03/08/2025
کل کے افتتاحی پروگرام کے مہمان خاص
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HPL loralai, Sports Event, loralai, Loralai.
03/08/2025
کل کے افتتاحی پروگرام کے مہمان خاص
انشاءاللہ ایچ پی ایل کے تمام میچز کا لائیو اس پیچ پر دیکھا یا جائے گا
02/08/2025
جنوبی پشتونخوا کے دو نامور ہنرمند، پشتو ثقافتی آتن کے ماہر شہزاد خان اور محمد یار خان، کل تین اگست بروز اتوار ایچ پی ایل سیزن ایٹھ کی افتتاحی تقریب میں ڈھول کی گرجدار تھاپ اور ہارمونیم کی دلنواز ساز پر ایسا رنگ بکھیرینگے کہ محفل جھوم اٹھے گی۔
یہ دو عظیم فنکار نہ صرف ساز و سر کی زبان سمجھتے ہیں بلکہ دلوں کی دھڑکن پر بھی راج کرتے ہیں۔ ان کی پرفارمنس ایچ پی ایل کو ایک ثقافتی جشن میں بدل دے گی۔
پشتو موسیقی کے یہ دو روشن چراغ کل کے پروگرام میں ایسی روشنی بکھیرینگے کہ ہر آنکھ میں سرور، ہر دل میں ساز، اور ہر قدم میں آتن کا رنگ دکھائی دے گا۔
ان کی شرکت ایچ پی ایل کے افتتاح کو صرف ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک یادگار ثقافتی لمحہ بنا دے گی، جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا
02/08/2025
ایچ پی ایل ہاشم پریمیئر لیگ سیزن ایٹھ کےلئے کمیٹی کی طرف سے تیار کی گئی ہر میچ کے مین آف دی میچ کےلئے اسپیشل ایوارڈ کی ڈیزائن
02/08/2025
ایچ پی ایل سیزن ایٹھ لیگ راؤنڈ میچز شیڈول
02/08/2025
🎉 کرکٹ شائقین کا انتظار ختم!
🏏 ایچ پی ایل ایڈیشن ایٹھ– ہاشم پریمیئر لیگ کا شاندار آغاز ہونے جا رہا ہے!
🔥 افتتاحی مقابلہ
💥 لورالائی کی دو بہترین ٹیموں
پاور اسپورٹس 🆚 آرین اسپورٹس
📅 بروز اتوار، 3 اگست
🕓 وقت: شام 4 بجے
📍 مقام: ایچ پی ایل گراؤنڈ، نزد پولیس تھانہ صادق علی شہید، کوئٹہ روڈ، لورالائی
⚡ کرکٹ پلیئرز ہو جائیں تیار!
🎊 شائقین کرکٹ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کریں!
🌟 ایکشن، جذبہ، اور تفریح آپ کا منتظر ہے!
02/08/2025
مسعود بوریوال کی سربراہی میں
لورالائی ٹیپ بال ایسوسی ایشن ٹینس کرکٹ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ حالیہ ایچ پی ایل سیزن ایٹھ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی اور ہمیشہ لورالائی کرکٹ کی ترقی کے لیے خدمات ان کے جذبہ خدمت اور کھیل سے محبت کا ثبوت ہیں۔
ایچ پی ایل کمیٹی کیجانب سے ایل ٹی بی اے کمیٹی کا شکریہ اداکرتے ہیں
02/08/2025
سابق سینیئر کرکٹر ممتاز کاروباری شخصیت اور یونین کونسل شاہ کاریز کے یوسی چیئرمین حاجی ہزار خان اوتمان خیل نے ایچ پی ایل سیزن ایٹھ میں کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کمیٹی کی جانب سے چیئرمین حاجی ہزار خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
02/08/2025
ایچ پی ایل سیزن ایٹھ کے دوران کسی بھی غور طلب مسئلے کی فوری حل کےلئے لورالائی کے سینئر پلیئر اپنے دور کا مایہ ناز آل راؤنڈر پی سی بی کوچ اور سلیکٹر رءوف ماما کی سربراہی میں پروٹیسٹ کمیٹی درج ذیل ممبران کی موجودگی میں تشکیل دی گئی ہیں
حاجی ہاشم سلیمانخیل
عبدالنافع واٹے
عصمت مسلم
محمد نور ناصر
02/08/2025
ایچ پی ایل لیگ میں بطور پوسٹر ڈیزائنر اور گرافکس کےلئے لورالائی کے مایہ ناز ڈیزائنراور ایڈیٹر نورشاہ کاکڑ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے
کمیٹی کیجانب سے نورشاہ کاکڑ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
15/07/2023
فاٸنل کوفاٸنل کرنےکی آس میں بیٹھے ہزاروں تماشاٸیوں کےآرمان مون سونی بارش میں بہہ گٸے
موسلادھاربارش نے صرف ایک باری کو مکمل کرنے کی اجازت دے دی
دونوں کپتانوں کی مشاورت پر لیگ کمیٹی نے انعامی رقم دونوں ٹیموں میں برابر تقسیم کردیٸے
تفصیلات کیمطابق سلیمانخیل گراونڈ لونی آباد لورالاٸی میں جاری ہاشم پریمیٸرلیگ ایچ پی ایل سیزن سیون کافاٸنل گزشتہ روز گولڈن اور لالا شھید کے درمیان شیڈول تھا
گولڈن کلب نے ٹاس جت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا
گرچہ ابتدإ میں گولڈن کی وکٹیں بہت جلد گری مگر دوسینٸر آل راونڈرز ظہورسلیمانخیل اور امان ملاخیل کی عمدہ رفاقت نےٹیم کے مجموعے کو قبل قدر مقام 148 تک پہنچادیا
دوسری باری شروع ہونے سے قبل مون سون کی بارش نے سارامعاملہ الٹ پلٹ کردیا
مسلسل موسلادھار بارش اور گیلی آوٹ فیلڈ کے باعث بالاخر لیگ کمیٹی نے آفیشل ممبرز اور دونوں ٹیموں کی باہمی رضامندی سے انعامی رقم دونوں ٹیموں میں مساوی تقسیم کردیٸے
ظاہر وفا لیگ کے ٹاپ باولر جبکہ داودخان لیگ کے ٹاپ اسکورر کاایوارڈ لے اڑے
رپورٹ:
اللہ نور ملاخیل
اسپورٹس جرنلیسٹ