06/07/2026
*آیا گئے وہ شکار جس کا تھا انتظار*
*انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم*
اوچھالی کے لیجنڈ سٹار *جاوید اقبال قریشی مرحوم* کی یاد میں کرکٹ 🏏 ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے۔
یہ ٹورنامنٹ *اوچھالی وسیب ویلفیئر کمیٹی* کے زیر اہتمام *8 جولائی* کو شروع ہو رہا ہے جس کا شیڈول آج ترتیب دے دیا گیا ہے۔
آج میٹنگ ہوئی جس کو لیڈ کیا اوچھالی کے سٹار پلیئر، موجودہ *نجیب سلطان شہید کرکٹ کلب* کے کپتان *لالہ منیر* نے۔
اس میں وادی سون کی تمام ٹیموں کے کپتانوں نے بھرپور شرکت کی۔
اور یہ ٹورنامنٹ *سون ویلی کرکٹ بورڈ* کے تمام اصولوں کے مطابق منعقد ہو رہا ہے۔ انشاءاللہ
*آپ سب سے گزارش ہے کہ آئیں*
اور اپنے کرکٹ کے نوجوانوں کو، ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں۔
کھیلوں کے جنون کو سراہیں اور کرکٹ کے جوش و خروش کو بڑھائیں۔
* اس ٹورنامنٹ کا مقصد ہے کہ سپورٹس سرگرمیوں کو دوبارا سے بحال کیا جائے اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے تاکہ ہمارے بچے جو سوشل میڈیا پر ہر وقت بیٹھے رہتے ہیں ان خرافات میں پڑ گئے ہیں ان سے ہٹ کے وہ صحت مند سرگرمیوں کی طرف لوٹیں آئیں امن اور بھائی چارے کا پیغام دیں*
*کرکٹ 🏏 کا جنون اوچھالی وسیب ویلفیئر کمیٹی کے سنگ*
*کیونکہ گیم آن ہے* 🏏💞🏏