24/08/2026
🏆🔥 چیمپئن لیگ فرسٹ اوپن ایڈیشن 🔥🏆
📍 تلیگرام گراؤنڈ
💰 ٹوٹل کیش پرائز: 1,50,000 روپے
اس بار چیمپئن لیگ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں، بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک یادگار کرکٹ فیسٹیول بنانے کا ارادہ ہے۔ 🏏❤️
ہم چاہتے ہیں کہ اس ایونٹ سے تلیگرام، تلیگرام گراؤنڈ، مقامی ٹیلنٹ، ٹیمیں اور کرکٹ لورز سب کو فائدہ ہو۔
لیکن ایک بہترین ایونٹ صرف کمیٹی کی سوچ سے نہیں بنتا، بلکہ آپ سب کی رائے سے بنتا ہے۔ 🤝
💬 کمنٹس میں ضرور بتائیں:
🔹 ایونٹ میں کیا خاص ہونا چاہیے؟
🔹 علاقے کی پروموشن کیسے بہتر کی جائے؟
🔹 تلیگرام گراؤنڈ کو مزید کیسے نمایاں کیا جائے؟
🔹 کراؤڈ کے لیے کیا انتظامات ہونے چاہئیں؟
🔹 ٹیموں اور کھلاڑیوں کو کیا سہولیات دی جائیں؟
🔹 میچز کو مزید دلچسپ اور یادگار کیسے بنایا جائے؟
📢 اپنی رائے کھل کر دیں، چاہے تنقید ہو یا مشورہ۔
ہم کوشش کریں گے کہ آپ کی بہترین تجاویز کو ایونٹ کا حصہ بنایا جائے۔
آئیں مل کر ایسا ایونٹ بنائیں جس پر تلیگرام اور پورا علاقہ فخر کرے۔ ❤️🏆
🔥 CHAMPION LEAGUE — FIRST OPEN EDITION
🏏 ONE EVENT • ONE GROUND • ONE BIGGER DREAM
22/08/2026
🏏 چیمپئن لیگ فرسٹ اوپن ایڈیشن 🏆
تلیگرام کی تاریخ میں ایک بڑا اور شاندار ایونٹ ہونے جارہا ہے، انشاءاللہ۔
اس بار ہم ایک اوپن لیگ کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، جس میں گلی باغ سے لے کر سنگوٹہ اور دیگر علاقوں کے کھلاڑی اور فرنچائزز شرکت کریں گے۔
ہم ٹوٹل 12 فرنچائزز لیں گے۔
ہر ویلج کونسل سے ایک فرنچائز ہوگی، جبکہ ہر فرنچائز کا کپتان اسی ویلج کونسل سے ہوگا۔
💰 فرنچائز انٹری فیس: 30 ہزار روپے
🏆 ٹوٹل کیش پرائز: 150 ہزار روپے
ٹورنامنٹ لیگ سسٹم پر کھیلا جائے گا ۔
باہر کے اوپن کھلاڑیوں میں لیجنڈ کھلاڑیوں کو اجازت نہیں ہوگی، جبکہ باقی ہر کھلاڑی اس لیگ میں شرکت کرسکتا ہے۔
ہمارا مقصد تلیگرام اور آس پاس کے علاقوں کے بہترین ٹیلنٹ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع دینا ہے۔
انشاءاللہ اس بار مقابلہ بھی بڑا ہوگا، ٹیلنٹ بھی بڑا ہوگا اور ایونٹ بھی یادگار ہوگا۔ 🔥
🏆 CHAMPION LEAGUE — FIRST OPEN EDITION
BIG EVENT IS COMING… INSHALLAH!
15/08/2026
آزادی کپ، پی سی مالم جبہ — رنر اَپ
اپنی ٹیم پر فخر ہے کہ ہم فائنل تک پہنچے اور فائنل میں بھی بھرپور مقابلہ کیا، لیکن بدقسمتی سے قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ ان شاء اللہ آئندہ مزید محنت اور بہتر تیاری کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے۔
اس شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر Samsons Company اور تمام مینجمنٹ کا تہہ دل سے شکریہ۔ آپ کی بہترین انتظامیہ اور تعاون نے اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنا دیا۔
ان شاء اللہ، اگلی بار کامیابی ہماری ہوگی۔