13/09/2026
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🖤
ایک اور نرس کا خواب ادھورا رہ گیا... 🥺
امجد علی، جو کہ ایک محنتی انٹرن نرس تھے، کچھ دن قبل ڈینگی کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر ICU میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے، اور آج وہ اس فانی دنیا کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کے پاس چلے گئے۔
امجد علی اپنی انٹرن شپ مکمل کر کے ایک کامیاب نرس بننے کے بہت قریب تھے، لیکن قضا و قدر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والا ایک بہترین، بااخلاق اور محنتی جوان ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا۔
اللہ تعالیٰ امجد علی کی اس سخت تکلیف کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام بخشے۔ اللہ پاک ان کے والدین، لواحقین اور تمام نرسنگ کمیونٹی کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 😢 🤲🏻