Manghopir Cricket Board

Manghopir Cricket Board

Share

this page about cricket news

12/04/2026
04/04/2026

زبور خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آل آمازئ کرکٹ بورڈ کراچی کی زیر نگرانی مائ کولاچی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک شاندار اور منفرد کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اس بار اس ایونٹ کو خاص بنانے کے لیے نہ صرف امازئی کی ٹیمیں شامل ہیں بلکہ گدون اور تورغر سے بھی مضبوط ٹیموں نے شرکت کی ہے، جس سے مقابلہ پہلے سے زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔
‎یہ ٹورنامنٹ اپنے انداز میں بھی منفرد ہوگا نئی ٹیمیں اور نئے کھلاڑی زور لگائیں گے اور جیت کا سہرا اپنے سر سجانے کی کوشش کرینگے ۔ کھلاڑیوں کو اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا جبکہ شائقین کو بھرپور انٹرٹینمنٹ فراہم کیا جائے گا۔
‎تمام انتظامات کی ذمہ داری کمیٹی کے سپرد کی گئی ہے، جو ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ گراؤنڈ کی تیاری، میچز کا شیڈول اور دیگر ضروری معاملات کو بہترین طریقے سے ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ ایونٹ خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔
‎مزید مشاورت اور تیاریوں کے سلسلے میں کل بروز اتوار نیا ناظم آباد میں وقار خان کے گھر شام 7 بجے ایک اہم میٹنگ رکھی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں تمام متعلقہ افراد کی شرکت نہایت ضروری ہے تاکہ باقی معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے اور ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

03/02/2026

کپتان قابلِ احترام شاہ یوسفزئی صاحب سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنا جذباتی فیصلہ واپس لے لیں۔ کرکٹ میں ہار اور جیت کھیل کا حسن ہیں۔ یہی ٹیم اور یہی کھلاڑی اس سے پہلے کراچی میں دو مرتبہ چیمپئن بن چکے ہیں۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ موقع پر یہی کھلاڑی پہلے سے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ حوصلہ، اعتماد اور تسلسل ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
Inshallah Shaheen eleven will become champion.

22/01/2026

SHAHEEN Xl BOOM BOOM SHAYAN KHAN

17/01/2026

🏏 شاہین الیون کی شاندار فتح! 🦅🔥
لوندیا کرکٹ گراؤنڈ، امزئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں شاہین الیون نے بڑے اسٹار کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ پہلے بولنگ کرتے ہوئے شاہین الیون نے عمدہ حکمتِ عملی کے ساتھ حریف ٹیم کو قابو میں رکھا۔
بولنگ میں بختیار اور شکیل نے شاندار اسپیل کر کے اہم وکٹیں حاصل کیں اور مخالف بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔
بعد ازاں 8 اوورز میں 121 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا حقیقی حسن دیکھنے کو ملا۔ شایان نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو میچ میں مضبوط رکھا اور اپنی کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔
میچ کے آخری اوور میں جب 18 رنز درکار تھے تو فیاض نے اعصاب شکن دباؤ میں شاندار شاٹس کھیلتے ہوئے میچ کو شاندار انداز میں فنش کیا اور شاہین الیون کو یادگار فتح دلائی۔
یہ جیت امزئی کی سرزمین پر شاہین الیون کے حوصلے، اتحاد اور جیت کے جذبے کی روشن مثال ہے۔
تمام کھلاڑیوں اور شائقین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
ایک بار پھر شاہین الیون کا پرچم سربلند ہوا! 🏆🦅

17/01/2026

Congratulations 🎉 🎉
A great victory of against Bada Star
At londia cricket ground Amazai

03/12/2025

یہ دلی خوشی اور فخر کا لمحہ ہے کہ آل امازئی کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین اور وائس چیرمین کی شاندار دستار بندی انجام پائی۔ یہ تقریب نہ صرف ایک رسمی اعلان تھی بلکہ اتحاد، قیادت اور کھیل سے محبت کی علامت بھی ثابت ہوئی۔

نئے منتخب قیادت نے جس اعتماد اور یکجہتی کے ساتھ ذمہ داری قبول کی ہے، وہ قابلِ تعریف ہے۔ دستار بندی کے اس خوبصورت لمحے نے پورے امازئی خاندان کو ایک بار پھر یہ یقین دلایا کہ ہماری نوجوان نسل کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

چیرمین نے اپنی گفتگو میں ترقی، نظم و ضبط اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ وائس چیرمین نے واضح کیا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے جدید سہولیات اور بہترین مواقع فراہم کرنا اُن کی اولین ترجیح ہوگی۔

یہ تقریب بزرگوں کی دعاؤں، نوجوانوں کے جوش اور ساتھیوں کے تعاون سے سجائی گئی—جو اس بات کی دلیل ہے کہ آل امازئی کرکٹ بورڈ آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط اور منظم انداز میں کام کرے گا۔

آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نئی قیادت کو ہمت، انصاف، یکجہتی اور کامیابی عطا فرمائے، اور آل امازئی کرکٹ بورڈ کو ہمیشہ سرخرو رکھےSaadman KhanJamshed AmazaiMuhammad Shoaib KhanAdnan Khan YousafzaiQabil Shah YousafzaiAfsarwali YousufzaiTaj MalookHazrat Rehman YousufzaiManghopir Cricket BoardIrshad Ul Haq SaddiquiAmazai Cricket LeagueNaveed Faraz YousafzaiMalik BasitAlam Zaib YousafzaiBakhtiar Rehman YousufzaiFaiz KhanSardar Khan

02/12/2025

🔥 Amazai Cricket League 2025 – ایک نیا جنون، ایک نئی داستان 🔥

📍 Londia Cricket Ground
🎙 منتظمِ اعلیٰ: مراد خان
🗓 15 دسمبر 2025 سے شاندار آغاز
🌍 4 اضلاع کی ٹاپ ٹیمیں آمنے سامنے

جس لمحے کا ہر کرکٹ عاشق انتظار کر رہا تھا…
وہ گھڑی بالآخر قریب آ گئی ہے!
Amazai Cricket League 2025 اس بار ایک ایسا بڑا اور تاریخی ایونٹ بننے جا رہی ہے جس کی گونج پورے علاقے میں سنائی دے گی۔

یہ صرف کرکٹ نہیں…
یہ جذبے کی آگ ہے، دلوں کی دھڑکن ہے، اور جوانوں کے خوابوں کا میدان ہے۔

اس عظیم الشان لیگ کے پیچھے وہی نام، وہی طاقت، وہی محنت—
مراد خان!
جنہوں نے اس ایونٹ کو اپنی لگن، اپنی سوچ اور اپنے عزم سے ایسی پہچان دی ہے کہ آج Amazai Cricket League علاقے کی شان بن چکی ہے۔

🌟 افتتاحی دن کی بڑی سرپرائز!

15 دسمبر کو جب پہلا گیند پھینکا جائے گا،
جب پہلا نعرہ گونجے گا،
جب پہلی تالی بجے گی—
تب اس لمحے کو خاص بنائیں گے پاکستان کے عظیم انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر یونس خان
جو بطور چیف گیسٹ افتتاحی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

ان کی آمد نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلے کا سمندر،
اور تماشائیوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

❤️ یہ لیگ کیوں خاص ہے؟

کیوں کہ یہاں کھیل ہے…
خواب ہیں…
جذبے ہیں…
اور چار اضلاع کے وہ سپاہی…
جو اپنی پہچان، اپنے علاقے اور اپنے لوگوں کے لیے لڑتے ہیں!

15 دسمبر کو تیار رہیں—
لڑائی نہیں، تاریخ لکھی جائے گی!

Saadman Khan Amazai ۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karachi