Star Warriors

Star Warriors

Share

A Tape Ball Cricket Team & Organizers of Warriors Cricket League in Lahore, Pakistan.

Photos from WCL - Warriors Cricket League's post 08/08/2026
04/08/2026
30/07/2026

وارئیرز کرکٹ لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے تمام شائقینِ کرکٹ کو سیزن 4 کے فائنل مقابلے میں شرکت کی پُرجوش دعوت دی جاتی ہے! 🏏
آئیے، اپنی پسندیدہ ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں اور اس زبردست فائنل مقابلے کے یادگار لمحات کا حصہ بنیں۔ 🏆
آپ کی شرکت ہمارے لیے اعزاز اور باعثِ مسرت ہوگی۔ 😊

22/07/2026

کون بنے گا وارئیرز T20 لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا چیمپئن؟ 🏆
⭐ کنگ اسٹارز 🆚 راوئینز 🔥
📅 اتوار، 2 اگست، 2026
⏰ صبح 9:00 بجے
🏟️ البلال کرکٹ کلب ٹاؤنشپ، لاہور
کمنٹس میں اپنی پسندیدہ ٹیم کو مینشن کریں! 👇🏻

30/06/2026

وارئیرز T20 کرکٹ لیگ کا چوتھا ایڈیشن آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں تمام ٹیموں کی نظریں صرف ایک ہی ہدف پر ہیں... 🎯 سیمی فائنل میں جگہ بنانا! 🔥
اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ ایک شکست خواب ختم کر سکتی ہے اور ایک جیت سیمی فائنل کا دروازہ کھول سکتی ہے۔ 💪
آپ کے خیال میں کون سی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی؟ اپنی پسندیدہ ٹیم کا نام کمنٹ کریں۔ 💬 👇

16/04/2026

وارئیرز کرکٹ لیگ – یادوں کا سفر ✨
کچھ ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے بعد یاد رکھی جاتی ہیں، اور کچھ اپنی جدوجہد سے۔ ❤️
کنگ اسٹارز انہی ٹیموں میں سے ایک ہے، جس نے ہر بار اپنی صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا، مگر ٹائٹل جیتنے سے تھوڑا فاصلے پر رہ گئی۔ 🔥
کپتان سجاد علی جانی کی قیادت میں کنگ اسٹارز ٹیم نے سیزن 2 میں پہلی بار شرکت کرتے ہوئے WCL میں اپنے سفر کا آغاز کیا اور سیدھا فائنل تک رسائی حاصل کی۔ شاندار سفر کے بعد فائنل میں انہیں کیولری گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی اور یوں انھوں نے رنرز اپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 🥈
سیزن 3 میں ایک بار پھر کپتان سجاد علی جانی کی قیادت میں کنگ اسٹارز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسری بار فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم اس مرتبہ گرین سِکسرز کے ہاتھوں شکست کے بعد وہ دوبارہ رنرز اپ رہے۔ 🥈
دو سیزنز، دو فائنلز، دو بار رنرز اپ…
یہ صرف ریکارڈ نہیں بلکہ محنت، جذبے اور مستقل مزاجی کی داستان ہے۔ 💪
اب سیزن 4 میں ایک بار پھر کنگ اسٹارز پہلے سے زیادہ مضبوط ارادے کے ساتھ میدان میں موجود ہے…
کیا اس بار قسمت بدلے گی؟ کیا رنر اپ سے چیمپئن بننے کا خواب پورا ہوگا؟ 👑🏆
اپنی پسندیدہ ٹیم کنگ اسٹارز کے لیے کمنٹس میں اپنی محبت کا اظہار کریں! 👇

12/04/2026

ہم اسٹار وارئیرز کے جارحانہ مزاج بلے باز، میاں زین کو زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 💐
اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو خوشیوں، محبت اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین 🤍🤲

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Green Town
Lahore
54000