Naran Buisness Association

Naran Buisness Association

Share

To Promote the tourism Of Naran kaghan valley
03435067713
03454426795

31/07/2026

ناران ہوٹل اینڈ بزنس ایسوسی ایشن جھیل سیف الملوک کی بندش سے متعلق ڈپٹی کمشنر کے فیصلے پر شدید تحفظات اور سخت مذمت کا اظہار کرتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے فیصلوں سے مقامی کاروبار، سیاحت اور ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ایسوسی ایشن جلد اپنا باضابطہ اور تفصیلی مؤقف عوام کے سامنے پیش کرے گی۔
جب موسم صاف ہے راستے کھلے ہیں سیاحوں کی آمدرفت جاری ہے تو ایسے میں یہ فیصلے ضلعی انتظامیہ کی ساکھ پر سگین نوعیت کے سوالات اٹھاتے ہیں۔
❌ ڈی سی کا فیصلہ نامنظور! نامنظور!
ناران کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں کہ جب چاہا بند کر دیا اور جب چاہا کھول دیا۔ عوامی مفاد، سیاحت اور مقامی کاروبار سے متعلق فیصلے مشاورت، شفافیت اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔
ناران کی معیشت، سیاحت اور عوام کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کیا جائے گا۔

30/07/2026

ناران سے متعلق مستند، بروقت اور قابلِ اعتماد معلومات کے لیے صرف ناران بزنس اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے آفیشل پلیٹ فارم کو فالو کریں۔
سیاحت، موسم، سڑکوں کی صورتحال، ضلعی انتظامیہ کی ہدایات اور ناران سے متعلق تمام اہم اپڈیٹس آپ تک ذمہ داری اور تصدیق کے بعد پہنچائی جاتی ہیں۔
افواہوں، جعلی خبروں اور غیر مصدقہ معلومات سے بچیں، اور صرف مستند ذرائع پر اعتماد کریں۔
ناران بزنس اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن
آپ کا معتبر ذریعۂ اطلاعات

29/07/2026

🚨 انتباہ! انتباہ! 🚨

جعلی، گمراہ کن اور پرانا مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ نے تمام ٹک ٹاکرز، وی لاگرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ کوئی بھی شخص سیاحتی علاقوں سے متعلق جھوٹی، من گھڑت یا پرانی ویڈیوز، تصاویر یا گمراہ کن معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔

ایسا کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں:• ایف آئی آر کا اندراج• گرفتاری• متعلقہ سوشل میڈیا آئی ڈی بلاک کروانے کی کارروائی• اور سیاحتی علاقوں میں داخلے پر پابندی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، صرف مستند اور درست معلومات ہی شیئر کریں۔

سیاحت کو فروغ دیں، افواہوں کو نہیں

28/07/2026

الحمدللہ! بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے، تمام اہم راستے کھلے ہیں اور ناران میں سیاحوں کی آمد معمول کے مطابق جاری ہے۔
قدرت کے حسین نظارے، ٹھنڈی ہوائیں، سرسبز وادیاں اور دلکش ماحول آپ کے منتظر ہیں۔ بےفکر ہو کر ناران کا سفر کریں، محفوظ سفر اختیار کریں اور اپنی چھٹیاں یادگار بنائیں۔
ناران ہوٹل اینڈ بزنس ایسوسی ایشن تمام معزز سیاحوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔

28/07/2026

الحمداللہ ناران کے راستے مکمل طور پر کھلے ہیں اور موسم بھی خشگوار ہے اور رش بھی معمول کے مطابق ہے اگر آپ اپنی فیملیز کے ساتھ ناران کا ٹور پلان کر رہے تو یہ بہترین وقت ہے۔
ناران آئیں اور یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو کر جائیں

Photos from Naran Buisness Association's post 27/07/2026

الحمدللہ، ناران ہوٹل اینڈ بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز دبئی پیلس ہوٹل میں ہونے والے متفقہ فیصلے پر عملی پیش رفت کرتے ہوئے آج وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ناران اور سیاحت کے خلاف دانستہ جھوٹی، گمراہ کن اور بے بنیاد خبریں، ویڈیوز اور پروپیگنڈا پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں تاکہ انہیں عدالت کے سامنے جوابدہ بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ایس ایچ او شاکر صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فیک نیوز اور جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے، جس میں مقدمات کا اندراج اور قانون کے مطابق مزید کارروائی شامل ہوگی۔
اس موقع پر ہزارہ امن فورم کے کنوینر، حاجی غلام مصطفیٰ صاحب نے بھی ناران ہوٹل اینڈ بزنس ایسوسی ایشن کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بھی اپنے پلیٹ فارم سے اس منفی پروپیگنڈے کے خلاف مذمتی بیان جاری کریں گے۔
ناران پاکستان کا ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ اس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا صرف مقامی کاروبار ہی نہیں بلکہ ملکی سیاحت اور ہزاروں خاندانوں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ آزادیٔ اظہارِ رائے ہر شہری کا حق ہے، لیکن جھوٹی معلومات پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا قانوناً قابلِ مواخذہ عمل ہے۔
ناران ہوٹل اینڈ بزنس ایسوسی ایشن سچ کے ساتھ، ناران کے ساتھ۔
نوٹ۔
چھوٹی اور منفی خبریں پھلانے والے عناصر کا کوئی بھی ڈیٹا کسی کے پاس ہو تو ناران ہوٹل اینڈ بزنس ایسوسی ایشن کے گروپ میں شہر کرے تاکہ ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کا آغاز کیا جا سکے۔

Photos from Naran Buisness Association's post 26/07/2026

الحمدللہ! ناران محفوظ ہے، سیاحت جاری ہے۔
حالیہ بارشوں کے دوران ناران میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی کسی مقام پر سڑک بند ہوئی اور نہ ہی سیاح کسی جگہ پھنسے۔ الحمدللہ ناران معمول کے مطابق سیاحوں کا استقبال کر رہا ہے۔
بدقسمتی سے چند سوشل میڈیا پیجز اور بعض قومی سطح کے میڈیا پلیٹ فارمز نے بغیر تصدیق کے جعلی ویڈیوز، پرانی تصاویر اور گمراہ کن خبریں نشر کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ناران میں شدید سیلاب آ چکا ہے، پل بہہ گئے ہیں اور سیاح محصور ہیں۔ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ نے نہ صرف عوام کو گمراہ کیا بلکہ ناران سے وابستہ ہزاروں افراد کے روزگار اور کاروبار کو بھی شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
اسی صورتحال کے پیش نظر آج دبئی پیلس ہوٹل ناران میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر، ان کی کابینہ، حاجی صالح محمد خان، مقامی کمیونٹی، کاروباری حضرات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے:
✅ فہد خان کی سربراہی میں ایک باقاعدہ میڈیا ونگ تشکیل دیا گیا، جو ناران سے متعلق درست، بروقت اور مستند معلومات عوام تک پہنچائے گا۔
✅ "ناران بزنس ایسوسی ایشن" کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قائم کیے جائیں گے تاکہ افواہوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے اور ناران کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کی جا سکے۔
✅ میڈیا ونگ کے مؤثر اور مستقل آپریشن کے لیے اجلاس میں موجود شرکاء نے موقع پر ہی فنڈز جمع کیے۔
✅ جن افراد یا اداروں نے جعلی ویڈیوز، گمراہ کن تصاویر اور جھوٹی معلومات کے ذریعے ناران کی سیاحت اور مقامی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ان کے خلاف کل وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) میں باقاعدہ درخواست دائر کی جائے گی، جبکہ اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز کو قانونی نوٹس بھی ارسال کیے جائیں گے تاکہ حقائق کے برعکس نشر کی گئی معلومات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ہم اجلاس میں شریک تمام معزز شخصیات، مقامی عمائدین، تاجروں، ہوٹل مالکان اور کمیونٹی ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی یکجہتی، سنجیدگی اور بروقت فیصلوں نے اس اجلاس کو کامیاب بنایا۔
ہم سب کا ایک ہی پیغام ہے: ناران محفوظ ہے، راستے کھلے ہیں، کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے، اور ہم کسی بھی قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے کا بھرپور قانونی اور اخلاقی جواب دیں گے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Main Bazar Naran
Mansehra
21300