Live Cricket Score Update Official PAK

Live Cricket Score Update Official PAK

Share

Cricket fans worldwide! Get live scores, expert analysis, latest news, and updates on Pakistan Cricket Team.

Join the global conversation, share your views, and stay ahead in the game! ❤️ Love You All Cricket Fans 🥰
Pakistan Zindabad 🇵🇰❤️ 💪🏻
BA56❤️🥰

Photos from Live Cricket Score Update Official PAK's post 10/07/2026

جب آپ خود کو کرکٹ سے بڑا سمجھ لیں تو پھر آپ کے ساتھ ایسے ہی ہونا تھا۔
2024 کا ورلڈ کہ چیمپئن۔ 2025 کا چیمپئن ٹرافی ونر اور 2026 کا ورلڈ چیمپئن انڈیا لگاتا 5میچز اور 2 سیریز ہار گیا۔
بھائی کہاں گئی وہ آئی پی ایل کی کرکٹ جہاں 20 اوورز میں 250 رنز سے زیادہ ہوتے تھے اور ابھشیک شرما اور سوریا ونشی جیسے بلے باز 35 گیندوں پر 100 کرتے تھے۔ کہاں گئی وہ کرکٹ۔
اصل میں مسئلہ یہ کہ یہ لوگ اپنے آپ کو کرکٹ کا گرو سمجھ بیٹھے تھے کہ ان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ اور آخری دو میچوں میں انگلینڈ نے جو ہال کر دیا ہے ان کی کرکٹ کا وہ سب کے سامنے آگیا۔
ایک میچ میں 76 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور اگلے میچ میں 153 رنز 1 وکٹ کے نقصان پرپورا کروادیا۔ مطلب نہ بیٹنگ ہورہے ہے اور نہ ہی بولگنگ ہورہی ہے۔

10/07/2026

ارے بھائی صاحب کوئی ائی پی ایل دوبارہ شروع کروا دو جے شاہ کو کہہ کر ۔ کیونکہ یہاں کچھ ائی پی ایل کے بڑے بڑے سٹارز ائی پی ایل کو بہت مس کر رہے ہیں ۔ 😂😂

10/07/2026

انڈیا کا 15 سال کا یہ ببلو ایک دفعہ پھر ناکام ثابت ہوا ۔ ارچر نے پچھلے میچ کے بعد صحیح کہا تھا نہ تو یہ ائی پی ایل ہے اور نہ ہی فلیٹ وکٹیں ہیں ۔ ائی پی ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہوتا ہے اور وہ اس کو سمجھنا چاہیے ۔ اور سب سے بڑی غلطی انڈین ٹیم کے مینجمنٹ کی ہے اگر اس کو ڈیبیو کروانا تھا تو ائرلینڈ کے خلاف کرواتے ہیں ۔ وہاں وہ پرفارم کرتا کانفیڈنس ملتا پھر اس کو انگلینڈ کے خلاف کھلاتے ۔ اپ ایک کس 15 سال کے بچے کو کس طرح سیدھا انگلینڈ جیسی گراؤنڈز میں اور وکٹوں پر کھلا سکتے ہیں

10/07/2026

سر حارث روف کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی تباہ کن باولنگ پرفارمنس جاری رکھتے ہوئے۔
حارث روف نے 4 اوورز میں صرف 24 رنز دئیے اور 2 اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔ کیا بات ہے بھائی جلدی یہاں پرفارم کرو اور پاکستان ٹیم میں آؤ اور پھر اپنی شاندار پرفارمنس سے پاکستان کو مزید میچ ہروا🤣🤣🤣

10/07/2026

ہم تین سے چار بولرز ایسے لا رہے ہیں جن کی سپیڈ 150 کے قریب ہو اور جو اگلے سیزن میں آپ کو کھیلتے ہوئے نظر آئیں گئے۔ ان میں سے ایک باولر تو ایسا ہے جو 150 کی سپیڈ سے اوپر گیند کرتا ہے۔ اس کا تعلق جھنگ سے ہے اور نام قیوم ہے۔ عاقب جاوید۔
چلیں اگر ایسی ہی بات ہے تو یہ ایک اچھی چیز ہے کم از کم ان سپنرز کی رفتار والے فاسٹ باولر سے تو ہماری جان چھوٹ جائے گی۔

10/07/2026

تینوں فارمیٹس میں 40 سے زائد اوسط! 💯🏏

محمد رضوان واقعی ایک کلاس بلے باز ہیں۔ آپ کے خیال میں وہ کس فارمیٹ کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہیں؟

Photos from Live Cricket Score Update Official PAK's post 10/07/2026

اپنے ہیرو کی قدر اس طرح کیا جاتا ہے مصری حکومت نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی پر بڑا اعلان کرکے سب کے دل جیت لیے رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن سے میچ میں میچ ریفری نے مصر کی یقینی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے پر اپنے ٹیم کے کوچ حسام حسن کی گراؤنڈ میں دلیری پر جس نے پورے دنیا کے سامنے فیفا کو ننگا کیا اب مصری حکومت نے اپنے کوچ کومصر کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا اور ساتھ میں کوچ حسام حسن کی استعفیٰ بھی قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ،اور مصر کے تمام اسکولز یونیورسٹیوں کے کتابوں پر اپنے کوچ حسام حسن کی تصویر لگانے کا اعلان کردیا ہے تاکہ تاریخی طور پر یہ یاد رہے کہ مصر کو جب ورلڈ کپ سے باہر کیا جارہا تھا تو کوچ حسام حسن دلیری کیساتھ سامنے کھڑے ہوکر میچ ریفری کو کہا تم میچ ریفری نہیں ارجنٹائن کے 12ویں کھلاڑی ہو ہم ہار کر بھی جیت گئے اور ارجنٹائن جیت کر بھی ہارگئے

10/07/2026

🚨 افغانستان کے ساتھ کئی ممالک کا سیریز کھیلنے سے انکار پر افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرویس نے اپنا بیان جاری کر دیا 🚨
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین میرویس اشرف نے آسٹریلیا انگلینڈ، نیوزی لینڈ ،اور افریقہ کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کی افغانستان کیساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد اپنا بیان جاری کردیا میرویس اشرف کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ سیریز کھیلنے سے جو ٹیمیں انکاری ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ اپنے خواتین کی کرکٹ ٹیم بناؤ اگر نہیں بناتے ہو تو ہم آپ کیساتھ سیریز نہیں کھیلیں گے تو ہمارا فیصلہ بھی اٹل ہے پتھر کی لکیر کی طرح کہ ہم کسی بھی صورت ان ٹیموں سے بلیک میل نہیں ہونگے ہم نے وہ کام کرنا ہے جس کی ہمیں ہمارا مذہب اجازت دیتا ہے ہم کسی کے پابند نہیں ہے اپنے شریعت کے پابند ہے اگر ہماری مردوں کی ٹیم ختم بھی ہو جائے اس کیلئے توہم تیار ہے لیکن خواتین کرکٹ ٹیم بنانے کیلئے تیار نہیں ہونگے جس ٹیم نے کھیلنا ہے ہم سب کیساتھ کھیلنے کیلئے تیار ہے اور جو نہیں کھیلتا ہماری کوئی زبردستی کسی پر نہیں ہے لیکن اپنے اصولوں اور کلچر پر سمجھوتہ کسی بھی صورت نہیں کرینگے

10/07/2026

🚨شاباش ہیری بروک شاباش! انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے انڈیا صحافی کی بولتی بند کردی! میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران اس وقت سب حیران رہ گئے جب ایک بھارتی صحافی نے انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک سے ان کی شاندار فارم اور کپتانی کے بارے میں سوال کیا۔ صحافی نے پوچھا: "آپ نے اتنے کم وقت میں اتنی مہارت کیسے حاصل کی؟ کیا آپ نے یہ سب آئی پی ایل (IPL) سے سیکھا ہے؟" اس سوال پر ہیری بروک نے ہنستے ہوئے ایسا کرارا جواب دیا کہ صحافی کی بولتی ہی بند ہو گئی۔ بروک نے صاف الفاظ میں کہا: بالکل نہیں! آج اگر میں انگلینڈ کا ایک کامیاب کپتان ہوں، تو اس کی وجہ اور صرف وجہ پی ایس ایل (PSL) ہے۔ "پی ایس ایل ایک زبردست لیگ ہے اور میں کرکٹ کے لحاظ سے اسے دنیا کی نمبر ون لیگ مانتا ہوں۔ چاہے یہ پیسوں کے معاملے میں پیچھے ہو، لیکن کرکٹ کے معیار کے حساب سے پی ایس ایل کا کوئی مقابلہ نہیں۔ مجھے وہیں سے کامیابی ملی— پہلے انگلینڈ کی ٹیم میں جگہ بنی اور اب میں کپتان بھی بن گیا۔" کیا آپ ہیری بروک کے اس بیان سے متفق ہیں کہ کرکٹ کے لحاظ سے پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں! 👇❤🔥

10/07/2026

عاقب جاوید نے آج ایک اور پوڈکاسٹ کر لیا۔ اس بار سلمان بٹ کے Straight Drive پر۔ 21 سوالوں کا سلسلہ چلا۔ اور جتنا وہ بولتے گئے، اتنی زیادہ ان کی اپنی ناکامیاں بے پردہ ہوتی گئیں۔

شان مسعود کی کپتانی چھیننے کی وجہ پوچھی گئی۔ عاقب صاحب کا جواب — "کپتان کا کام نتیجہ دینا ہے۔ شان مسعود کے تقریباً 3 سال میں ایک اچھا دور تھا، پھر چیزیں درست سمت میں نہیں جا رہی تھیں۔ بنگلہ دیش سیریز میں کئی کوتاہیاں بھی ہوئیں، ہم ان کو مکمل تسلیم کرتے ہیں۔"

ایک منٹ رکیں۔ شان مسعود کی 16 ٹیسٹ کی کپتانی میں 4 جیت، 12 ہار۔ 25 فیصد جیت کا اوسط۔ اور ان 16 ٹیسٹ میں ٹیم کا انتخاب کس نے کیا؟ باؤلنگ کا حملہ کس نے چنا؟ گیارہ کے پیچھے فیصلہ کن کون تھا؟ جواب — عاقب جاوید خود۔ کبھی ہیڈ کوچ، کبھی ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر، کبھی چیف سلیکٹر۔ 18 نومبر 2024 سے آج تک ہر بڑا فیصلہ عاقب کی میز سے گزرا ہے۔

یعنی جس ٹیم کو عاقب نے چنا، جس باؤلنگ حملے کو عاقب نے منظور کیا، اس کی ناکامی کا الزام کپتان پر۔ اپنا انتخاب، اپنی ترجیحات، مگر جواب دہ کوئی اور۔ یہ کیسا نظام ہے؟

پوڈکاسٹ کا دوسرا نقطہ — "ٹیسٹ کرکٹ ایسا فارمیٹ نہیں جہاں آپ تجربے کرتے رہیں۔" 100 فیصد صحیح بات۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ عاقب صاحب کے دور میں پاکستان نے 20 مہینوں میں 8 مرتبہ ٹیسٹ کپتان بدلا ہے۔ شان، رضوان، شاہین، بابر — ایک کے بعد ایک۔ اگر تجربے نہیں کرنے، تو یہ سب کیا تھا؟ ان کے اپنے فیصلے، اپنے تجربے۔ اور جب وہ ناکام ہوئے تو الزام کپتان کی قیادت پر۔

پھر سلمان بٹ نے علی رضا کا نام لیا۔ عاقب کا جواب — "علی رضا ابھی جسمانی طور پر مکمل نہیں ہوا۔ ہم نے U19 اور پی ایس ایل سے اس کے کام کے بوجھ کو احتیاط سے سنبھالا ہے۔ ٹیسٹ کے لیے ابھی جلدی ہے۔ ہم پہلے چھوٹے فارمیٹ سے گزار کر لائیں گے۔"

یہاں بھی کہانی الٹی ہے۔ علی رضا کو پی ایس ایل میں دھڑا دھڑ کھلایا گیا۔ ایشیائی گیمز کے دستے میں شامل کیا گیا۔ NCA کے ٹرائل میں 5 اوور کے بعد رفتار گرنے کی رپورٹس بھی آئیں۔ جو اصل وجہ ہے — مستقل کارکردگی نہ ہونا اور فٹنس کا سوال — اس کو "احتیاط" اور "ورک لوڈ" کا نام دے کر ڈھانپ لیا گیا۔ اگر واقعی احتیاط تھی تو پی ایس ایل میں اتنے اوور کیوں پھنکوائے؟ ایشیائی گیمز میں کیوں بھیجا؟

اور ایک ہی سانس میں عاقب یہ بھی کہہ گئے — "ہم نے 145 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ پر گیند کرنے والے کئی حقیقی تیز باؤلر پہچان لیے ہیں۔" نام لیجیے۔ ایک نام۔ کوئی ایک نام۔ محمد علی 130 کی درمیانی رفتار پر ہیں۔ کاشف شہزاد 130 کے قریب۔ عبید کبھی 150 چھو لیتے ہیں مگر مستقل نہیں۔ تو یہ "کئی 150 والے" کہاں چھپے ہوئے ہیں؟ ذکر ہے، وجود نہیں۔

پھر آیا اویس ظفر اور کامران غلام کا موازنہ۔ عاقب فرماتے ہیں — "حالیہ کارکردگی بہت اہم ہے۔ کامران غلام گھریلو سیزن کا بیشتر حصہ چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل سکا، اویس ظفر نے مستقل کارکردگی دکھائی۔ فرق پڑ گیا۔" اصول درست ہے۔ مگر اس اصول کو بابر پر لگا کر دکھائیں۔ بابر کی حالیہ ٹیسٹ کارکردگی کیا ہے؟ آخری 12 ٹیسٹ اننگز میں کوئی سنچری نہیں۔ اوسط 30 سے نیچے۔ اگر "حالیہ کارکردگی" کا معیار ہے تو بابر کیسے کوالیفائی کر گئے؟

جواب سیدھا ہے۔ اصول عاقب صاحب کی سہولت کے مطابق ہے۔ جس کے لیے چاہا اصول لگا دیا، جس کے لیے چاہا اصول موڑ دیا۔ کامران غلام گھر بیٹھا۔ بابر کپتان بن گیا۔

کوچنگ کے بارے میں بھی خوبصورت جملہ آیا — "کوچ آپ کو راستہ دکھا سکتا ہے، مگر خود شعوری بھی ضروری ہے۔ ہر کھلاڑی کو اپنا کردار سمجھنا ہو گا۔" ٹھیک ہے۔ اب یہی سوال بورڈ سے پوچھیے — چیف سلیکٹر کا کردار کیا ہے؟ ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر کا کردار کیا ہے؟ ہیڈ کوچ کا کردار کیا ہے؟ ان تینوں کی جواب دہی کہاں ہے؟

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 2 مرتبہ 0-2 سے شکست دی — ایک بار 2024 میں پاکستان میں، ایک بار مئی 2026 میں بنگلہ دیش میں۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میزبان تھا اور گروپ سے باہر ہو گیا۔ T20 ورلڈ کپ 2026 میں گروپ سے باہر۔ لگاتار 4 ICC ایونٹ کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچے۔ کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے تک کے جرمانے۔ سلیکٹر پر کوئی سوال نہیں۔ عاقب صاحب نے 21 قسط کے پوڈکاسٹ میں ایک بار بھی اپنی جواب دہی کی بات نہیں کی۔

آخر میں محسن نقوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے — "بورڈ نے سرمایہ کاری کی، ٹیکنالوجی دی، سہولیات فراہم کیں۔" بات درست بھی ہو تو یہ کبھی چیئرمین کا مسئلہ نہیں تھا۔ سوال یہ ہے کہ ان نئی مشینوں، NCA کے ماڈرن سسٹم اور ہر پٹھے کی اسکریننگ کے باوجود ٹیم بنگلہ دیش سے دو مرتبہ ہارتی ہے، ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے سے پہلے کپتان بدل رہی ہے، اور 150 کی رفتار والے باؤلر صرف پوڈکاسٹ کی زبان پر ہیں، میدان میں نہیں۔

منصفانہ بات — عاقب کا کھلاڑی کی حیثیت سے کیریئر قابل احترام ہے۔ 22 سال کا سفر، 163 بین الاقوامی وکٹیں، 1992 ورلڈ کپ جیتنے والا دستہ۔ یہ سب ہمیشہ ان کے کھاتے میں رہے گا۔ مگر کوچنگ، انتخاب اور انتظام الگ مہارتیں ہیں۔ ان میں 20 مہینوں کا ریکارڈ سامنے ہے۔ کوئی چھپا ہوا نہیں۔

سلمان بٹ نے سوال پوچھے، عاقب نے جوابات دیے۔ مگر ہر جواب اپنے اندر ایک اور سوال چھوڑ گیا۔

آپ بتائیں — عاقب صاحب واقعی نظام بنا رہے ہیں، یا صرف اپنی کرسی؟

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Karachi