29/08/2026
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کے فراہم کردہ فنڈ سے تحصیل درہ آدم خیل میں فوکل پرسن شاہ حسین ، ضیاء آفریدی صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ کے زیرِ انتظام ژواکی کے پانچ ویلیج کونسلوں آڑاخیل ، شین ڈھنڈ ، پایا ژواکی ، آول باز کلے کی فٹبال ، والی بال ٹیموں میں کٹس اور کھیلوں کا سامان فٹبال والی بال کرکٹ بیٹ و بال تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر صدر فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ ضیاء آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت تربیت، جسمانی صحت اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ہر نوجوان کو کھیلوں کی بہتر سہولیات اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر آسکیں۔
یہ اقدام علاقے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور مثبت معاشرتی ماحول کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
28/08/2026
🏆 All Pakistan Zaibi, Khaliq & Hasni Football Memorial Tournament Khaur 2026⚽
🔥 Match Result
DFA Kohat 1–0 Al-Sheikh FC Attock
28/08/2026
گل زمان میموریل 7 سائڈ فٹسال ٹورنامنٹ 2026
پہلے دن کھیلے گئے پانچ میچز کے فاتح ٹیمیں۔ تین روزہ ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ پہلے میچ میں نیو جنگل خیل فٹبال کلب نے مسعود فٹبال کلب کو 2-0 سے شکست دی، دوسرا میچ میں سنز آف کوہاٹ فٹبال ایکیڈمی نے شاہ فٹبال کلب کو ایک صفر سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں کوہاٹ پریمیر فٹبال کلب نے میرباشخیل فٹبال کلب کو تین صفر سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں سنز آف کوہاٹ کے دوسری ٹیم نے لیوپرڈ فٹبال کلب جرما کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی پہلے دن کے آخری میچ میں ینگ جنگل خیل نے ینگ بنگش فٹبال کلب کو دو صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں کو لیفائی کیا۔

27/08/2026
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اشفاق خان کو مبارک باد
23/08/2026
⚽ تحصیل درہ آدم خیل میں کھیلوں کے فروغ کا کے لئے اہم اقدام 🏆
الحمدللہ! صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ کے زیرِ انتظام تحصیل درہ آدم خیل کی 6 ولیج کونسلز میں فٹبال گراونڈز میں پول پہنچا دیے گئے ہیں۔
جن میں بوستی خیل فٹبال گراونڈ ، زوڑ کلے فٹبال گراونڈ ، ٹی کے ٹائگر فٹبال گرانڈ ، شپلکی وال فٹبال گراونڈ ، بازی خیل فٹبال گراونڈ اور آخور فٹبال گرانڈز کے لئے گراونڈ شامل ہے۔ جن ٹیموں کے کٹ باقی رہ چکیں تھے جن میں ، ڈی این سٹار ، مشترکہ بستی خیل ، مولان فٹبال کلب، جرمن فٹبال کلب، مالک فٹبال کلب ، مشترکہ شگی وال ، اٹاریوال ستوری ، جی کے گڈیا خیل ، بارامی فٹبال کلب ، ورغڑ بابا فٹبال کلب اور فرینڈ فٹبال کلب میں فٹبال کٹ تقسیم کئے گئے ۔
ان شاء اللہ، یہ کھیلوں کا سامان مرحلہ وار تحصیل درہ آدم خیل کی تمام 16 ولیج کونسلز میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
یہ اقدام نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور علاقے میں کھیلوں کے مثبت کلچر کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق، صحت مند نوجوان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔
31/07/2026
قاضی فٹسال کپ سیزن ون فٹسال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج کھیلے گئے فائنل میچ میں خٹک جونیئر گمبٹ نے عمران ایف سی غورزئی کو ایک دل چسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پلنٹی کیکس پر ہرا کر فائنل میچ کے ٹرافی 🏆 اپنے نام کر لیا مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول سکور سے برابر تھا۔ میچ میں مہمان خصوصی فرحت اللہ ڈی ایف اے خزانچی ، آمان آفریدی اور سیف الرحمن نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔