04/07/2026
فیفا ورلڈ کپ : مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی.
Official fan page of Shah Nawaz Dhani 🏏
Pakistan Cricket Updates | Match Highlights | Fan Posts
Cricket Lovers ❤️
#ShahNawazDhani #PakistanCricket #DhaniLovers
04/07/2026
فیفا ورلڈ کپ : مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی.
04/07/2026
کیا کوئی سوچ سکتا ہے فٹبال کی دنیا کا جادوگر لیونل میسی ایک چھوٹی سے ٹیم کے سامنے بے بس ہوگا؟ ایک اس ٹیم کے سامنے جس کا شاید بہت سارے فٹبال فینز نے نام بھی نہیں سنا تھا ،، آج میسی کو اس حالت میں دیکھ کر پریشانی سے زیادہ خوشی تھی میرے چہرے پر اور اس کی ایک وجہ تھی۔
فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا اور کیپ ورڈے کے میچ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ فٹبال صرف بڑے ناموں کا کھیل نہیں، بلکہ ہمت، جذبے اور یقین کا کھیل ہے۔
لیونل میسی کی قیادت والی دفاعی چیمپئن ارجنٹینا جب میدان میں اتری تو تب تک شاید کسی نے ایک لمحے کو یہ خیال بھی ذہن میں نہیں لایا ہوگا کہ افریقہ کے ایک چھوٹے سا جزیرہ نما ملک کیپ ورڈے جس کی اپنی آبادی 5 لاکھ 45 ہزار تک ہے،، جس کے کھلاڑیوں کا کوئی بڑا نام نہیں،، نہ تو انکے کھلاڑی کوئی بڑی لیگز کھیلتے ہیں اور نہ ہی بڑے پیسے کماتے ہیں بلکہ انکے گول کیپر ووزینہا جو کیپ ورڈے کا ہیرو بن چکا ہے وہ اپنی والدہ کو ورلڈکپ میں امریکا اس لیے نہیں لا سکا کہ اسکے پاس ویزہ فیس کے پیسے تک نہیں تھے،،،سوچیں اُس ٹیم نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی حالت پتلی کر دی تھی۔
اُسی ٹیم نے ارجنٹینا کو آخری لمحات تک شکست کے خوف میں مبتلا کرکے رکھا۔ مقررہ 90 منٹ میں مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، اور پھر ایکسٹرا ٹائم میں بھی کیپ ورڈے نے ہر گیند کے لیے جان لڑا دی۔ آخرکار قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ارجنٹینا نے 3-2 سے کامیابی حاصل کر لی، لیکن جیتنے کے باوجود اصل داد کیپ ورڈے کے حصے میں آئی۔
ارجنٹینا راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی، لیکن اس میچ کے بعد سب سے زیادہ احترام اگر کسی ٹیم نے کمایا ہے تو وہ کیپ ورڈے ہے۔
سلام ہے کیپ ورڈے کو... سلام ہے اس کے بہادر کھلاڑیوں کو... اور سب سے بڑھ کر سلام ہے ووزینہا کو، جنہوں نے آج پوری دنیا کو بتایا کہ ایک گول کیپر بھی اپنی قوم کا سب سے بڑا ہیرو بن سکتا ہے۔
ہارنے کے باوجود آپ نے تاریخ لکھ دی۔ اور یقین مانیں، فٹبال کے شائقین یہ میچ کبھی نہیں بھول سکیں گے، جب بھی فٹبال کے تاریخ کے بڑے اور سنسنی خیز میچز کی بات ہوگی تو اس میچ کا ذکر ضرور ہوگا۔
04/07/2026
ذرائع کے مطابق شاہنواز دہانی نے دل گرفتہ ہو کر کہا:
"اللہ اور اپنی ماں کے سوا میرا اس دنیا میں کوئی نہیں۔ جب دوسرے کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتے ہیں تو لوگ، سابق کرکٹرز اور اسپورٹس جرنلسٹس ان کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں، مگر میں بھی تو ایک پاکستانی ہوں، میرے لیے کوئی کیوں نہیں بولتا؟ ایسا لگتا ہے کہ میرا کیریئر ایک اور موقع ملے بغیر ہی ختم ہو جائے گا۔ میں سخت گرمی میں بھی روزانہ 15 اوورز بولنگ کرتا ہوں، ایک بھی ڈومیسٹک سیزن نہیں چھوڑا، پھر بھی میری محنت کسی کو نظر نہیں آتی۔"
آج سے ہم شاہنواز دہانی کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ جب تک اسے پاکستان کی نمائندگی کا ایک اور منصفانہ موقع نہیں ملتا، ہم اس مہم کو جاری رکھیں گے۔
محنت کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے، مگر ہمیشہ کے لیے دبایا نہیں جا سکتا۔
04/06/2026
Pakistan won the ODI Series 2 - 1 against Australia.
02/06/2026
Australia beat Pakistan by 41 runs in the 2nd ODI. Series level with 1 -1
02/06/2026
Australia set the target of 232 runs against Pakistan in the 2nd ODI.
30/05/2026
Pakistan won the 1st ODI by 5 wickets .
30/05/2026
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو صرف 200 رنز پر آل آؤٹ کر کے ایک بہت مضبوط بنیاد رکھ دی ہے .
آسٹریلیا 200 آل آؤٹ (44.1 اوورز)
30/05/2026
_*🇵🇰پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
PAK v AUS, 1st ODI
Pakistan opt to bowl
20/05/2026
Pakistan fought hard but still faced a shameful Bangla-wash in the 2 match test series.