Bajaur Falcon

Bajaur Falcon 🏏 Bajaur Falcons Cricket Club 🏏

Bajaur Falcons Cricket Club is one of the finest cricket teams in District Bajaur. Falcons always believe in fair

The club is known for its discipline, hard work, sportsmanship, and commitment to developing young talent.

16/09/2026

باجوڑ فالکنز کرکٹ کلب کے سینئر پلیئرز کو سلام ❤️🏏

آج میچ کے بعد اچانک شدید بارش اور آندھی طوفان شروع ہوگیا۔ گراؤنڈ میں پچ کو محفوظ رکھنے کے لیے مناسب سامان اور سہولیات موجود نہیں تھیں۔ انور زادہ بھائی نے پچ پر کور ڈال رکھا تھا، لیکن تیز ہواؤں نے کور کو اڑا دیا۔

اسی دوران اجمل خان نے یہ سوچ کر کہ کل اسی گراؤنڈ پر میچز ہونے ہیں اور بارش سے پچ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، فوراً دوڑ لگائی اور اکیلے پچ کو محفوظ کرنے کی بھرپور کوشش شروع کر دی۔ ان کے ساتھ انور زادہ بھائی نے بھی بارش اور تیز ہواؤں کی پروا کیے بغیر بھرپور ساتھ دیا۔ 🌧️💨

شدید بارش کے باوجود دونوں جوانوں نے جس جذبے، ذمہ داری اور محبت کے ساتھ گراؤنڈ اور کرکٹ کی خدمت کی، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ ہم دونوں کو دل سے سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ❤️👏

یہ صرف ایک پچ کو کور کرنا نہیں تھا، بلکہ کھیل، گراؤنڈ اور اپنی نوجوان نسل سے محبت کی ایک خوبصورت مثال تھی۔

ہماری گزارش ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس کے لیے پچ کور، گراؤنڈ مین کے ضروری سامان اور دیگر بنیادی سہولیات کا مناسب انتظام کرے۔ ساتھ ہی انور زادہ جیسے محنتی اور ذمہ دار گراؤنڈ مین کے لیے مستقل روزگار کا انتظام کیا جائے اور گراؤنڈ کی دیکھ بھال کے لیے مزید اسٹاف بھی تعینات کیا جائے۔

گراؤنڈ صرف عمارت اور میدان نہیں ہوتا، اس کی اصل حفاظت وہ لوگ کرتے ہیں جو اسے اپنا سمجھ کر خدمت کرتے ہیں۔ 🏏❤️

اجمل خان اور انور زادہ بھائی کو سلام! 👏

🏏 سپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں شاندار فرینڈلی میچ 🏏آج سپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں باجوڑ فالکنز کرکٹ کلب اور گولڈن سٹار کرکٹ کلب...
16/09/2026

🏏 سپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں شاندار فرینڈلی میچ 🏏

آج سپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں باجوڑ فالکنز کرکٹ کلب اور گولڈن سٹار کرکٹ کلب، مجیب الرحمٰن کے درمیان ایک دلچسپ اور سنسنی خیز فرینڈلی میچ کھیلا گیا، جس میں باجوڑ فالکنز کرکٹ کلب نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

ٹاس باجوڑ فالکنز نے جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے مقررہ 45 اوورز میں 297 رنز کا مضبوط ہدف دیا۔ گولڈن سٹار کی جانب سے نجیب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں باجوڑ فالکنز کا آغاز کچھ مایوس کن رہا اور ابو ہریرہ کی وکٹ جلد گر گئی، تاہم اسامہ خان اور کپتان کبیر نے بہترین پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ اسامہ نے شاندار ففٹی مکمل کی، جبکہ کپتان کبیر نے آخر تک ہمت نہ ہاری اور 118 رنز ناٹ آؤٹ کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

عباد الرحمٰن نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار چھکوں اور چوکوں کی بارش کر دی۔ میچ کی آخری اور فیصلہ کن شارٹ ارشاد اللہ نے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

🏆 باجوڑ فالکنز نے 33 اوورز میں ہدف حاصل کرکے شاندار فتح اپنے نام کی۔

باؤلنگ میں چھوٹا زیشان نے 4 قیمتی وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صدیق الرحمٰن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اجمل خان، مجیب الرحمٰن اور اسامہ خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہارڈ لک: احسان جونئیر اور عبداصمد کو ہاتھ انجریز کے وجہ سے گیم سے باہر ہونا پڑا ۔

🏅 مین آف دی میچ:
باجوڑ فالکنز کے کپتان کبیر کو شاندار 118 رنز ناٹ آؤٹ کی میچ وننگ اننگز پر خیراللہ نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

👏 باجوڑ فالکنز کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، ٹیم ورک اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ کپتان کبیر کی ذمہ دارانہ اننگز، عباد الرحمٰن کی جارحانہ بیٹنگ اور پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی نے آج کی فتح کو یادگار بنا دیا۔

کارلوس بریتھویٹ نے کہا، "میرے خیال میں بابر کے لیے، وہ 2023 سے ہی ٹیسٹ کپتان کے طور پر جاری رہنا پسند کریں گے، اور اس طر...
26/07/2026

کارلوس بریتھویٹ نے کہا، "میرے خیال میں بابر کے لیے، وہ 2023 سے ہی ٹیسٹ کپتان کے طور پر جاری رہنا پسند کریں گے، اور اس طرح کی میراث، نہ صرف بہترین کھلاڑی کے طور پر، بلکہ ایک لیڈر کے طور پر، اس کے پاس یہ موقع نہیں تھا، لیکن اب وہ جو کچھ کر رہے ہیں، اس کے پاس اب موقع ہے کہ وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی کے طور پر اپنی وراثت کو جھٹلائیں، لیکن ایک بلے باز کے طور پر نہیں، بلکہ ایک با صلاحیت لیڈر کے طور پر"۔

ایل پی ایل لیگ میں فرحان نے کیا کمال کھیلا ہے 45 بالز اور 74 رنز 164 کا سٹرائیک ریٹ کپتان بننے کی خوشی میں فرحان کا بلا ...
26/07/2026

ایل پی ایل لیگ میں فرحان نے کیا کمال کھیلا ہے 45 بالز اور 74 رنز 164 کا سٹرائیک ریٹ کپتان بننے کی خوشی میں فرحان کا بلا کھول گیا ہے بس یہ نا ہو بعد میں بند ہو جاے

عامر جنگو کی وکٹ کا جتنا کریڈٹ محمد عباس کو جاتا ہے، اتنا ہی محمد رضوان اور بابر اعظم کی کپتانی کو بھی جاتا ہے۔عامر جنگو...
26/07/2026

عامر جنگو کی وکٹ کا جتنا کریڈٹ محمد عباس کو جاتا ہے، اتنا ہی محمد رضوان اور بابر اعظم کی کپتانی کو بھی جاتا ہے۔

عامر جنگو عباس کے خلاف کریز کا بھرپور استعمال کر رہے تھے۔ یہ دیکھ کر محمد رضوان اسٹمپ کے بالکل قریب آ گئے، جس سے عامر جنگو دباؤ میں آ گئے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اگرچہ امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا، لیکن کپتان بابر اعظم نے بروقت ریویو لیا اور ٹیم کو ایک اہم وکٹ دلوا دی۔

26/07/2026
Player of the Match: Farhan Yousaf! 🏆
26/07/2026

Player of the Match: Farhan Yousaf! 🏆

پاور پلے ہو یا ڈیتھ عاکف ہر جگہ کھڑے ملتے ہیں، 🤌🏻ایک بار پھر عاکف جاوید نے ذمہ دارانہ اسپیل پھینک دی 4 اوورز میں 26 رنز ...
26/07/2026

پاور پلے ہو یا ڈیتھ عاکف ہر جگہ کھڑے ملتے ہیں، 🤌🏻
ایک بار پھر عاکف جاوید نے ذمہ دارانہ اسپیل پھینک دی
4 اوورز میں 26 رنز دیکر 2 اہم وکٹیں اپنے نام کیں، 🫡❤️👍🏻

Top 14 Pakistani Players Who Score Most Runs in Single Over in ODI
26/07/2026

Top 14 Pakistani Players Who Score Most Runs in Single Over in ODI

Mardan Challenger Squad For Khyber Pakhtunkhwa Champion League 🏏
26/07/2026

Mardan Challenger Squad For Khyber Pakhtunkhwa Champion League 🏏

Address

Khar

Telephone

+923028078822

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur Falcon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bajaur Falcon:

Shortcuts

Share

Category