30/08/2026
شاندار کامیابی! حامد بیٹری نے خان کلب لتمبر کے خلاف اہم میچ جیت لیا ⚽🔥
کرک فالکنز کے کیپٹن افنان مرسلو اور گول کیپر (جی کے) ساجد نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حامد بیٹری کی ٹیم کو ایک اہم اور بڑی جیت دلائی ہے! یہ مقابلہ خان کلب لتمبر کے خلاف کھیلا گیا، جہاں دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
اس میچ کے دوران کرک فالکن کے مینیجر اور کوچ بھی ان کے ہمراہ موجود رہے، جن کی سرپرستی اور رہنمائی میں ٹیم نے یہ کامیابی سمیٹی۔
حامد بیٹری اور کرک فالکنز کے تمام کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ کو اس شاندار فتح پر دلی مبارکباد! 🏆👏
30/08/2026
📢 تمام شائقینِ فٹبال کے لیے اہم اطلاع
تپی کندہ فالکن فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
جیسے ہی کوئی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا، ان شاء اللہ آپ سب کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔
لہٰذا تمام شائقین سے گزارش ہے کہ ہماری پوسٹ کا انتظار کریں۔ ⚽❤️
شکریہ!
29/08/2026
کرک فالکن فٹبال ٹورنامنت کے تمام آرگنائزرز کے لیے!
عرفان خٹک، زبیر خٹک اور عابد خٹک کی طرف سے ٹورنامنت کے سلسلے میں 15,000 روپے نقد انعام دیا گیا ہے۔ ہم ان تینوں بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اتنی محبت کا اظہار کیا۔
اللہ پاک ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین!
29/08/2026
شکریہ احسان بادشاہ صاحب! ⚽
کرک فالکن فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد اور کھیل کے فروغ میں بھرپور تعاون کرنے پر ہم احسان بادشاہ صاحب کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں۔
احسان بادشاہ صاحب کی طرف سے ٹورنامنٹ کے کامیاب انتظامات اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 5000 روپے نقد انعام بطورِ تعاون پیش کیا گیا ہے۔ آپ کا یہ اقدام ہمارے نوجوانوں میں کھیل کے جذبے کو مزید پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا
27/08/2026
عابد خٹک کی طرف سے ساجد کو بہترین گول کیپنگ پر کیش انعام
27/08/2026
Asad wazir at tappi kanda football ground Wel come
26/08/2026
Kick of time 5:00pm
⚽ فٹبال ٹورنامنٹ: سیمی فائنل کا بڑا مقابلہ ⚽
تپی کندہ فٹبال گراؤنڈ میں ایک انتہائی شاندار سیمی فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس بڑے مقابلے میں نامور اور بڑے بڑے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔
وقت: تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں سے گزارش ہے کہ وہ وقت پر گراؤنڈ میں تشریف لائیں، تاکہ میچ بروقت شروع ہو سکے اور وقت پر ہی اچھے انداز میں اپنے انجام کو پہنچ سکے۔
👥 تمام تماشائیوں کے لیے اہم گزارش:
تمام شائقینِ فٹبال سے التماس ہے کہ وہ اپنی اپنی جگہ پر سکون سے بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھائیں (محظوظ ہوں) اور کھلاڑیوں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کرنے پر ان کی بھرپور داد اور حوصلہ افزائی کریں
26/08/2026
⚽ خوش آمدید! خوش آمدید! مہمانِ خصوصی خوش آمدید! ⚽
جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، بہترین کاروباری شخصیت
اور ہر دلعزیز شخصیت جناب نواز مصالحہ صاحب کو کل ہونے والے فٹبال میچ میں بطور مہمانِ خصوصی ہمارے گراؤنڈ میں تشریف لانے پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں! 🌟
آپ کی آمد ہمارے کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی اور اس میچ کے لیے باعثِ فخر ہے۔
🏟️ مقام (Venue): کرک فالکن فٹبال گراؤنڈ، ٹپی کندہ، کرک
゚viralシ