Cricket World

Cricket World

Share

This page is about Cricket and cricket fans.

Photos from Cricket World's post 29/08/2026

کیا پاکستان کھیلوں میں ہمہ گیر زوال کا شکار ہے؟ 💔
ہم ہمہ گیر زوال کا شکار ہیں!
یہ بات یقیناً زندگی کے کئی شعبوں پر لاگو ہوتی ہے، لیکن اگر میں صرف ایک اسپورٹس فین کی حیثیت سے بات کروں تو کھیلوں میں پاکستان کا زوال انتہائی تشویشناک دکھائی دیتا ہے۔
🏏 کرکٹ دیکھ لیجیے!
انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ پاکستان ایک اننگز اور 103 رنز سے ہار گیا، اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی بیٹنگ کی وہی پرانی کہانی دہرائی گئی۔ پاکستان صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوا اور انگلینڈ نے میچ پر مضبوط گرفت قائم کر لی۔
🏑 ہاکی دیکھ لیجیے!
یہ وہ پاکستان ہے جس نے چار ہاکی ورلڈ کپ جیتے، کبھی دنیا پاکستان کی ہاکی کی مثال دیا کرتی تھی، مگر آج قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر ہے۔
🤼 کبڈی کا حال بھی مختلف نہیں!
جس کھیل میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھائی، اسی پاکستان کو ایران کے خلاف حالیہ سیریز میں 5-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ صرف چند شکستوں کی بات نہیں۔
یہ سوال پورے اسپورٹس سسٹم پر ہے۔
آخر وہ کیا ہوا کہ کرکٹ، ہاکی، کبڈی جیسے کھیلوں میں ہماری کارکردگی مسلسل زوال کا شکار ہے؟
ہم کب تک ماضی کی کامیابیوں پر فخر کرتے رہیں گے؟
پاکستان کے پاس ٹیلنٹ آج بھی موجود ہے، مگر کیا ہمارے پاس اسے عالمی معیار کا کھلاڑی بنانے کا نظام موجود ہے؟
کھیل صرف جیت اور ہار کا نام نہیں، یہ قوموں کی شناخت، نوجوانوں کی امید اور ملک کا وقار بھی ہوتے ہیں۔
💔 اگر کھیلوں کا یہ زوال نہ روکا گیا تو آنے والی نسلیں صرف یہ پڑھیں گی کہ پاکستان کبھی کرکٹ، ہاکی اور کبڈی میں دنیا پر راج کیا کرتا تھا۔
🇵🇰 اب وقت صرف افسوس کرنے کا نہیں، کھیلوں کے پورے نظام پر سنجیدگی سے غور کرنے کا ہے۔

29/08/2026
28/08/2026

🚨 تین اننگز، 30 وکٹیں، صرف 416 رنز! 😔🏏
اور کریز پر صرف 123 اوورز…! 💔
پاکستان کی بیٹنگ نے ایک بار پھر شائقین کو شدید مایوس کر دیا۔ نہ رنز بنے، نہ وکٹ پر ٹھہرنے کی صلاحیت نظر آئی اور نہ ہی مشکل حالات میں ذمہ داری کا مظاہرہ دکھائی دیا۔
❓ آخر کب تک پاکستان کی بیٹنگ یونٹ اسی طرح بکھرتی رہے گی؟
❓ آخر کب ہمارے بلے باز ذمہ داری اٹھا کر ٹیم کو مشکل حالات سے نکالیں گے؟
ہر بار بولرز سے معجزے کی امید، لیکن بیٹنگ لائن اپ چند ہی سیشنز میں ڈھیر! 😡
پاکستان کو صرف ٹیلنٹ نہیں، ذمہ دار اور مستقل مزاج بیٹنگ کی ضرورت ہے! 🇵🇰

27/08/2026

🔥🏏 انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین واپس! 😱🇵🇰
انگلینڈ کی 5 وکٹیں گر چکی ہیں اور اب پاکستانی بولرز کے پاس سنہری موقع ہے! 🔥
🎯 بس اب بولنگ میں ذرا بھی نرمی نہیں! باقی ماندہ وکٹیں جلد از جلد اڑانی ہوں گی اور کوشش ہونی چاہیے کہ انگلینڈ کو 200 رنز سے پہلے آل آؤٹ کیا جائے۔ 💥
کیونکہ سچ یہی ہے کہ جب انگلینڈ کی بیٹنگ نہیں چلی تو پاکستان کی کہاں چل پائے گی؟ 😬
🇵🇰 بولرز! آج پوری جان لگا دو، میچ ابھی ہاتھ میں ہے! 🔥🔥

21/08/2026

پاکستان نے کرکٹ کے لیے نہیں، بلکہ Shopping، Dinner اور Hangout کے لیے اپنی ساری انرجی کامیابی سے محفوظ رکھی! 😂💔
بیٹنگ ہو یا بولنگ، میدان میں انرجی غائب…
لیکن شاپنگ، ڈنر اور ہینگ آؤٹ کے لیے فل انرجی! ❤️🛍️🍽️
کیا زبردست پلان تھا! 🫣🇵🇰

21/08/2026

2018 میں ہیڈنگلے کے اسی میدان میں پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست ہوئی تھی… 😔
اور 2026 میں تاریخ پھر دہرائی گئی، بلکہ اس سے بھی زیادہ تلخ انداز میں! 💔
🇵🇰 پاکستان ایک بار پھر ہیڈنگلے میں ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست کھا گیا۔
یہ صرف شکست نہیں، ایک ذلت آمیز شکست تھی! 🫣
اب اس کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے لیے صرف ایک لفظ کہنا ہو تو وہ کیا ہوگا؟ 👇

21/08/2026

🚨 سلمان بٹ کا اسٹورٹ براڈ کو کرارا جواب! 🇵🇰🏏

سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے اسٹورٹ براڈ کے پاکستان کو "کمزور ٹیم" قرار دینے والے تبصرے پر سخت ردعمل دیا۔

💬 سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ "یہ ان کی ذہنیت ہے، ان میں برتری کا احساس موجود ہے۔ پاکستان کو 'Poor Team' کہنے کی کیا ضرورت ہے؟"

🏏 انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر انگلینڈ اتنی ہی مضبوط ٹیم ہے تو پھر وہ ماضی میں ایشز میں 5-0 سے کیوں ہارتی رہی ہے؟

🇵🇰 سلمان بٹ نے یہ بھی یاد دلایا کہ انگلینڈ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں اسے متوقع کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

اسٹورٹ براڈ کے بیان کے جواب میں سلمان بٹ نے واضح کر دیا کہ کسی ٹیم کو کمزور قرار دینے سے پہلے اپنی کارکردگی بھی دیکھنی چاہیے۔

19/08/2026

مان لو ایک کنگ کی کمی ہے

19/08/2026

کپتانی تو سلمان علی آغا نے کرنی ہے تو سکور کس نے کرنا ہے

19/08/2026

😡 یہ کرکٹ ہے یا ڈرامہ؟!
آج رضوان نے گیند کو بلے کے بجائے ہاتھ سے روک دیا اور اوپر سے ڈانس بھی کیا! 🫡🤦‍♂️
باقی ٹیموں کے وکٹ کیپر بیٹنگ کرکے ٹیم کو میچ میں واپس لاتے ہیں، وکٹ کے پیچھے ذمہ داری نبھاتے ہیں اور ہمارے ہاں پچ پر لیٹنے اور حرکتیں کرنے کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا۔ 😤
سوال سیدھا ہے:
یہ سب اتنے دن پہلے جا کر آخر کس چیز کی 🔔 ٹریننگ کرتے ہیں؟
قوم کو جذبات نہیں، رنز، کارکردگی اور جیت چاہیے! 🇵🇰🔥

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Kasur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Kasur