25/04/2026
یوتھ فٹبال کلب میرپور اور کشمیر الیون کلب کوٹلی کے درمیان ایک دوستانہ میچ بروز جمعہ کالج گراؤنڈ میرپور میں کھیلا گیا جو کہ کشمیر الیون کوٹلی نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت لیا۔ میچ کے آخر میں مہمانِ خصوصی سابق صدر میرپور بار ایسوسی ایشن جناب محمود پلاکوی ایڈووکیٹ اور کلب کے صدر ضیااللہ نے انعامات تقسیم کئے۔ مین آف دی میچ کشمیر الیون کلب کوٹلی کی طرف سے گول سکورر عدنان اور یوتھ کلب کا آفیشل وال کلاک کوٹلی کے زیاد راجہ نے کلب صدر ضیااللہ سے حاصل کیا جبکہ رنر ٹرافی یوتھ کلب کے ارباز ندیم اور ٹرافی کشمیر الیون کوٹلی کے مونی نے حاصل کیں۔ آخر میں سٹیج سیکریٹری اجمل محمود نے مہمان خصوصی جناب محمود پلاکوی ایڈووکیٹ کا اُن کی آمد اور نقد انعامات کا شکریہ ادا کیا مزید برآں کشمیر الیون کوٹلی کے جناب معاز مشتاق کا میرپور آ مد پر خصوصی طور شکریہ ادا کیا۔
14/02/2026
یوتھ کلب میرپور اور سٹی یوتھ کلب منڈی بہاؤالدین کے درمیان یومِ یکجہتی کے حوالے سے ایک نمائشی میچ قائد اعظم سٹیڈیم منڈی بہاؤالدین میں کھیلا گیا جو کہ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے بابر رھا یوتھ کلب کی طرف شایان نے گول سکور کیا جس کے بعد پنلٹی ککس پر یوتھ کلب میرپور نے کامیابی حاصل کی۔ یوتھ کلب کی طرف سے ونر ٹرافی کپتان ارباز ندیم نے حاصل کی۔ آخر میں یوتھ کلب کی طرف سے کلب منیجر اجمل محمود نے سٹی یوتھ کلب منڈی بہاؤالدین کا اور خصوصا” حمزہ غوری صاحب کا بہترین انتظامات اور عمدہ میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
08/02/2026
یوتھ فٹبال کلب کی سالانہ پکنک پارٹی کی تصویری جھلکیاں
14/01/2026
Youth FC players and management attended the special training and mentoring session of one of the greatest footballing personalities Mr.Rashid Abba Academy Link Mentor at West Ham united,london Uk and foundation
The event took place at the Muslim Hands Football Academy, where he conducted mentoring and training sessions for both coaches and players. He spent a very detailed and productive time at the academy, sharing valuable insights and practical guidance. The session was highly interactive and impactful. Overall, the visit was very helpful for players.
Well Done to whole management of Muslim hands football academy and all the ones involved from Muslim Hands
On behalf of YFC we congratulate the management authorities for conducting such impactful valuable session for the youth.