلق رکھنے والے کامران ضیاء، فرزند مرحوم انعام شاہ، نے بطور آئی سی سی (ICC) تصدیق شدہ امپائر اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے 12 جون 2026 کو سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے۔
ہم کامران ضیاء کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اسی طرح اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Nowshera?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Nowshera