Splend Sports

Splend Sports Epic Sports Odyssey: Top interviews, thrilling challenges, and mind-blowing reels!

بولنا تو آفریدی کو چاہیے تھا ۔۔لیکن آسٹریلین کپتان بول پڑے
04/09/2026

بولنا تو آفریدی کو چاہیے تھا ۔۔
لیکن آسٹریلین کپتان بول پڑے

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا سے میزبانی کے حقوق واپس لیتے ہوئے بھارت کو افتتاحی ویمنز چیمپئنز ٹراف...
03/09/2026

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا سے میزبانی کے حقوق واپس لیتے ہوئے بھارت کو افتتاحی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کا نیا میزبان بنانے کا اعلان کر دیا۔

یہ سنسنی خیز ٹورنامنٹ اگلے سال 14 فروری سے 28 فروری تک ممبئی اور وڈودرا میں کھیلا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت اور سیاسی بنیادوں پر تقرریوں کی وجہ سے کیا ہے۔

آئی سی سی کی سخت پالیسی کے تحت کسی بھی ملک میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ عبوری یا سیاسی انتظامیہ کی اجازت نہیں ہے۔

سری لنکا کرکٹ کو اس وقت باضابطہ طور پر مقرر کردہ تبدیلی کمیٹی چلا رہی ہے، جو اصلاحات کی ذمہ دار ہے۔

اس سے قبل 2024 کا انڈر 19 ورلڈ کپ بھی حکومتی مداخلت کے باعث سری لنکا سے جنوبی افریقہ منتقل کر دیا گیا تھا تاہم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ جولائی کی سالانہ کانفرنس میں طے پانے والی اصلاحات پر ابھی تک کام کر رہا ہے۔

اس ایونٹ کے تمام میچز بھارت کے 2 نامور اسٹیڈیم، ممبئی کے کرکٹ کلب آف انڈیا (بریبورن اسٹیڈیم) اور وڈودرا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی ٹاپ 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور میزبان بھارت شامل ہیں۔ فائنل میچ 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ٹیموں کا انتخاب خواتین کی T20I درجہ بندی کی بنیاد پر کیا گیا تھا، جس میں 6 جولائی کو اہلیت کی کٹ آف تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

02/09/2026

10 سال تک ایک پلئیر نے کرکٹ کی دنیا پہ راج کیا ! کون ہے وہ؟؟
🏏👑🤔

تورغر کا پہلا ستارا(ستورےدہ تورغر) عبدالقادر میدان میں اتر گیا سب دعاگو ہیں کہ یہ اپنے پسماندہ ضلع کا نام روشن کرنے میں ...
31/08/2026

تورغر کا پہلا ستارا(ستورےدہ تورغر) عبدالقادر میدان میں اتر گیا سب دعاگو ہیں کہ یہ اپنے پسماندہ ضلع کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو جائے گا

🏏 رمیز راجہ کا حکومت کو کھلا چیلنج!حکومتی عہدیدار کی جانب سے رمیز راجہ کی کمنٹری پر پابندی لگانے کے مطالبے کے بعد سابق چ...
30/08/2026

🏏 رمیز راجہ کا حکومت کو کھلا چیلنج!

حکومتی عہدیدار کی جانب سے رمیز راجہ کی کمنٹری پر پابندی لگانے کے مطالبے کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک جواب دے دیا:

’’اگر آپ مجھے کمنٹری کرنے سے روک سکتے ہیں تو روک کر دکھائیں!‘‘

رمیز راجہ نے واضح کیا کہ انہیں حکومت کمنٹری کے لیے نہیں بھیجتی، بلکہ دنیا کے مختلف ادارے خود انہیں مدعو کرتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ اس وقت انگلینڈ میں BBC کے لیے پاکستان، انگلینڈ سیریز پر کمنٹری کر رہے ہیں۔

عمران خان کی صحت کے بارے میں سوال پر رمیز راجہ نے کہا کہ انہیں عمران خان کی بیماری پر تشویش ہے۔

🔥 عمران خان کا کسی ٹی وی پر نام نا لیا جائے، 3 سال سے زئد عرصہ گزر گیا ، حکومت بے بس نظر آتی

29/08/2026

عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر قومی ٹیم کا شدید ردِعمل؛ انگلینڈ کے خلاف محض 110 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو کر احتجاج ریکارڈ کروایا🤣

اس کرکٹر کو کوئی جانتا ہے ؟ پورے کیریئر میں صرف اور صرف 3 وکٹیں لیں ۔اور آج کل ہر بندے پہ تنقید کر رہے ہیں ۔۔جس سے یہ ظا...
29/08/2026

اس کرکٹر کو کوئی جانتا ہے ؟

پورے کیریئر میں صرف اور صرف 3 وکٹیں لیں ۔
اور آج کل ہر بندے پہ تنقید کر رہے ہیں ۔۔
جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ پاک نے انہیں کھیلنے سے زیادہ بولنے کی صلاحیت دی تھی🤦

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور عظیم کرکٹر عمران خان کی جیل میں صحت اور وقار ک...
28/08/2026

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور عظیم کرکٹر عمران خان کی جیل میں صحت اور وقار کے تحفظ کے لیے جاری عالمی مہم کی کھل کر حمایت کر دی ہے، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل اور دیگر بین الاقوامی کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی اپیل کی تائید کی ہے۔
کمنز نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عمران خان کا میڈیکل بورڈ کے ذریعے آزادانہ طبی معائنہ بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہونے دیا جائے گا اور ان کے اہلخانہ کی ملاقاتیں جاری رہیں گی کیونکہ وہ بھی ہر انسان کی طرح عزت اور وقار کے سلوک کے مستحق ہیں۔

اسے کہتے ہیں باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی! 3 دن تک مسلسل دھوپ میں فیلڈنگ کرنے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے نام اور...
28/08/2026

اسے کہتے ہیں باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی! 3 دن تک مسلسل دھوپ میں فیلڈنگ کرنے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں کے نام اور جرسی نمبرز ان کی پشت پر نمایاں طور پر چَھپ گئے۔😂😂

پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔ 🇵🇰🏏ایک مداح نے ویڈیو کال...
28/08/2026

پاکستان کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔ 🇵🇰🏏

ایک مداح نے ویڈیو کال کے دوران فخر زمان سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ 2028 کا ٹی20 ورلڈ کپ کھیلیں۔

جس پر فخر زمان نے جواب دیا کہ اگر انہیں کھیلنے کا موقع ملا تو وہ 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھی کھیلیں گے۔

فخر زمان کے اس جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 🔥🇵🇰

Address

Shahdara
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Splend Sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share