Almani Flood Light Cricket

Almani Flood Light Cricket

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Almani Flood Light Cricket, Professional Sports Team, Lahore.

ہر سال، آلمانی کمیونٹی ایک زبردست کاؤنٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے، جہاں کھیل، دوستی، اور ثقافت کا جشن منایا جاتا ہے۔ اپنے علاقے کی بہترین ٹیموں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ہمارے ساتھ جڑیں اور اس یادگار لمحے کا حصہ بنیں

05/07/2026
04/07/2026

🏏 TODAY'S MATCH SCHEDULE 🏏

The stage is set for another thrilling evening of cricket under the floodlights! 🔥

📍 Almani Floodlight County Cricket Tournament

🎥 All matches will be LIVE on this page.
👍 Stay connected, cheer for your favorite team, and don't miss a single ball!

27/06/2026

Are you ready?

17/06/2026

دوسرے سالانہ للیانہ فلڈ لائٹ کاؤنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں علمانی کمیونٹی کی نمائندہ ٹیموں کا شاندار کارنامہ

سرزمینِ ٹبہ گہلی میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ للیانہ فلڈ لائٹ کاؤنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں علمانی کمیونٹی کی نمائندہ ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے میدان مار لیا۔ پپلی والا چیمپئن کلب اور علمانی رائزنگ اسٹار کلب نے شاندار اور مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر کے علمانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

اس غیر معمولی کامیابی پر علمانی کرکٹ کونسل نے دونوں ٹیموں، ان کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

خصوصاً نوجوان کپتان شاہ زین زبیر کی قیادت میں علمانی رائزنگ اسٹار کلب نے کامیابی کی ایک نئی داستان رقم کی۔ متعدد تجربہ کار اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط ٹیموں کی موجودگی میں اس ابھرتی ہوئی ٹیم نے اپنی محنت، لگن، نظم و ضبط اور بے مثال جذبے کی بدولت ایسی کارکردگی دکھائی جس نے شائقینِ کرکٹ کو حیران اور متاثر کر دیا۔

اسی طرح پپلی والا چیمپئن کلب نے کپتان حسنین ناز کی قیادت میں اپنی روایتی عمدگی کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور ثابت کیا کہ مستقل مزاجی، بہترین حکمتِ عملی اور ٹیم ورک ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہیں۔

علمانی کرکٹ کونسل کی جانب سے دونوں ٹیموں کے کپتان حسنین ناز اور شاہ زین زبیر سمیت تمام کھلاڑیوں کو اس غیر معمولی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ دعا ہے کہ یہ نوجوان مستقبل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی سے علمانی کمیونٹی اور اپنے علاقے کا نام مزید روشن کرتے رہیں۔

17/06/2026

پپلی والا پل مدھرے والی میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ المانی فلڈ لائٹ کاؤنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سردار الیون نے کپتان آصف خان کی شاندار قیادت میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ عمدہ ٹیم ورک، بھرپور جذبے اور مسلسل بہترین کھیل کے بل بوتے پر سردار الیون نے فائنل میں فتح سمیٹ کر چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس تاریخی کامیابی پر المانی کرکٹ کونسل کی جانب سے کپتان آصف خان، ٹیم مینجمنٹ اور تمام کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ دعا ہے کہ یہ ٹیم آئندہ بھی اسی عزم، نظم و ضبط اور کھیل کے اعلیٰ معیار کے ساتھ مزید کامیابیاں سمیٹے اور علاقے کا نام روشن کرتی رہے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Lahore