21/03/2025
Ramzan Kareem
Greatest Leader of All Time Muhammad (S.A.W)
21/03/2025
Ramzan Kareem
لوگوں کی باتوں پر غور نہ کریں۔ اگر ان کی باتوں سے دل برداشتہ ہو جاتے ہیں تو ان کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔ اگر ان کے دل میں کینہ ہوگا تو وہ ہمیشہ آپکی مخالفت میں بات کریں گے۔ اس لئے ان کی باتوں پر توجہ ہی نہ دیں۔ خود کو ہمیشہ یہی کہتے رہیں کہ آپ جیتنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ اور آپ نے ہر حال میں جیتنا ہے۔
یہ لوگ عارضی طور پر آپ کی زندگی میں شامل ہیں۔ اس لیے ان کی باتیں بھی عارضی ہیں۔ جب آپ کامیاب ہو کر باہر نکلیں گے تو یہی لوگ تنقید کے بجائے تعریف کرنے لگیں گے۔
لیکن جب تک آپ کامیاب نہیں ہوتے تب تک آپ نے خود پر کام کرنا ہے۔ مشکلات کے باوجود بھی آگے بڑھنا ہے۔ یقین کریں مشکلات میں لوگ ماند پڑ جاتے ہیں، آرام کرنے لگتے ہیں، سست پڑ جاتے اور کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے میں بہترین موقع ہوتا ہے کہ آپ کام پر فوکس کرتے ہوئے لوگوں سے آگے بڑھ جائیں۔ اس لئے کبھی بھی لوگوں کی منفی باتوں پر سنجیدہ نہ ہوں۔
ہمیشہ ان واقعات کے بارے میں سوچا کریں جن میں آپ کی تعریف ہوئی تھی یا جن میں آپ نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ ہمیشہ انہی لوگوں سے بات کریں جو آپ کو موٹیویٹ کرتے ہیں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو آپ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں ۔ ایسے مثبت لوگوں کے الفاظ اپ کے اندر انرجی پیدا کریں گے۔ اور کامیابی کے ایسے واقعات یاد کرتے ہوئے آپ کا ذہن مزید مثبت ہونے لگے گا۔
28/10/2023
نبی ﷺ کا فرمان
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🍃 *کامیاب کون؟*
🔹 *ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ،اور تم سب کو (تمہارے اعمال کے) پورے پورے بدلے قیامت ہی کے دن ملیں گے ۔ پھر جس کسی کو دوزخ سے دور ہٹالیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا ، وہ صحیح معنی میں کامیاب ہوگیا ،اور یہ دنیوی زندگی تو (جنت کے مقابلے میں) دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ۔*🔹
📗«سورۃ آل عمران-185»
25/10/2023
دعا ہے ہر مرد کی قسمت میں دیندار لڑکی ہو
اور ہر شہزادی کی قسمت میں ایک پرہیزگار شخص ہو
جو ایک دوسرے کو مکہ مدینہ کی زیارت کرا سکے
#آمین__یا__رب__العالمین