22/08/2026
گزشتہ کل صبح 11 بجے رائڈ کا کام شروع کیا تھا۔
سارا دن بغیر رکے رائڈز کرتا رہا۔
دوپہر کے کھانے کے نام پر صرف ایک کپ چائے اور ایک پیکٹ بسکٹ کھایا، اور پھر دوبارہ رائڈز پر نکل گیا۔
رات تک جسم تھک کر جواب دے چکا تھا، ہمت بالکل ختم ہو چکی تھی… لیکن گھر بھی تو چلانا ہے۔
آخرکار رات 10 بجے آخری رائڈ مکمل کی۔
پیٹرول اور کمپنی کا کمیشن نکالنے کے بعد آج کی کل بچت بنی 2,120 روپے۔
کچھ پیسے پہلے سے پاس تھے، تو سوچا آج گھر خالی ہاتھ نہیں جانا…
گھر کے لیے تھوڑا سا راشن پیک کروا لیا۔
پھر صبح جب چھوٹی بیٹی نے کلر کے لئے 150روپے مانگے تو اس کو پیسے دیتے ہی میری نئی صبح بھی رنگوں سے بھر گئی اور میں خوشی خوشی ڈیوٹی پر چل دیا
سچ کہوں جب اپنی محنت کی کمائی سے گھر کا چولہا جلتا ہے نا، تو دل کو ایک عجیب سا سکون ملتا ہے۔ ❤️
میرے پروردگار تیرا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔
میری یہ پوسٹ ہر اُس محنت کش کے نام،
ہر اُس باپ کے نام جو اپنے بچوں کی خاطر دن رات محنت کرتا ہے،
ہر اُس بھائی کے نام جو اپنے گھر والوں کی خوشیوں کے لیے اپنی خواہشیں قربان کر دیتا ہے۔
اللہ پاک ہر محنت کرنے والے کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین 🤲